مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے انڈیا موبائل کانگریس 2024 کے موضوع کے طور پر ‘مستقبل اب سامنے ہے’ جاری کیا
Posted On:
19 JUL 2024 9:44AM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں:
- وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، ایک ایسا ملک جس نے 4جی میں دنیا کی پیروی کی، ایک ایسا ملک جو 5جی میں دنیا کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، ہمارا بھارت اب 6جی میں دنیا کی قیادت کرے گا: مواصلات اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا۔
- آئی ایم سی2024 ٹیکنالوجی ماحولیاتی نظام میں اختراعی حل، خدمات اور جدید ترین استعمال کے معاملات کے مظاہرے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔
- 1000 سے زیادہ ممکنہ سرمایہ کاروں،بڑے انفرادی سرمایہ کاروں، انکیوبیٹرز، اوروی سی فنڈز کے ساتھ 500 سے زیادہ بالمشافہ میٹنگوں اورتبادلۂ خیال کے لئے سہولت فراہم کرنے کا مقصد
- ڈی او ٹی نے اسٹارٹ اپس اورایم ایس ایم ایز کے لیے ٹیسٹنگ اسکیم کا آغاز کیا اور سائبر سیکیورٹی میں صلاحیت بڑھانے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔
- ڈی او ٹی نے پنڈت دین دیال اپادھیائے ٹیلی کام ایکسیلنس ایوارڈز 2023 کا اعلان کیا۔
انڈیا موبائل کانگریس 2024 کے موضوع ، ‘مستقبل اب سامنے ہے’، کی نقاب کشائی کل یہاں مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کی۔ موضوع اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کس طرح ہندوستان تکنیکی ارتقاء کے مرکز میں کھڑا ہے اورآئی ایم سی 2024 عالمی لیڈروں – صاحب بصیرت افراد، علمبرداروں، اور اختراع کاروں کو ایک ساتھ لا رہا ہے تاکہ ہماری آج کی دنیا کو تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجیز میں شراکت داری کرسکیں اوراسے سرگرم طور پر تشکیل دے سکیں، جہاں مستقبل صرف ایک تصور نہیں ہے، بلکہ ایسا ہورہا ہے۔
مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر، جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے انڈین موبائل کانگریس 2024 ایپلی کیشن اور ویب سائٹ لانچ کی، جو رجسٹریشن کے لیے ایک منفرد انٹرایکٹو ایپ ہے۔ جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا کے پہلے رجسٹریشن اور کلیدی خطاب کے ساتھ، انڈین موبائل کانگریس نے مندوبین، وزیٹرس، اکیڈمیا/کالج، حکومت اور میڈیا کے لیے رجسٹریشن کا بھی اعلان کیا۔
اپنے کلیدی خطاب میں، مواصلات کے وزیر نے کہا: ‘‘ٹیکنالوجی بہترین ہے جب یہ لوگوں کو ساتھ لاتی ہے۔ ہمارے ملک بھارت سے بہتر کوئی مثال نہیں ہو سکتی’’۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے عہد کے مطابق ملک بھر میں تقسیم کو ختم کرنے میں ٹیکنالوجی کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، ‘‘یہ ٹیکنالوجی اور مواصلات ہیں جو مواقع کا ایک پلیٹ فارم فراہم کریں گی۔ مواصلات اور نیٹ ورک ہندوستان کے پہلے گاؤں سے لے کر ہندوستان کے وسطی گاؤں کے لوگوں کو اکٹھا کریں گے’’۔
مواصلات کے وزیر نے آئی ایم سی کو عالمی ملٹنگ پوائنٹ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں ہندوستان اس طرح کے پروگرام کے مرکز میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ موضوع ‘مستقبل اب سامنے ہے’ ہماری صلاحیتوں، ہماری کامیابیوں اور مستقبل کے امکانات دونوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے گزشتہ 10 برسوں میں ٹیلی کام سیکٹر میں انقلابی تبدیلیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہندوستان ٹیکنالوجی کا صارف بننے سے اب ٹیکنالوجی کا سپلائر بن گیا ہے۔ انہوں نے ٹیلی کام ایکٹ 2023، پی ایل آئی اسکیم، تیز ترین 5 جی رول آؤٹ جیسے دیگر اقدامات کی تعریف کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیلی کام ایکٹ 2023 کے قوانین کو اگلے 180 دنوں میں نوٹیفائی کر دیا جائے گا۔
مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا آئی ایم سی 2024 تھیم کا آغاز کرتے ہوئے
اس موقع پر،ڈ ی او ٹی نے درج ذیل ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو ٹیلی کام اختراعات، ٹیلی کام اسکلنگ، ٹیلی کام سروسز، ٹیلی کام مینوفیکچرنگ، اور ٹیلی کام ایپلی کیشنز کے شعبوں میں ان کی مثالی اور شاندارخدمات کے لیے پنڈت دین دیال اپادھیائے ٹیلی کام ایکسی لینس ایوارڈز 2023 سے نوازنے کا اعلان کیا:
نمبرشمار
|
ایوارڈ یافتگان کےنام
|
جس کے لئےایوارڈ یافتگان کو منتخب کیا گیا
|
1
|
ڈاکٹر کرن کمار کچی، پروفیسر آئی آئی ٹی حیدرآباد
|
ٹیلی کام ٹیکنالوجی کی ترقی اور رہنمائی میں شاندار تعاون کے لیے
|
2
|
ایلینا جیو سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ۔
|
نوآئی سی پر مبنی آلات اور ایپلی کیشنز کو آگے بڑھانے میں شاندارتعاون کے لیے
|
3
|
ایسٹروم ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ۔
|
ملی میٹر ویو ملٹی بیم ٹیکنالوجی کے لیے
|
4
|
تیجس نیٹ ورکس لمیٹڈ
|
ٹیلی کام اختراعات اور آلات کی تیاری کو آگے بڑھانے کے لیے
|
5
|
نیویٹی سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
محفوظ نیٹ ورکنگ پروڈکٹس میں شاندار تعاون کے لیے
|
مواصلات اور ڈونرکے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا پنڈت دین دیال اپادھیائے ٹیلی کام ایکسیلنس ایوارڈ 2024 سے نوازتے ہوئے
سائبرسیکیوریٹی پر ماہرین کی سطح کی تربیت کے لیے آئی آئی ٹی جموں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط
وزیر مواصلات اور ڈونر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا اسٹیج پر معززین کے ساتھ
وزیرموصوف نے اسٹارٹ اپس اورایم ایس ایم ایز کے لیے ٹیسٹنگ اسکیم کا بھی آغاز کیا اوراین ٹی آئی پی آر آئی ٹی اورآئی آئی ٹی جموں کے درمیان ان کی موجودگی میں سائبر سیکیورٹی کے شعبوں میں صلاحیت سازی کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔
اس موقع پر ڈاکٹر نیرج متل، چیئرمین، ڈی سی سی اور سیکرٹری (ٹی) ، محکمہ ٹیلی مواصلات(ڈی او ٹی)، وزارت مواصلات، نے ایک خصوصی خطاب کیا، جس میں 5 جی انقلاب میں ہندوستان کی ٹیلی کام صلاحیت اور کامیابی پر روشنی ڈالی۔ جناب ابھیجیت کشور، چیئرمین سی او اے آئی نے اپنے خطاب کے ساتھ حاضرین کا خیرمقدم کیا۔
آئی ایم سی -2024، ڈبلیو ٹی ایس اے-2024 اور جی ایس ایس-2024
ایشیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نمائش،جو کہ انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) کا آٹھواں ایڈیشن ہے، جس کا مشترکہ اہتمام محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) اور سیلولر آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا (سی اواے آئی) کررہے ہیں،اس سال 15 اکتوبر سے نئی دہلی کے پرگتی میدان میں منعقد کی جائے گی۔
آئی ایم سی 2024 کے ساتھ ساتھ، ہندوستان اسی مقام پر 14 سے24 اکتوبر، 2024 تک باوقار بین الاقوامی کانفرنسوں - ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی نئی دہلی 2024 (ڈبلیو ٹی ایس اے 2024) اور گلوبل اسٹینڈرڈز سمپوزیم (جی ایس ایس 2024) کی میزبانی بھی کر رہا ہے۔
پس منظر:
انڈین موبائل کانگریس 2024
آئی ایم سی 2024 ایک فوری اور پرکشش بیانیہ پیش کرے گی، جو یاد دلائے گی کہ جن ٹیکنالوجیز کا ہم نے خواب دیکھا تھا وہ اب ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک فعال حصہ ہیں اور شرکاء کو 6جی،اے آئی، سیمی کنڈکٹرز، براڈکاسٹنگ، الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ، سیٹ کام، کوانٹم، اور سیکیورٹی وغیرہ جیسے ڈومینز میں تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں جاننے کی ترغیب دے گی۔ انڈیا موبائل کانگریس 2024 صنعت، حکومت، ماہرین تعلیم، اسٹارٹ اپس اور ٹیکنالوجی ایکو سسٹم میں دیگر اہم فریقوں کے لیے اختراعی حل، خدمات اور جدید ترین استعمال کے معاملات کے مظاہرے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔
باوقار آئی ایم سی 2024میں اس سال 400 سے زیادہ نمائش کنندگان، 640 سٹارٹ اپس اور بہت سے مزید افراد کی شرکت متوقع ہے جو کہ 120+ ممالک کے مندوبین سمیت 150,000 سے زائد شرکاء کے سامنے اپنی مصنوعات، حل اور استعمال کےطریقوں کی نمائش کریں گے۔ پروگرام کا مقصد 900 سے زیادہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے طریقوں کے منظرنامے، 100+ سیشنز اور 600 سے زیادہ مقررین کے مذاکرے کا اہتمام کرنا ہے۔ ایسپائرنگ دی پائنیرنگ اسٹارٹ اپ پروگرام کے ذریعہ، آئی ایم سی 24 کا مقصد 1000 سے زیادہ ممکنہ سرمایہ کاروں، انفرادی بڑے سرمایہ کاروں، انکیوبیٹرز اور وی سی فنڈز کے ساتھ بات چیت کے ذریعہ 500 سے زیادہ بالمشافہ ملاقاتوں کے لئےسہولت فراہم کرناہے۔
آئی ایم سی 2024 ایپ
انڈین موبائل کانگریس 2024 ایپلی کیشن گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر دستیاب ہے۔ انٹرایکٹو ایپلی کیشن کے ذریعہ رجسٹریشن بھی قابل رسائی ہے۔ یہ ایپ جدید ترین اے آئی ٹیکنالوجی کو صارف دوست خصوصیات کے ساتھ جوڑتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وزیٹرس فورم پر ہر لمحے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔ کوئی بھی بہ آسانی اس طریقے پر عمل کرتے ہوئےآئی ایم سی کی ویب سائٹ https://registration.indiamobilecongress.com/ پر رجسٹر ہوسکتا ہے:
‘پنڈت دین دیال اپادھیائے ٹیلی کام ایکسیلنس ایوارڈ- 2023’
پانچ (05) پنڈت دین دیال اپادھیائے ٹیلی کام ایکسی لینس ایوارڈتین سال سے ہر سال افراد، اداروں اور تنظیموں کو ٹیلی کام اختراعات، ٹیلی کام اسکلنگ، ٹیلی کام سروسز، ٹیلی کام مینوفیکچرنگ، اور ٹیلی کام ایپلی کیشنز کے شعبوں میں ان کی مثالی اور شاندارتعاون کے لیے دیا جاتا ہے۔
ہرسال دیئے جانے والےاس ایوارڈ میں ایک شال، توصیفی لوح اور دو لاکھ روپے کی نقد رقم ہوتی ہے۔
سکریٹری (ٹی) کی سربراہی میں ایوارڈ کمیٹی نے موصول ہونے والی 75 درخواستوں میں سے ان ایوارڈیافتگان کا انتخاب کیا تھا۔
اسٹارٹ اپ اور ایم ایس ای کے لیے ٹیسٹنگ اور ری ایمبرسمنٹ اسکیم
محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی)نے ٹیلی کام سیکٹر میں اسٹارٹ اپس اور بہت چھوٹی اورچھوٹی صنعتوں (ایم ایس ایز) کے لیے مالی بوجھ کو کم کرنے کے مقصد سے ایک تلافی اسکیم شروع کی ہے۔ گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کی گئی یہ اسکیم مصنوعات کے معیار اور مارکیٹ تک رسائی کے لیے ضروری جانچ اور سرٹیفیکیشن کے اخراجات کے لیے فی اسٹارٹ اپ یا ایم ایس ای 50 لاکھ روپے تک کی تلافی کرے گی۔ 25 کروڑ روپے کے مجموعی فنڈ کے ساتھ، درخواست کا عمل مکمل طور پر آن لائن ہوگا،جو کہ طریقہ کار کو آسان بنائے گا اور گذارشات کی موثر ہینڈلنگ کو یقینی بنائے گا۔ اسٹارٹ اپس کو 75فیصد ری ایمبرسمنٹ، مائیکرو انٹرپرائزز کو 60 فیصد اور چھوٹے کاروباری اداروں کو 50فیصد ملے گا، جو ٹیلی کام انڈسٹری میں ترقی اور جدت کے لیے مساوی تعاون کے لیے ڈی او ٹی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
اہلیت کے معیار اور درخواست کے رہنما خطوط کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، برائے کرم [ڈی او ٹی کی آفیشل ویب سائٹ- https://ttdf.usof.gov.in/reimbursement] دیکھیں۔
آئی آئی ٹی جموں اور این ٹی آئی پی آر آئی ٹی کے درمیان سائبر سیکورٹی پر صلاحیت سازی کے لئے مفاہمت نامے
جیسے جیسے ہندوستان ٹیلی مواصلات اوراطلاعاتی ٹکنالوجی میں ترقی کر رہا ہے اور لوگ ای خدمات کے استعمال کی طرف بڑھ رہے ہیں وہاں سائبر سیکورٹی ٹولز اور تکنیکوں کی ضرورت بڑھ رہی ہے جو افرادی قوت کے ساتھ ساتھ ان اعلیٰ تکنیکی ڈومین ٹولز کو چلا سکے۔ڈی او ٹی اوراین ٹی آئی پی آر آئی ٹی نے ایک پروگرام تیار کیا ہے ،جس میں سائبر سیکیورٹی میں اہم اداروں اور صنعت کے ذریعہ بنیادی تکنیکی تربیت اور مہارت فراہم کی جا سکتی ہے تاکہ اس شعبے کے بارے میں انتہائی گہرائی سے سمجھنے والے افسران کو تیار کیا جا سکے، ہندوستان میں جدیدسائبر سیکیورٹی ٹولزسے متعلق حل وضلع کیا جاسکے اور مستقبل کے سائبر ماہرین کو تیارکیا جاسکے۔یہ ماہرین پھر بہت سے دوسرے لوگوں کو تربیت دیں گے جب وہ واپس آئیں گے اور آہستہ آہستہ ہندوستان کے لیے پیشہ ور افراد کا ایک مضبوط سیٹ تیار کیا جا سکتا ہے۔
این ٹی آئی پی آر آئی ٹی نے آئی آئی ٹی جموں کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ہیں تاکہ منتخب 30 افسران کو اس شعبے میں آگے بڑھنے والے پارٹنر اداروں کے ساتھ 6 ماہ کی توسیع شدہ ہائبرڈ (کیمپس میں اور آن لائن) ٹریننگ فراہم کی جا سکے۔
******
ش ح۔ف ا ۔ ف ر
U:8432
(Release ID: 2034260)
Visitor Counter : 47