صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر  جمہوری ہند نے – ’ونگز ٹو آور ہوپس‘ ، ’آشاؤں کی اڑان‘، ’کہانی راشٹرپتی بھون کی‘ اور ’راشٹرپتی بھون: ہیریٹیج میٹس دی پریزینٹ ‘ کتابوں کی پہلی کاپیاں وصول کیں


مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں کتابوں کا اجراء کیا

Posted On: 18 JUL 2024 6:35PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند  محترمہ دروپدی مرمو کو آج (18 جولائی 2024)  کو راشٹرپتی بھون میں زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان کی سے چار کتابوں یعنی ’ونگز ٹو آور ہوپس‘ ، ’آشاؤں کی اڑان‘، ’کہانی راشٹرپتی بھون کی‘ اور ’راشٹرپتی بھون: ہیریٹیج میٹس دی پریزینٹ ‘ کتابوں کی پہلی کاپیاں حاصل کیں ۔ اس موقع پر موجود معززین میں اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن، ڈائریکٹوریٹ آف پبلیکیشنز ڈویژن اور وزارت اطلاعات و نشریات کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پبلیکیشنز ڈویژن کی طرف سے شائع کردہ ان کتابوں کو آج راشٹرپتی بھون کلچرل سنٹر میں زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان، اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل  مروگن اور سکریٹری اطلاعات و نشریات جناب سنجے جاجو کے ذریعہ رسمی طور پر جاری کیا گیا۔

 کتابیں ’ونگز ٹو آور ہوپس‘  اور  ’آشاؤں کی اڑان‘ صدر  جمہوریہ دروپدی مرمو کی  صدارت کے پہلے سال کے دوران منتخب تقاریر کا مجموعہ ہیں۔ ’کہانی راشٹرپتی بھون کی‘ بچوں کے لیے ایک کتاب ہے جس میں راشٹرپتی بھون اور صدر  جمہوریہ دروپدی مرمو کے بارے میں دلچسپ انداز اور سادہ زبان میں معلومات شامل ہیں۔ ’راشٹرپتی بھون: ہیریٹیج میٹس دی پریزنٹ‘ راشٹرپتی بھون کی تاریخ اور فن تعمیر کی تصویری نمائندگی ہے اور اس میں تمام سابق صدور کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔ صدر  جمہوریہ دروپدی مرمو کے بارے میں معلومات اور موجودہ صدارت کے اہم واقعات کی تصویریں بھی کتاب کا حصہ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا گ۔ ن ا۔

U- 8419


(Release ID: 2034100) Visitor Counter : 69