نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

میڈیا کی جانب سے  منفی بیانیے کا پھیلاؤ اور تعمیری کوششوں پر ناکافی توجہ  باعثت تشویش ہے: نائب صدر جمہوریہ


نائب صدر جمہوریہ میڈیا سے نظریات سے اوپر اٹھ کر کام کرنے  کی ضرورت پر زور دیا  اور سیاسی ایجنڈوں کے ساتھ صف بندی کرنے سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا

پارلیمنٹ میں کارروائی کے دوران  خلل اور  رخنہ ڈالنا مستثنات کے بجائے سیاسی ہتھیار بن گیا ہے: نائب صدر جمہوریہ

یہ میڈیا کے لئے غور و خوض  کرنے کا وقت ہے: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ دنیا کے سامنے ہندوستان کی صحیح تصویر پیش کرے

صحافت کو دوہرے معیارات اور غیر اخلاقی طرز عمل پر توجہ دینی چاہیے: نائب صدر جمہوریہ

Posted On: 18 JUL 2024 5:16PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ  جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج میڈیا کی طرف سے محدود اثرات کے واقعات کو دی جانے والی کم توجہ  دینے پر تشویش کا اظہار کیا، جو کہ ٹھوس اور طویل مدتی اقدامات کو زیر کرتے ہیں، جناب دھنکھڑنے  اس کے خلاف خبردار کیا ۔

ایک ہندی روزنامہ کی قیادت میں پارلیمنٹ میں طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نائب صدر  جمہوریہ نے میڈیا کے اندر خود شناسی پر زور دیا اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان کی ترقی کی داستان پر توجہ دیں۔

جانب دارانہ  بیانیے کے لیے میڈیا کے کمرشلائزیشن اور کنٹرول پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے جمہوریت کو برقرار رکھنے میں صحافت کے اہم کردار کو تسلیم کیا۔ جناب دھنکھڑ نے میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ متعصبانہ خیالات سے اوپر اٹھیں اور سیاسی ایجنڈوں یا قومی مفادات کے خلاف طاقتوں کے ساتھ اتحاد کرنے سے گریز کریں۔

’’یہ غور و خوض کرنے کا وقت ہے۔ میں میڈیا سے پوری عاجزی اور خلوص کے ساتھ ملک کی ترقی میں شراکت دار بننے کی اپیل کرتا ہوں اور میں سمجھتا ہوں  کہ وہ  اچھے کاموں کو اجاگر کر کے اور غلط حالات اور کمیوں پر تنقید کر کے ایسا کر سکتے ہیں۔‘‘

آئین ساز اسمبلی کی فرض شناسی کے ساتھ کام کرتے ہوئے، جہاں جمہوری نظریات کا احترام کیا جاتا تھا اور رکاوٹوں پر توجہ نہیں دی جاتی تھیں، نائب صدر جمہوریہ نے پارلیمانی کارروائی میں رکاوٹوں اور سنسنی خیزی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین ساز اسمبلی جمہوریت کا ایک مندر ہے، جہاں ہر اجلاس نے بغیر کسی رکاوٹ یا خلل کے ہماری قومیت کی بنیاد میں اپنا تعاون دیا۔ انہوں نے  اس بات کا ذکر کیا کہ رکاوٹ اور خلل افسوس سے مستثنات کے بجائے سیاسی ہتھیار بن چکے ہیں۔

میڈیا کے  اندر خلل کو بڑھاوا دینے کے رجحان پر تشویش کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب  دھنکھڑ نے میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ پارلیمانی کارروائی کا احاطہ کرنے میں اپنی ترجیحات کا از سر نو جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ جب رکاوٹیں سرخیاں بن جاتی ہیں اور خلل ڈالنے والوں کو ہیرو کہا جاتا ہے تو صحافت جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کے اپنے فرض میں ناکام ہو جاتی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ دنیا کے سامنے ہندوستان کی صحیح تصویر پیش کرنے میں اپنی ذمہ داری کو نبھائے۔  انہوں نے مزید کہا  کہ باہر سے لوگ ہندوستان کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔ وہ اپنے نقطہ نظر سے ہی فیصلہ کر سکتے ہیں۔ ایسے بہت سے لوگ ہیں، جو  ملک میں کم اور باہر زیادہ، جو ہماری غیر متوقع اور ناقابل تصور پیش رفت کو ہضم نہیں کر پا رہے کہ ہم ایک سپر پاور بن رہے ہیں ۔‘‘

نائب صدر جمہوریہ نے فصاحت کے ساتھ 5000 سال پر محیط ہندوستان کے گہرے ثقافتی ورارت کے بارے میں بتایا  اور اس کے جمہوری اداروں کی مضبوطی پر زور دیا۔ حالیہ انتخابات پر  روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جس آسانی کے ساتھ ہندوستان حکومتوں کو منتقل کرتا ہے، اس کے انتخابی عمل کے ارتعاش  کو ظاہر کرتا ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے ذمہ دارانہ صحافت پر زور دیا جو دوہرے معیار اور غیر اخلاقی طرز عمل کو دور کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ح ا۔ ن ا۔

U- 8411


(Release ID: 2034067) Visitor Counter : 55