نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیلو انڈیا رائزنگ ٹیلنٹ آئیڈینٹی فکیشن (کے آئی آر ٹی آئی- کیرتی) پروگرام مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے نئی تقویت حاصل کرے گا
Posted On:
18 JUL 2024 2:31PM by PIB Delhi
جیسے جیسے پیرس اولمپکس کھیل کود مقابلے قریب آرہے ہیں، حکومت کے آرزو مند کھیلو انڈیا رائزنگ ٹیلنٹ آئیڈینٹی فکیشن (کے آئی آرٹی آئی- کیرتی) پروگرام کو نوجوانوں کے امور اور کھیل کود اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کی قیادت میں ایک نئی تقویت حاصل ہوگی۔ وہ کل نئی دہلی میں اس پہل کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کریں گے۔ اس سے پہلے، کیرتی کا پہلا مرحلہ چنڈی گڑھ میں اس سال 12 مارچ کو شروع کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر مانڈویہ اس پروجیکٹ پر زور دیں گے جس کا مقصد تمام ریاستوں کو شامل کرکے اور ضلع کو جائزے کی ایک یونٹ کے طور پر سمجھتے ہوئے مالی سال 2024-25 میں 20 لاکھ کا تخمینہ حاصل کرنا ہے۔ یہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے بڑے پیمانے پر شرکت کے ذریعے کھیلوں کو ملک کے ہر بچے تک پہنچانے اور بالآخر کھیلو انڈیا کے منظم اور بتدیریج فروغ کے پروگراموں کے ذریعے بہترین کارکردگی کے حصولوں کے نظریئے کے مطابق ہے۔
کیرتی کے پہلے مرحلے میں، 70 مراکز میں 362683 رجسٹریشنوں میں سے، 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقریباً 51000 جائزے کرائے گئے ہیں۔ مہاراشٹر اور ہریانہ ایسی دو ریاستیں ہیں جنہوں نے ہمیشہ کھیلو انڈیا مقابلوں میں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور بالترتیب - 9168 اور 4820 - زیادہ سے زیادہ جائزے کرائے ہیں۔ آسام 4703 جائزوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
تیر اندازی، ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، فٹ بال، ہاکی، کبڈی، کھو کھو، والی بال، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ جیسے 11 کھیلوں کے خواہشمند کھلاڑیوں کے جائزے ہوئے ہیں۔ ایتھلیٹکس (13804) اور فٹ بال (13483) میں زیادہ سے زیادہ جائزے کرائے گئے ہیں۔
کیرتی کا مقصد پورے سال میں ملک بھر میں 20 لاکھ جائزے کا اہتمام کرانا ہے تاکہ نوٹیفائیڈ ٹیلنٹ اسسمنٹ سینٹرز کے ذریعے باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت کی جا سکے۔ اس پیمانے کا اسکاؤٹنگ اور جائزہ پروگرام ہندوستان میں پہلا ہے اور ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک 2036 تک دنیا میں چوٹی کے 10 ملکوں میں شام ہونا چاہتا ہے اور 2047 تک چوٹی کے پانچ ممالک میں شامل ہونا چاہتاہے۔
کیرتی کا ایتھلیٹ پر مرکوز پروگرام انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی اس کے شفاف انتخاب کے طریقہ کار سے نمایاں ہے۔مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیٹا تجزیئے کا استعمال کیا جارہا ہے تاکہ ایک خواہشمند ایتھلیٹ کی کھیلوں کی ذہانت کا اندازہ لگایا جاسکے۔
کیرتی پروگرام کے بارے میں:
کیرتی (کھیلو انڈیا رائزنگ ٹیلنٹ آئیڈینٹی فکیشن) کا تصور جدید آئی سی ٹی ٹولز اور عالمی بہترین طریقوں پر مبنی ٹیلنٹ کی شناخت کے ایک مربوط فن تعمیر کو تیار کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد نچلی سطح پر باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت کے پورے عمل کو ایک پلیٹ فارم پر ہموار کرنا ہے۔
پروجیکٹ کیرتی کی جڑیں ایک ایتھلیٹ پر مرکوز اپروچ پر مبنی ہیں جہاں ٹیلنٹ آئیڈینٹی فکیشن کے عمل کو زیادہ وسیع البنیاد اور قابل رسائی بنایا گیا ہے۔
اپنے غیر مرکوز اور پاکٹ پر مبنی ٹیلنٹ آئیڈینٹی فکیشن اپروچ کے ساتھ کیرتی پروجیکٹ کھیلو انڈیا اسکیم کے دوہرے مقاصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوگا یعنی کھیلوں میں مہارت اور کھیلوں میں بڑے پیمانے پر تیاری۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ح ا۔ ن ا۔
U-8406
(Release ID: 2034014)
Visitor Counter : 94