بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے دامودر ویلی کارپوریشن صدر دفاتر کا دورہ کیا


مرکزی وزیر کا مشورہ ہے کہ ڈی وی سی اپنی مستقبل کی نمو کے منصوبوں کے سلسلے میں سرمایہ اکٹھا کرنے کے لیے مساوی سرمایہ حصص منڈی میں امکانات تلاش کر سکتی ہے

Posted On: 17 JUL 2024 2:37PM by PIB Delhi

بجلی اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے آج کولکاتا میں دامودر ویلی کارپوریشن کے صدر دفاتر کا اپنا پہلا دورہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BBK9.jpg

وزیر موصوف نے کارپوریشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کارپوریشن کو درپیش آپریشنل اور مالی چنوتیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ جناب منوہر لال نے کہا کہ ڈی وی سی کی نمو اور پیش رفت  ملک کی توانائی سلامتی اور اقتصادی ترقی کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے اجاگر کیے گئے مسائل کے حل کے لیے ڈی وی سی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تبادلہ خیال کے دوران، جناب منوہر لال نے ڈی وی سی کے قابل احیاء توانائی پورٹ فولیو  میں اضافے اور آپریشنوں میں مزید اثر انگیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ڈی وی سی اپنے مستقبل کی نمو کے منصوبوں کے  سلسلے میں سرمایہ اکٹھا کرنے کے لیے مساوی سرمایہ حصص منڈی میں امکانات تلاش کر سکتی ہے۔

ڈی وی سی کی انتظامیہ نے مرکزی وزیر کی جانب سے فراہم کی جانے والی رہنمائی اور حمایت کے لیے اظہار تشکر کیا۔

**********

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8390


(Release ID: 2033828)