وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر سوکانت مجمدار نے اعلیٰ تعلیم کیلئے   ہندوستانی زبانوں میں نصابی کتابیں لکھنے سے متعلق ورکشاپ کا افتتاح کیا


تعلیمی نظام سے ملک کے وسیع لسانی تنوع کی عکاسی ہونی چاہئے

Posted On: 16 JUL 2024 7:36PM by PIB Delhi

تین اہم پروجیکٹوں کا آغاز،اے ایس ایم آئی ٹی اے ، جو پانچ برسوں میں 22 زبانوں میں   22 ہزار   کتابوں کی تیاری سے متعلق ہے، بہوبھاشا    شبد کوش-کثیر لسانی لغات کے لئے اور ترجمے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے برموقع ترجمعے کا نظام

وزارت تعلیم میں وزیر مملکت  ڈاکٹر سوکانت مجمدار نے وائس چانسلروں کے لئے ایک روزہ ورکشاپ کا آج نئی دلی میں افتتاح کیا، جو اعلیٰ تعلیم کے لئے ہندوستانی زبانوں  میں نصابی کتابیں لکھنے سے متعلق ہے۔ ورکشاپ کا انعقاد یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) اور بھارتیہ بھاشا سمیتی (بی بی ایس) نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

Image

وزارت تعلیم کے اعلیٰ تعلیم       شعبے میں سکریٹری جناب کے سنجے مورتی،  چیئر مین بھارتیہ  بھاشا سمیتی پروفیسر چامو کرشنا شاستری؛ چیئرمین، یو جی سی، پروفیسر ایم جگدیش کمار،  تقریب میں 150 سے زائد یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، نامور ماہرین تعلیم اور دیگر اکابرین اس موقع پر موجود تھے۔

Image

ڈاکٹر سوکانت مجمدار نے ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس میں مختلف اعلیٰ تعلیمی کورسز میں ہندوستانی زبان میں مطالعاتی متن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا کہ  انہوں نے   وکست بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے اپنی   بابصیرت  قیادت مہیا کرائی۔

ڈاکٹر مجمدار نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی زبانیں ملک کی قدیم تاریخ  اور رانائی کا منبع ہیں، جو ایک نسل سے دوسری نسل کو منتقل ہوتا آیا ہے۔

سیشن کے دوران پروفیسر    چامو کرشنا شاستری نے بھارتیہ بھاشا ایکو سسٹم تیار کرنے پر زور دیا اور جناب ایم جگدیش کمار نے بھی اسی طرح  کے خیالات کا اظہار کیا۔

جناب کے سنجے مورتی نے مکمل اجلاس کے دوران تین اہم منصوبوں کا آغاز کیا۔ یہ ہیں-اے ایس ایم آئی ٹی اے ، جو پانچ برسوں میں 22 زبانوں میں 22 ہزار کتابوں کی تیاری سے متعلق ہے۔ بہوبھاشا    شبد کوش کثیر لسانی لغات کے لئے اور ترجمے کی صلاحیتوں  کو بڑھانے کے لئے برموقع ترجمے کا نظام ۔

ملک بھر سے ڈیڑھ سو سے زیادہ وائس چانسلر اس ورکشاپ میں شامل ہوئے۔

وائس چانسلر وں کو بارہ منتھن ستر میں تقسیم کیاگیا تھا، جن میں سے ہر ایک  گروپ کو بارہ علاقائی زبانوں میں نصابی کتابوں کی تیاری کی  منصوبہ بندی کا کام سونپا گیاتھا۔

تبادلۂ خیال  سے اخذ کردہ   نتائج میں  ہندوستانی زبانوں میں نصابی کتابوں کی تعریف و تشریح ، کتابوں کے لئے 22 ہندوستانی  زبانوں میں لفظیات کے معیارات قائم کرنا اور  موجودہ نصابی کتابوں میں ممکنہ     بہتری  کی نشاندہی شامل ہے۔ سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا، جس میں پینل  نے شرکاء کے سوالوں  کے جواب دیئے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 2033766) Visitor Counter : 67