شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کا ہدف 2030 تک 4 بلین ڈالر کی ایم آر او صنعت کے ساتھ ایوی ایشن کا سب سے بڑا مرکز بننا ہے - مرکزی وزیر جناب رام موہن نائیڈو


ہندوستان نے گھریلو ایم آر او صنعت کو فروغ دینے کے لیے ہوائی جہاز کے پرزوں پر یکساں 5 فیصد آئی جی ایس ٹی نافذ کیا، جس کا مقصد عالمی ایوی ایشن ہب کا درجہ حاصل کرنا ہے

Posted On: 15 JUL 2024 7:31PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب کنجراپو رام موہن نائیڈو نے آج 15 جولائی 2024 سے تمام ہوائی جہاز اور ہوائی جہاز کے انجن کے پرزوں پر 5 فیصد کی یکساں آئی جی ایس ٹی شرح کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ گھریلو دیکھ بھال، مرمت اور اوور ہال (ایم آر او) صنعت کے لیے ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے، جس کا مقصد ہندوستان کو عالمی ہوا بازی کا مرکز بنانا ہے۔

اس پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے، جناب نائیڈو نے کہا، ”ایم آر او اشیا پر یکساں 5 فیصد آئی جی ایس ٹی کی شرح کا تعارف ہوا بازی کے شعبے کے لیے ایک بڑا فروغ ہے۔ اس سے پہلے، ہوائی جہاز کے پرزوں پر 5 فیصد، 12 فیصد، 18 فیصد، اور 28 فیصد کی مختلف جی ایس ٹی کی شرحوں نے چیلنج پیدا کیے، جس میں الٹا ڈیوٹی ڈھانچہ اور ایم آر او کھاتوں میں جی ایس ٹی جمع کرنا شامل تھا۔ یہ نئی پالیسی ان اختلافات کو ختم کرتی ہے، ٹیکس کے ڈھانچے کو آسان بناتی ہے، اور ایم آر او سیکٹر میں ترقی کو فروغ دیتی ہے۔

مرکزی وزیر نے اس تبدیلی کو ممکن بنانے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت کے کردار پر زور دیا۔ انھوں نے کہا، ”وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں، ہم آتم نربھر بھارت پہل کے لیے پرعزم ہیں۔ ہندوستان کو ہوا بازی کے ایک سرکردہ مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے ان کی حمایت اس پالیسی کو آگے بڑھانے میں اہم رہی ہے۔“

مرکزی وزیر نے شہری ہوا بازی کی وزارت، وزارت خزانہ اور دیگر اسٹیک ہولڈروں کی کوششوں کی تعریف کی جنہوں نے 22 جون 2024 کو جی ایس ٹی کونسل کی 53ویں میٹنگ میں تجویز کردہ اس پالیسی ایڈجسٹمنٹ کو حاصل کرنے کے لیے تندہی سے کام کیا۔ یکساں 5 فیصد آئی جی ایس ٹی شرح کا مقصد آپریشنل اخراجات کو کم کرنا، ٹیکس کریڈٹ کے مسائل کو حل کرنا اور سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔

مستقبل کے امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب رام موہن نائیڈو نے کہا، ”ہمارا وژن ہندوستان کو ہوا بازی کے ایک اہم مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔ ہندوستانی ایم آر او صنعت کے 2030 تک 4 بلین ڈالر کی صنعت بننے کا امکان ہے۔ یہ پالیسی تبدیلی ایم آر او سروسز کے لیے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی تعمیر، جدت طرازی، اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔“

وزارت کو یقین ہے کہ اس اقدام سے ہندوستانی ایم آر او سیکٹر کی مسابقت میں نمایاں اضافہ ہوگا، جدت اور کارکردگی کو فروغ ملے گا اور ہوا بازی کا ایک مضبوط اور مؤثر سیکٹر تشکیل پائے گا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

15-07-2024

U: 8353


(Release ID: 2033513) Visitor Counter : 84