کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

وزیر تجارت پیوش گوئل كی زیورخ کے دورے کے پہلے دن عالمی تجارتی تنظیم )ڈبلیو ٹی او( کے ڈائریکٹر جنرل، ہندوستانی تارکین وطن اور امكانی سرمایہ کاروں سے ملاقات

Posted On: 15 JUL 2024 5:59PM by PIB Delhi

ہندوستان-ای ایف ٹی اے تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (ٹیپا) کے نفاذ کے سلسلے میں زیورخ کے اپنے دورے کے پہلے دن صنعت اور تجارت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کئی اہم میٹنگ كئے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی متحرک قیادت میں ہندوستان کی ترقی کی کہانی کو اجاگر کیا۔ وزیر موصوف جناب گوئل نے عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقات، ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ بات چیت اور ہندوستان کو تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے کاروبار اور صنعت کے لیے ایک پرکشش مقام کے طور پر پیش کرنے والے ممکنہ سرمایہ کاروں کے ساتھ مكالمے کے ذریعہ پہلے دن کو انتہائی نتیجہ خیز بنایا۔ .

جناب پیوش گوئل نے ڈبلیو ٹی او کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر نگوزی اوکونجو ایویالا کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ دونوں نے جاری مذاکرات اور ڈبلیو ٹی او کی 13ویں وزارتی کانفرنس کے بعد ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت میں منصفانہ اور بامعنی تجارتی نتائج كے ساتھ رکن ممالک کے درمیان آزادانہ اور مساوی تجارت کو یقینی بنانے کے ہندوستان کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔

وزیر موصوف نے زیورخ میں ہندوستانی تارکین وطن کے ممتاز اراکین کے ساتھ ملاقات کی اور سوئس معیشت اور ہند-سوئس تعلقات میں ان کی گرانقدر شراکت کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی متحرک قیادت اور نئے دستخط شدہ انڈیا-ای ایف ٹی اے ٹیپا کے تحت دستیاب وسیع مواقع پر روشنی ڈالی۔

جناب پیوش گوئل نے سرکردہ کاروباری شخصیات اور ممکنہ سرمایہ کاروں سے ملاقات کی جن میں ایم ایس سی کارگو کے نمائندے بھی شامل تھے۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں ممکنہ تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور شراکت داری کو فروغ دینا ہے تاکہ ہندوستان کی ترقی اور ترقی میں مدد مل سکے۔

وزیر موصوف نے زیورخ ہوائی اڈے کے سینئر حکام کے ساتھ ایک نتیجہ خیز میٹنگ کی جس میں زیورخ ہوائی اڈے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین جناب جوزف فیلڈر بھی شامل تھے۔ انہوں نے ہندوستان میں ہوائی اڈے کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے اور ذیلی فضائی خدمات کو آگے بڑھانے میں تعاون کے مواقع تلاش کئے۔ بات چیت کا مرکز ہندوستانی ہوا بازی کے شعبے کو نمایاں طور پر بہتر بنانے کے لیے بہترین طریقوں اور اختراعات سے فائدہ اٹھانا تھا۔

جناب پیوش گوئل نے جنیوا میں ہندوستان کی ڈبلیو ٹی او ٹیم کے ساتھ ایک میٹنگ بھی طلب كی جس کی قیادت ڈبلیو ٹی او میں ہندوستان کے سفیر اور مستقل نمائندے کے ساتھ، محکمہ تجارت کے سینئر افسران کے ساتھ کی۔ انہوں نے سرِ دست زیر بحث ترجیحی امور پر یا ڈبلیو ٹی او میں مذاکرات کے مختلف مراحل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جس سے بین الاقوامی تجارت میں ہندوستان کے حكمت انگیز نقطہ نظر کو تقویت ملی۔

زیورخ کے دورے کے پہلے دن وزیر موصوف کے ذریعہ ملاقاتوں اور بات چیت کے سلسلے مین گہری اقتصادی سرگرمیوں اور حكمت انگیز تعاون کے لئے ایک مضبوط بنیاد رکھی گئی ہے، جس سے عالمی تجارت اور پائیدار ترقی کے لئے ہندوستان کے عزم کو تقویت حاصل ہوئی ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U NO 8351


(Release ID: 2033483) Visitor Counter : 57