وزارت دفاع
بھارتی فضائیہ کے اسٹیشن سرساوا میں کارگل وجے دیوس رجت جینتی 2024 تقریبات کا اہتمام کیا گیا
Posted On:
14 JUL 2024 10:05AM by PIB Delhi
بھارتی فضائیہ کے پاس اس کے بہادر فضائی سورماؤں کی ہمت اور قربانی کا قابل فخر ورثہ ہے جنہوں نے 1999 کی کارگل جنگ میں بہادری سے لڑا، جو واقعی فوجی ہوا بازی کی تاریخ میں ایک سنگ میل تھا۔ کارگل جنگ میں بھارتی فضائیہ کی کاروائیاں (آپریشن سفید ساگر)کی ناقابل تسخیر چنوتیوں پر قابو پانے کی قابلیت کا ثبوت ہے جو 16000 فٹ سے اوپر کی اونچائیوں اور تیز رفتاری کی وجہ سے درپیش ہے، جس نے دشمن کو نشانہ بنانے میں انوکھی آپریشنل مشکلات کھڑی کیں۔ تیز رفتار تکنیکی تبدیلیوں اور عملی میدان میں فراہم کی جانے والی تربیت نے بھارتی فضائیہ کو دنیا کے سب سے اونچے میدان جنگ میں لڑی جانے والی اس جنگ کو جیتنے میں کافی مدد فراہم کی ۔ مجموعی طور پر، بھارتی فضائیہ نے تقریباً 5000 اسٹرائیک مشن، 350 جاسوسی/ ای ایل آئی این ٹی مشن، تقریباً 800 ایسکورٹ فلائٹس مشن انجام دیے۔ بھارتی فضائیہ نے زخمیوں کے انخلاء اور ہوائی نقل و حمل کی کاروائیوں کے لیے 2000 سے زائد ہیلی کاپٹر پروازیں کیں۔
کارگل کی فتح کے 25 سال کی یاد میں، ہندوستانی فضائیہ 12 جولائی سے 26 جولائی 2024 تک ایئر فورس اسٹیشن سرساوا میں 'کارگل وجے دیوس رجت جینتی' منا رہی ہے، جس میں ان بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے جنہوں نے قوم کے لیے سب سے بڑی قربانی دی۔ ایئر فورس اسٹیشن سرساوا کے 152 ہیلی کاپٹر یونٹ 'دی مائٹی آرمر' نے آپریشن سفید ساگر کے دوران کلیدی کردار ادا کیا۔28 مئی 1999 کو 152 ایچ یو کے ایس کیو این ایل ڈی آر آر پنڈیر، ایف ایل ٹی لیفٹننٹ ایس مہیلان، سارجنٹ پی وی این آر پرساد اور سارجنٹ آر کے ساہو کو تولولنگ میں دشمن کے ٹھکانوں پر راست حملہ کرنے کے لیے ’نُبرا‘ فارمیشن کے طور پر اُڑان بھرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ آپریشن انجام دینے کے بعد، ان کے ہیلی کاپٹر کو واپسی کے دوران دشمن کے اسٹنگر میزائل نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چار قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ اس غیر معمولی ہمت کے کام کے لیے، انہیں بعد از مرگ وایو سینا میڈل (بہادری) سے نوازا گیا۔ ان کی عظیم قربانی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ان کے نام ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بھارتی فضائیہ کی تاریخ میں ہمیشہ کے لیے رقم ہو جائیں۔
13 جولائی 2024کو، چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے سینئر معززین، بہادر فوجیوں کے خاندانوں، سابق فوجیوں اور خدمات انجام دینے والے آئی اے ایف افسران کے ساتھ اسٹیشن وار میموریل پر ان تمام فضائی سورماؤں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔ ان کی زندگی قوم کی خدمت میں گزری۔ سی اے ایس نے تقریب کے دوران قریبی رشتہ داروں کو مبارکباد دی اور ان سے بات چیت کی۔
ایک شاندار ایئر شو کا انعقاد کیا گیا جس میں آکاش گنگا ٹیم کی جانب سے نمائش اور جیگوار، ایس یو 30 ایم کے ایل اور رافیل لڑاکا طیاروں کی فضائی نمائش شامل تھی۔ شہید ہونے والے سپاہیوں کی یاد میں ایم آئی -17 وی 5کے ذریعے "مسنگ مین فارمیشن" اڑایا گیا۔ ایئر واریر ڈرل ٹیم اور ایئر فورس بینڈ کی پرفارمنس کے ساتھ بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں جیسے ایم آئی-17 وی5، چیتا، چنوک کے ایک جامد ڈسپلے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اس تقریب کو 5000 سے زائد افراد نے ملاحظہ کیا جن میں اسکولی بچے، سہارنپور علاقے کے مقامی باشندے، معمر افراد، سیول افسران اور رُڑکی، دہرادون اور امبالہ سے دفاعی افواج کے اداروں کا عملہ، وغیرہ شامل تھے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:8314
(Release ID: 2033105)
Visitor Counter : 89