قانون اور انصاف کی وزارت

’ہمارا سمودھان ہمارا سمان‘کا دوسرا علاقائی پروگرام منگل کو اتر پردیش کے پریاگ راج میں منعقد ہوگا


ذیلی مہم سب کو نیائے ہر گھر نیائے، نو بھارت نو سنکلپ، اور ودھی جاگرتی ابھیان کا انعقاد کیا جائے گا

شہریوں کی شرکت بڑھانے کے لیے ’ہمارا سمودھان  ہمارا سمان‘ پورٹل شروع کیا جائے گا

Posted On: 14 JUL 2024 9:07AM by PIB Delhi

سال بھر جاری رہنے والے جشن کا دوسرا علاقائی پروگرام 'ہمارا سمودھان ہمارا سمان' مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا انعقاد انصاف کے لیے جامع رسائی کے اختراعی حل (ڈی آئی ایس ایچ اے – دشا) کے تحت کیا جا رہا ہے، جو کہ حکومت ہند وزارت قانون و انصاف کے محکمہ انصاف کے ذریعہ نافذ کردہ مرکزی سیکٹر اسکیم ہے۔  یہ  پروگرام 16 جولائی 2024 کو پریاگ راج کے الہ آباد میڈیکل ایسوسی ایشن کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی ، جس میں ہندوستانی آئین اور ہندوستان کو جمہوریہ کے طور پر اپنانے کی 75 ویں سالگرہ منایا جائے گا۔

اس پروگرام میں مائی گوو پلیٹ فارم پر 24 جنوری سے 23 اپریل 2024 تک منعقد ہونے والے آن لائن مقابلہ میں فاتحین کے مابین انعامات کی تقسیم کو نمایاں کیا جائے گا۔ مقابلوں میں سمودھان کوئز، پنچ پران رنگ اتسو (پوسٹر سازی)، اور پنچ پران انوبھو (ریل سازی) شامل ہیں۔ مزید برآں، محکمہ انصاف کے نیائے بندھو پروگرام کے تحت رجسٹرڈ الہ آباد میں ہائی کورٹ آف جوڈیکیچر کے پروبونو ایڈووکیٹ پینل کو بڑی تعداد میں وکلاء کی پرو بونو خدمات کے لیے اندراج کرنے کی ترغیب دینے میں ان کی اہم شراکت کے لیے تسلیم کیا جائے گا اور ان کی  ستائش کی جائے گی۔

شہریوں کی شرکت کو بڑھانے کی کوشش میں، اس تقریب میں ’ہمارا سمودھان ہمارا سمان‘ پورٹل شروع کیا جائے گا۔ یہ پورٹل علم کے ذخیرے کے طور پر کام کرے گا، جو شہریوں کو آئین اور قانونی حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے معلومات تک آسان رسائی فراہم کرے گا۔ اس میں مہم کے تحت کی جانے والی سرگرمیوں کی جھلک بھی دکھائی جائے گی۔ مزید برآں، اس میں ایک ایونٹ کیلنڈر اور ٹولز بھی شامل ہوں گے تاکہ آئینی حقوق کے بارے میں سیکھنے کو کمیونٹی پر مبنی  باہمی تعاون کے نقطہ نظر کے ذریعہ انٹرایکٹو اور شراکت دار بنایا جا سکے۔

اس تقریب میں قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارون رام میگھوال اور الہ آباد ہائی کورٹ آف جوڈیکیچر کے معزز چیف جسٹس جناب جسٹس ارون بھنسالی شرکت کریں گے ۔اس تقریب میں   تقریباً 800 شرکاء سمیت الہ آباد بار کے وکلاء، سرکاری وکیل، عدالتی افسران، کامن سروس سینٹر کے گاؤں کی سطح کے کاروباری افراد، راجندر پرساد نیشنل لاء انسٹی ٹیوٹ، پریاگ راج کے وائس چانسلر، فیکلٹی اور قانون کے طلباء، مرکزی اور سینئر افسران شامل ہوں گے ۔ متعدد شہریوں اور محکمہ انصاف کے شراکت داروں کی ڈیجیٹل طور پر شرکت کے  علاوہ ریاستی انتظامیہ، اور شہری اس تقریب میں ذاتی طور پر شرکت کریں گے ۔

24 جنوری 2024 کو عزت مآب نائب صدر جمہوریہ ہند نے نئی دہلی کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں 'ہمارا سمودھان  ہمارا سمان' مہم کا افتتاح کیا تھا۔اس مہم کا مقصد آئین کی تفہیم اور قانونی حقوق کے بارے میں بیداری کو عام کرنا ہے۔ مزید برآں، یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس مہم کو علاقائی سطح پر منعقد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ شرکت اور شمولیت میں اضافہ ہو۔ اسی مناسبت سے، پہلی علاقائی تقریب کا افتتاح عزت مآب چیف جسٹس آف انڈیا، جناب جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے 9 مارچ 2024 کو راجستھان کے بیکانیر میں کیا تھا۔

اس ملک گیر مہم  میں چند اہم سنگ میل شامل ہیں:

  • علاقائی سطح پر ’ہمارا سمودھان ہمارا سمان‘ کی یاد منانا۔
  • مقامی آبادی کے لیے آسان طریقوں سے آئین کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینا اورعام کرنا ۔
  • سب کو نیائے  ہر گھر نیائے ، نو بھارت نو سنکلپ، اور ودھی جاگرتی ابھیان جیسی ذیلی مہموں کا انعقاد اور مقبول بنانا۔
  • شہریوں کو ’ہمارا سمودھان ہمارا سمان‘ پورٹل پر فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دینا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

8311

 



(Release ID: 2033102) Visitor Counter : 21