خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خوراک ڈبہ بندی صنعت کے مرکزی وزیر جناب چراغ پاسوان  نے آج ممبئی میں، خوراک اور اس سے وابستہ شعبوں سے جڑی کمپنیوں کے ساتھ گول میز میٹنگ کی صدارت کی


بات چیت کے دوران بھارت میں کمپنیوں کے مستقبل کے منصوبوں اور آئندہ منعقد ہونے والے ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 کے لیے ایم او ایف پی آئی کے ساتھ شراکت داری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا

ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 کا اہتمام نئی دہلی میں واقع بھارت منڈپم میں 19 سے 22 ستمبر تک کیا جائے گا

Posted On: 13 JUL 2024 6:39PM by PIB Delhi

خوراک ڈبہ بندی صنعت کے مرکزی وزیر جناب چراغ پاسوان نے آج خوراک اور اس سے وابستہ شعبوں میں مصروف عمل کمپنیوں کے ساتھ ایک گول میز میٹنگ کی صدارت کی تاکہ ہندوستان میں کمپنیوں کے مستقبل کے منصوبوں اور آئندہ منعقد ہونے والے ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 کے لیے ایم او ایف پی آئی کے ساتھ شراکت داری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ واضح ہو کہ ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 کا اہتمام نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں 19 سے 22 ستمبر تک کیا جائے گا۔ صنعتوں سے متعلق اس میٹنگ میں خوراک ڈبہ بندی اور اس سے منسلک 30 سے زائد کمپنیوں کی شرکت ملاحظہ کی گئی۔

A group of men at a podiumDescription automatically generated

اپنے خطاب میں، جناب چراغ پاسوان نے ذکر کیا کہ ایم او ایف پی آئی تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ایک منفرد مقام کی حامل ہے ۔ انہوں اس شعبے کے ذریعہ پیش کردہ وسیع مواقع پر زور دیا۔ انہوں نے ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 میں شرکت کے لیے تمام کمپنیوں کو دلی گہرائیوں سے دعوت دی۔ انہوں نے صنعت کو درپیش کسی بھی مسائل  کو حول کرنے کی غرض سے ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور آتم نربھر اور وکست بھارت کے خواب کی حصولیابی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز - پروڈیوسرز، پروسیسرز، تعلیمی شعبے ، سٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کی انتھک کوششوں کا اعتراف کیا۔ مزید برآں، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایف ایس ایس اے آئی کے ذریعہ منعقد کی جا رہی گلوبل فوڈ ریگولیٹرس سمٹ  کا اہتمام 20 سے 21 ستمبر تک ڈبلیو ایف آئی کے دوران کیا  جائے گا۔

جوائنٹ سکریٹری جناب رنجیت سنگھ نے ہندوستانی معیشت میں خوراک ڈبہ بندی کے شعبے کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے ذکر کیا کہ اس طرح کے سنگ میل تمام اسٹیک ہولڈرز - صنعت کے رہنماؤں، تعلیمی اداروں، اور کلی طور پروقف حکومتی  کی مجموعی کوششوں کے ذریعے ہی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

A group of people standing in a room

بات چیت کے دوران شرکت کرنے والے صنعتی اراکین نے خصوصاً فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کے حوالے سے ہندوستانی بازار کے بارے میں اپنے پرامید نقطہ نظر کا اظہار کیا اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ایم او ایف پی آئی کے ذریعہ  شروع کی گئی پیداواریت سے مربوط ترغیباتی اسکیم اور فلیگ شپ پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا  سمیت حکومت ہند کے ذریعہ کی گئیں مختلف پہل قدمیوں کی ستائش کی۔ انہوں نے ورلڈ فوڈ انڈیا کے پچھلے ایڈیشن کے لیے بھی اظہار تشکر کیا اور ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 میں شرکت کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ صنعت نے ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 کے دوران اجتماعی طور پر اس شعبے کی بہتری اور مضبوط شرکت کے لیے اپنی وابستگی کا یقین دلایا۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8307


(Release ID: 2033010) Visitor Counter : 54