امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران ’فعال مواضعات پروگرام‘ کے نفاذ کا جائزہ لیا


وزیر اعظم جناب نریند رمودی کی قیادت میں، حکومت ہند ملک کے سرحدی مواضعات کی جامع ترقی کے لیے پابند عہد ہے

مقامی باشندگان کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے  اور سرحدی مقامات سے لوگوں کی نقل مکانی کو روکنے کے لیے کنکٹیویٹی میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے

سرحدی مواضعات کے آس پاس تعینات سی اے پی ایف اور فوج کو، کوآپریٹیوز  کے ذریعہ مقامی زرعی اور دستکاری سے متعلق مصنوعات کی خریداری کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے

آس پاس کے مواضعات کے باشندگان  کو فوج اور سی اے پی ایف کے لیے دستیاب حفظانِ صحت سہولتوں سے مستفید ہونا چاہئے

انہوں نے فعال مواضعات  میں شمسی توانائی اور ہوائی چکی جیسی قابل احیاء توانائی وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا

Posted On: 13 JUL 2024 1:49PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں "فعال مواضعات پروگرام" کے نفاذ کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند سرحدی مواضعات کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ جناب شاہ نے ان سرحدی دیہاتوں سے نقل مکانی کو روکنے کے لیے مقامی باشندوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور مواضعات کے ساتھ رابطہ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RJ1X.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ سرحدی دیہات کے آس پاس تعینات مرکزی مسلح پولیس دستے(سی اے پی ایف) اور فوج کو، کوآپریٹیوز کے ذریعے مقامی زرعی اور دستکاری مصنوعات کی خریداری کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قریبی مواضعات کے باشندوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے فوج اور سی اے پی ایف کی حفظانِ صحت سہولیات کو باقاعدگی سے دستیاب کرایا جانا چاہیے۔ مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے شمسی توانائی اور توانائی کے دیگر قابل احیاء ذرائع جیسے ہوائی چکی وغیرہ کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے فعال مواضعات پروگرام کے تحت سرحدی مواضعات کے مسائل کو بہتر طور پر سمجھنے کے لئے سینئر وزراء اور عہدیداروں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو جاری رکھنے کی ہدایت دی۔ اب تک ان سرحدی مواضعات میں 6000 سے زائد تقریبات کا انعقاد کیا جا چکا ہے جس میں تقریباً 4000 خدمات بہم رسانی اور بیداری کیمپ شامل ہیں۔ ان دیہاتوں میں روزگار پیدا کرنے کے لیے حکومت ہند نے 600 سے زیادہ پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ نے زیر التوا مسائل کو نمٹانے کے لیے باقاعدگی کے ساتھ وقفے وقفے سے اعلیٰ سطحی جائزہ لینے پر خصوصی زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JJAF.jpg

’فعال مواضعات پروگرام‘ اسکیم کے تحت ، 136 سرحدی مواضعات کو 2420 کروڑ روپئے کے بقدر کے 113 بارہ ماسی سڑک پروجیکٹوں کے توسط سے کنکٹیویٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ ان علاقوںمیں 4جی کنکٹیویٹی فراہم کرانے کے لیے کام جاری ہے اور دسمبر 2024 تک فعال مواضعات پروگرام کے تحت تمام گاؤوں  کو 4جی نیٹ ورک سے مربوط کر دیا جائے گا۔ ان تمام مواضعات میں مالی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جا رہے ہیں اور وہاں انڈیا پوسٹ پے منٹس بینکس (آئی پی پی بی) کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

ان مواضعات کو فعال بنانے اور سیاحت کو فروغ دینے کی غرض سے ٹورسٹ سرکٹس تیار کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ اس کوشش میں وزارت سیاحت کے ساتھ مل کر صلاحیت سازی اور سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، یہ اہم اور اولوالعزم اسکیم کا آغاز 4800 کروڑ روپئے کی بجٹی تخصیص کے ساتھ 14 فروری 2023 کو کیا گیا تھا۔ میٹنگ میں یونین ہوم سکریٹری، سکریٹری بارڈر مینجمنٹ اور ڈائرکٹر جنرل، انڈو تبتی بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) سمیت وزارت داخلہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8303


(Release ID: 2033001) Visitor Counter : 61