دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی ترقیات کی وزارت نے ریاست تریپورہ کے لئے 114.32 کروڑ روپے تخمینہ سرمایہ کاری سے 118.756 کلومیٹر لمبائی کی 42 سڑکوں کی منظوری دی ہے


دیہی ترقیات کی وزارت نے پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان کے تحت شمال مشرقی خطے کے لیے بڑے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کا اعلان کیا

Posted On: 12 JUL 2024 1:49PM by PIB Delhi

دیہی کنیکٹی ویٹی کو مضبوط کرنے اور شمال مشرقی خطے میں اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے  دیہی ترقیات کی وزارت نے پردھان منتری جن جاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان(پی ایم-جے اے این ایم اے این) کے سڑک کنیکٹی ویٹی جزو کے تحت ریاست تریپورہ کے لئے 114.32 کروڑ روپے تخمینہ سرمایہ کاری سے 118.756 کلومیٹر لمبائی کی 42 سڑکوں کی منظوری دی ہے۔

یہ  تاریخ ساز اقدام :

- ریاست میں کمزور قبائلی گروپوں (پی وی ٹی جیز)  کی 47آبادیوں کو ہر موسم کے لئے سازگار  سڑک کنکٹی ویٹی فراہم کرے گا۔

- ریاست میں رہنے والے خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں (پی وی ٹی جیز) کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنائے گا۔

- دیہی علاقوں میں سڑک رابطے کو بہتر بنائے گا، دور دراز  کے گاؤں اور شہری مراکز کے درمیان فرق کو ختم کرے گا۔

- خطے میں اقتصادی ترقی، تجارت اور کاروبار  کو فروغ دے گا۔

- صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، اور بازاروں جیسی ضروری خدمات تک رسائی کو بہتر بنائے گا۔

- روزگار کے مواقع پیدا کرے گا  اور مقامی معیشت کو متحرک کرے گا۔

- ایک خوشحال شمال مشرق اور ترقی یافتہ ہندوستان کے حکومت کے نظریے  سے ہم آہنگ ہوگا۔

پردھان منتری جن جاتی آدیواسی نیا ئے مہا ابھیان کے تحت ان  پروجیکٹوں کا خطے پر کافی اثر پڑے گا اور انقلابی تبدیلی آئے گی  ۔ یہ پروجیکٹس شمال مشرقی خطہ میں قبائلی گروپوں کی ترقی اور خوشحالی میں تعااون کریں گے اور  ہمہ جہت ترقی کے لیے حکومت کے عزم کو تقویت دیں گے۔

******

ش  ح۔ م ع   ۔ ج

UNO-8277


(Release ID: 2032726) Visitor Counter : 48