کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان قطر جوائنٹ ورکنگ گروپ میٹنگ کے لیے ہندوستانی وفد کا دوحہ دورہ


جواہرات اور زیورات، دواسازی،ایم ایس ایس ایز اور فوڈ پروسیسنگ تعاون کے ممکنہ شعبوں کے طورپر شناخت کیے گئے ہیں

Posted On: 12 JUL 2024 1:26PM by PIB Delhi

محکمہ تجارت اور دیگر وزارتوں اور تنظیموں کے افسران پرمشتمل ایک ہندوستانی وفد نے 10 جولائی 2024 کو دوحہ میں قطری فریق کے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کی میٹنگ کی۔

دونوں فریقین نے اشیاء پر تجارت اور کسٹم کنٹرول کی سہولت کے لیے آمد سے پہلے کی معلومات کے تبادلے میں فوڈ سیفٹی اور تعاون پر مفاہمت نامے(ایم او یوز)کے لیے جاری بات چیت کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور انہیں جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں اطراف نے دوطرفہ تجارت میں رُکاوٹ پیدا کرنے والے تمام مسائل کو تیزی سے حل کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ میں سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔

دونوں فریقوں نے مشترکہ بزنس کونسل کو فعال کرنے کے ممکنہ طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا، تاکہ پرائیویٹ سیکٹر کے وژن اور تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کے لیے تجاویز کی پیروی اور عمل درآمد میں اپنا تفویض کردہ کردار ادا کیا جا سکے۔

دونوں فریقوں نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون میں حالیہ پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ اس مقصد کے لیے دونوں فریقوں نے دو طرفہ تجارت کے ساتھ ساتھ باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کے شعبوں کو بڑھانے کے لیے توجہ کے متعدد شعبوں کی نشاندہی کی۔ ان میں جواہرات اورزیورات، کسٹم حکام کے درمیان تعاون، مقامی کرنسی میں تجارت، دواسازی، فوڈ پروسیسنگ اور فوڈ سیکورٹی، ایم ایس ایم ای میں تعاون وغیرہ شامل ہیں۔

جے ڈبلیو جی میٹنگ کی مشترکہ صدارت حکومت ہند کی وزارت وتجارت صنعت کے محکمہ تجارت کی اقتصادی مشیرمحترمہ پریا پی نائر اورریاست قطر کی تجارت و صنعت کی وزارت میں بین الاقوامی تعاون اور تجارتی معاہدوں کے ڈائریکٹر جناب صالح المناع نے کی۔

ہندوستان اور قطر کے درمیان دو طرفہ تجارت24-2023 میں 14.08 بلین امریکی ڈالر رہی۔ ہندوستان قطر کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ دونوں فریقوں نےجے ڈبلیو جی کی اگلی میٹنگ 2025 میں نئی ​​دہلی میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ ہندوستان-قطر جے ڈبلیو جی کے پہلے اجلاس کی بات چیت خوشگوار اور امیدافزا تھی، جو دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور خصوصی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

****

 

ش ح۔ اک۔ن ع

U:8241


(Release ID: 2032716) Visitor Counter : 55