دیہی ترقیات کی وزارت

دیہی ترقی کی وزارت نے آسام ریاست کو، 378.68 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت  کی 563.67 کلومیٹر طویل 78 شاہراہوں اور 14 پلوں کی منظوری دی ہے


دیہی ترقی کی وزارت نے، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا -III کے تحت، شمال مشرقی خطے کے لیے بڑے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کا اعلان کیا ہے

Posted On: 12 JUL 2024 1:47PM by PIB Delhi

دیہی رابطوں کو مضبوط بنانے اور شمال مشرقی خطہ میں اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے، دیہی ترقی کی وزارت نے، ریاست آسام کو، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) -III کے تحت، 563.67 کلومیٹر طوالت کی 78 سڑکوں اور 14 پلوں کو منظوری دی ہے، جن پر 378.68 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت آئے گی۔

اس تاریخی اقدام میں درج ذیل کام کئے جائیں گے:

- صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، اور بازاروں جیسی ضروری خدمات تک رسائی کو بہتر بنانا۔

- دیہی علاقوں میں رابطے کو بڑھانا، دور دراز کے دیہاتوں اور شہری مراکز کے درمیان فرق کو ختم کرنا۔

- خطے میں اقتصادی ترقی، کاروبار اور تجارت کو فروغ دینا۔

- روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور مقامی معیشتوں کو متحرک کرنا۔

- ایک خوشحال شمال مشرقی اور ترقی یافتہ ہندوستان کے حکومت کے وژن سے ہم آہنگ ہونا۔

پردھان منتری گرام سڑک یوجنا -III کے تحت، ان پروجیکٹوں کا خطے پر وسیع تبدیلی کا اثر پڑے گا، جو شمال مشرقی خطے کی ترقی اور خوشحالی میں حصہ رسدی کریں گے اور جامع ترقی کے لیے حکومت کے عزم کو تقویت فراہم کریں گے۔

************************

ش ح۔ا ع۔ م  ر

 (U: 8274)



(Release ID: 2032712) Visitor Counter : 16