شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا كا کل سے میگھالیہ اور آسام کا دورہ


شمال مشرقی خطہ کی ترقی كے مرکزی وزیر اپنی  وزارت، این ای سی اور ریاستی حکومت کے افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے

مرکزی وزیر این ای آر اے سی ای ایپ لانچ کریں گے اور این ای سی کے ممبران اور سینئر افسران کے ساتھ بات چیت کریں گے

Posted On: 11 JUL 2024 6:17PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطہ کی ترقی اور مواصلات کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا  12 جولائی سے 13 جولائی 2024 تك شیلانگ (میگھالیہ) اور گوہاٹی (آسام) کا دورہ کریں گے۔

جناب سندھیا 12 جولائی 2024 ک  این ای سی سیکریٹریٹ، نونگریم ہلز، شیلانگ میں شمال مشرقی خطہ کی ترقی، این ای سی اور ریاستی حکومت کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے تاکہ خطے میں مختلف منصوبوں اور اقدامات کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ اس دورے کی اہم خصوصیت این ای سی ویزن 2047 پر ایک پریزنٹیشن اور این ای آر اے سی ای ایپ کا اجراء ہوگا۔

این ای آر اے سی ای ایک متحد ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو کسانوں کو عالمی منڈی سے جوڑتا ہے جس سے براہ راست لین دین اور قیمت کی گفت و شنید ہوتی ہے۔ ایپ میں ایک کثیر لسانی ہیلپ لائن (انگریزی، ہندی، آسامی، بنگالی، نیپالی، خاصی، میزو، اور منی پوری) شامل ہے جس سے کسانوں اور فروخت کنندگان کو مربوط کیا جاتا ہے۔ اس سے شمال مشرقی ہندوستان میں زرعی رابطے میں اضافہ ہوتا ہے۔ کسانوں اور خریداروں کے درمیان فرق کو ختم کرکے این ای آر اے سی ای کسانوں کو وسیع تر سامعین تک پہنچنے، اپنی آمدنی کو بہتر بنانے اور نئے مواقع تک رسائی حاصل کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

13 جولائی، 2024 کو جناب سندھیا گوہاٹی، آسام میں این ای ڈی اف آءی ہاؤس کا دورہ کریں گے، افسران سے ملاقات کریں گے اور خطے میں کاروباری اور اسٹارٹ اپس کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا کا میگھالیہ اور آسام کا یہ دورہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حکومت کی جانب سے شمال مشرقی خطے کی ترقی کو دی گئی ترجیح کی نشاندہی کرتا ہے جو انفراسٹرکچر، کنیکٹیویٹی، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، اسٹارٹ اپس، انٹرپرینیورشپ، اور سیاحت کی ترقی پر فوکسوکِسِٹ بھارتاوروکِسِت پورووترکے وژن کے مطابق ہے۔

اپنے دورے سے پہلے جناب جیوترادتیہ سندھیا نے میگھالیہ اور آسام کے لوگوں کے ساتھ اپنے جوش و خروش کا ان الفاظ میں اظہار کیا:

"مجھے خوبصورت ریاستوں - میگھالیہ اور آسام کا دورہ کرکے اور اپنے ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا مشاہدہ کرتے ہوئے خوشی ہوئی ہے۔ ایک متحرک اور خوشحال شمال مشرق کی تشکیل کرنا ہمارا وژن ہے اور اسی كے ساتھ ملک کے مشن کو وکست بھارت کی تشكیل میں اپنا كردار ادا كرنا ہے۔"

***

ش ح۔ع س۔ک ا

 


(Release ID: 2032571) Visitor Counter : 44