بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

ہندوستان میں لائٹ ہاؤس ٹورزم کو فروغ دینے کے لیے منصوبے جاری ہیں:جنابjnaسربانند سونووال


وِزھن جم لائٹ ہاؤس میں لیزر لائٹ اور ساؤنڈ شو شروع ہوگا:جناب سربانند سونووال

لائٹ ہاؤسز میں سیاحتی سہولیات بزرگوں اور معذور افراد کی مدد کے لیے لیس ہوں گی:  جناب سونووال

اپریل اور جون 2024 کے درمیان 500,000 سے زیادہ سیاحوں نے لائٹ ہاؤس کا دورہ کیا:جناب سونووال

Posted On: 11 JUL 2024 2:30PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اورآبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج کیرالہ کے وِزھن جم میں لائٹ ہاؤس ٹورزم کو فروغ دینے کے لیے متعلقہ فریقوں کی میٹنگ کی صدارت کی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لائٹ ہاؤسز اینڈ لائٹ شپس، حکومت ہند کی وزارت برائے بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہ(ایم او پی ایس ڈبلیو) کے تحت ایک تنظیم کے زیر اہتمام اس اجلاس کا مقصد لائٹ ہاؤسز کی منفرد سیاحتی صلاحیت کو تاریخی، ثقافتی اور قدرتی سنگم  مقامات کے طور پر ظاہر کرنے کے لیے تصوراتی اور حکمت عملی بنانا تھا۔

جناب سونووال نے کہا کہ‘‘اپریل اور جون 2024 کے درمیان500,000 سے زیادہ سیاحوں نے لائٹ ہاؤسز کا دورہ کیا، جس سے وزیر اعظم نریندر مودی جی کے نظریے کے مطابق ان مشہور سمندری ڈھانچے کو متحرک سیاحوں کے ہاٹ اسپاٹ میں تبدیل کرنے کے وژن کی توثیق ہوئی۔’’ وِزھن جم میں نئے ساؤنڈ اینڈ لائٹ شو کے ساتھ ساتھ سیاحوں کے لیے دیگر سہولیات کو ہر پہلو، خاص طور پر بزرگوں اور معذور افراد کے لیے سہولت کے ہر پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جائے گا۔

جناب سونووال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بصیرت مندانہ نقطہ نظر سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے، اس میٹنگ نے لائٹ ہاؤس ٹورزم کو فروغ دینے اور ان مشہور ڈھانچوں کو متحرک سیاحتی مقامات کے طور پر زندہ کرنے کے حکومت کے عزم کو اُجاگر کیا۔

اسٹیک ہولڈرز میٹ کا مقصد لائٹ ہاؤسز کی منفرد سیاحتی صلاحیت کو ظاہر کرنا ہے اور ان کی تاریخی، ثقافتی اور قدرتی اہمیت پر زور دینا۔ یہ حکومتی اداروں، سیاحتی ایجنسیوں، مقامی برادریوں اور نجی شعبے کے متعلقہ فریقوں کے درمیان تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔ اس تقریب میں سیاحت میں اضافے کے ذریعے مقامی برادریوں کے لیے ممکنہ اقتصادی فوائد پر روشنی بھی ڈالی گئی اور لائٹ ہاؤس ٹورزم کو فروغ دینے میں ممکنہ چیلنجز اور رکاوٹوں کی نشاندہی کی گئی اور متعلقہ فریقوں کو ان کے تعاون کی اہمیت اور اثرات پر زور دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی گئی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا‘‘ہندوستان اپنے متنوع جغرافیہ کے ساتھ اپنی ثقافت، سماجی اخلاقیات اور تاریخ کے متحرک امتزاج کو ظاہر کرنے کا زبردست موقع پیش کرتا ہے۔ لائٹ ہاؤسز سمندری رہنمائی کے آلے کے طور پر کام کرنے کے علاوہ سیاحت کے مراکز کے طور پر تبدیل ہونے کی صلاحیت کے ساتھ بھرپور تاریخی اہمیت کا بھی نشان ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی متحرک قیادت میں، مرکزی حکومت نے لائٹ ہاؤسز کو سیاحتی مقامات کے طور پر ترقی اور فروغ دے کر انہیں بھرپور سمندری ورثے کی علامت کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔ وزارت اقتصادی ترقی اور ہندوستان کی ساحلی پٹی کے ثقافتی ورثے کا جشن منانے کے لیے لائٹ ہاؤسز کو زندہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ متعلقہ فریقوں کی میٹنگ منفرد لائٹ اور ساؤنڈ شو کے ساتھ وزینجم لائٹ ہاؤس کو ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر تبدیل کرنے کے لیے مزید کارروائی کی کوشش تھی۔

متعلقہ فریقوں کے اجلاس میں لائٹ ہاؤسز کو سیاحتی سہولیات میں تبدیل کرنے کی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ غور طلب ہے کہ اس سال کے شروع میں فروری میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سیاحتی سہولیات کے ساتھ 75 لائٹ ہاؤسز کو وقف کیا تھا۔ ان لائٹ ہاؤسز کو تیار کرنے کی تجویز وزیراعظم  نریندر مودی نے من کی بات کے 75ویں ایپی سوڈ کے دوران  پیش کی تھی۔ اس میٹنگ میں کیرالہ حکومت کے وزیر سیاحت، ایڈووکیٹ پی اے محمد ریاض سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

زائرین کے تجربے کو بڑھانے کے لیے وِزینجم لائٹ ہاؤس میں کئی سیاحتی سہولیات تیار کی گئی ہیں۔ ان میں بچوں کے کھیلنے کا ایریا، ایکیوپریشر کا راستہ اور میوزیکل فاؤنٹین شامل ہے۔ ایک لفٹ کی سہولت نصب کی گئی ہے، جس سے معذور افراد اور بزرگ شہریوں کو لائٹ ہاؤس کے اوپری حصے سے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے قابل بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  جانوروں کے مجسموں کے ساتھ سیلفی پوائنٹس، سیاحوں کے لیے ایک کیفے ٹیریا اور آرام کرنے کے لیے ایک جھروکھا شامل کیا گیا ہے، جس سے وزینجم لائٹ ہاؤس اور تمام زائرین کے لیے ایک زیادہ پرکشش اور قابل رسائی منزل بن گیا ہے۔ بیٹری سے چلنے والی کاروں کو بھی نقل و حمل میں آسانی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، خاص طور پر بزرگوں اور معذور سیاحوں کے لیے۔ نئی سہولیات کے اضافے کے ساتھ آنے والے مہینوں میں اوسطاً 15,000 ماہانہ ا ٓمد بڑھنے کا امکان ہے۔

بابصیرت ایم آئی وی 2030 پہل کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لائٹ ہاؤسز اینڈ لائٹ شپس (ڈی جی ایل ایل) پورے ہندوستان میں لائٹ ہاؤس سیاحت کو سرگرمی سے فروغ دے رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد لائٹ ہاؤس کی موجودہ سہولیات کو متبادل استعمال کے لیے دوبارہ تیار کر کے دوبارہ زندہ کرنا ہے، جس میں ورثے اور سمندری عجائب گھروں کی ترقی شامل ہے۔ قابل ذکر تبدیلیوں میں چنئی- الیپی، کنور، کیرالہ میں وزینجم، تھنگاسیری، ویپن اور اُڈیشہ میں چندر بھاگا شامل ہیں۔ اس کے علاہ میری ٹائم امرت کال وژن 2047  کا مقصد لائٹ ہاؤسز کو سیاحتی مقامات کے طور پر تیار کرنے، مقامی معیشتوں کو فروغ دینے اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کی کوشش کرنا ہے۔

****

ش ح۔ اک۔ن ع

U:8241



(Release ID: 2032415) Visitor Counter : 18