صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرجمہوریہ دروپدی مرمونے اولمپکس میں تمغہ حاصل کرنے والی سائنا نہوال کے ساتھ بیڈ منٹن کھیلا
Posted On:
10 JUL 2024 10:15PM by PIB Delhi
صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کا کھیل کوداورورزشی کھیلوں سے فطری محبت کا اس وقت مشاہدہ کیا گیا، جب انہوں نے راشٹرپتی بھون کے بیڈمنٹن کورٹ میں بہت مشہور کھلاڑی محترمہ سائنا نہوال کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلا۔ صدرجمہوریہ کا یہ متاثر کن قدم ، ہندوستان کے بیڈمنٹن میں ایک ممتاز حیثیت کے حامل ملک کے طور پر ابھرنے کے عین مطابق ہے، جس میں خواتین کھلاڑی عالمی سطح پر بہت اچھا اثر ڈال رہی ہیں۔
‘اس کی کہانی - میری کہانی’ لیکچر سیریز کے ایک حصے کے طور پر جس میں پدم ایوارڈیافتہ خواتین شامل ہیں، پدم شری اور پدم بھوشن سے سرفراز اور کھیل کود سے متعلق ایک مشہورومعروف ہندوستانی شخصیت محترمہ سائنا نہوال، کل راشٹرپتی بھون کےکلچرل سنٹر میں ایک تقریرکریں گی اور سامعین سے بات چیت بھی کریں گی۔
نیچے دیے گئے لنک میں مختصر ویڈیو دیکھی جا سکتی ہے۔
https://www.instagram.com/reel/C9P28PyMCXq/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=MzRlODBiNWFlZA==
*****
U.No:8232
ش ح۔ع م۔رم
(Release ID: 2032301)
Visitor Counter : 42