صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر صحت جناب جے پی نڈا نے ڈینگو کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی اور مانسون کے آغاز اور ڈینگو کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر، احتیاطی تدابیر، روک تھام اور انتظام کے لیے صحت عامہ کے نظام کی تیاری کی صورتحال کا جائزہ لیا


انھوں نے  حکام پر زور دیا کہ وہ بنیادی طور پر زیادہ متاثر ہونے  والی ریاستوں اور خطوں پر توجہ مرکوز کریں، جہاں وباؤں کے پھوٹ پڑنے کی کثرت سے اطلاع دی جاتی ہے؛ انھوں نے ڈینگو کی روک تھام سے متعلق ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لیے ریاستوں کے ساتھ فعال طور پر کام کرنے پر زور دیا

انھوں نے ڈینگو سے بچاؤ اور کنٹرول کے لیے، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت ، دیہی ترقی کی وزارت، وزارت تعلیم اور میونسپل کارپوریشنوں نیز بلدیاتی اداروں پر مشتمل بین وزارتی کنورجنس میٹنگ پر زور

ڈینگو سے بچاؤ اور آگاہی کے لیے حکام کو 24گھنٹے ساتوں دن سنٹرل ہیلپ لائن نمبر وضع کرنے کی ہدایت دی؛ ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اسی طرح کی مدد فراہم کرنے کے لیے ہیلپ لائن نمبر کو فعال کریں

اسپتال اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ڈینگو وارڈز، تربیت یافتہ افرادی قوت، ادویات اور دیگر لاجسٹکس سے پوری طرح لیس ہوں

Posted On: 10 JUL 2024 4:16PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا نے آج یہاں، ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں ملک بھر میں ڈینگو کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور مانسون کے آغاز اور دنیا بھر میں ڈینگو کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر، ڈینگو سے متعلق احتیاطی تدابیر، روک تھام اور انتظام کے لیے صحت عامہ کے نظام کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DS8R.jpg

مرکزی وزیر صحت کو ملک بھر میں ڈینگو کی صورتحال اور وزارت کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئیں۔ بتایا گیا کہ مرکوز توجہ ، بروقت اور تعاون پر مبنی سرگرمیوں کے نتیجے میں، ڈینگو معاملات میں اموات کی شرح 3.3 فیصد (1996) سے کم ہو کر 2024 میں 0.1 فیصد رہ گئی ہے۔ مانسون کے آغاز سے درپیش چیلنج اور برسات کے موسم میں ڈینگو کے معاملات کی تعداد میں اضافے کے خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے، جناب نڈا نے ڈینگو کے خلاف تیار رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگو کے خلاف احتیاطی تدابیر، روک تھام اور انتظامی اقدامات کو مضبوط بنائیں۔

جناب جے پی نڈا نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ بنیادی طور پر زیادہ متاثر ہونے والی ریاستوں اور خطوں پر توجہ مرکوز کریں، جہاں سے وباء کی کثرت کے ساتھ اطلاع ملتی ہے۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ریاستوں کے ساتھ فعال طور پر کام کریں تاکہ ڈینگو کی روک تھام پر ٹھوس نتائج سامنے آئیں۔ انہوں نے ڈینگو کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ان کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں حساسیت پیدا کرنے کے لیے، خاص طور پر ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے)، دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی)، وزارت تعلیم اور میونسپل کارپوریشنوں اور بلدیاتی اداروں پر مشتمل بین وزارتی کنورجنس میٹنگ پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028SRY.jpg

انہوں نے کہا کہ مرکز ڈینگو سرگرمیوں کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے بروقت کارروائی کرنے کی غرض سے ریاستوں کے ساتھ فعال طور پر بات چیت کر رہا ہے۔ متعلقہ فریقین اور وزارتوں کو ڈینگو کی روک تھام اور کنٹرول کے حوالے سے ان کے کردار اور ذمہ داریوں سے آگاہ کرنے کے لیے مختلف بین الیکٹرول میٹنگز کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آنے والے سالوں میں یہ سرگرمیاں مزید مضبوط ہوں گی۔ ’’جس کے نتیجے میں، مرکزی حکومت وقت کے مطابق تکنیکی اور بجٹ کی مدد فراہم کر رہی ہے ‘‘۔

مواصلات اور آگاہی بڑھانے کی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر صحت نے کہا کہ عام طور پر دن کے وقت کاٹنے والے بیماری پھیلانے والے مچھر کے بارے میں کمیونٹیز کو بیدار کرنے کے لیے، اسکول جانے والے بچوں اور دیگر لوگوں میں ایسے کپڑے پہننے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے جو جسم کو مکمل طور پر ڈھانپتے رہیں اور پانی کے مختلف برتنوں، گملوں وغیرہ کو بھرے ہوئے  پانی سے خالی کرکے بڑے پیمانے پر کام کیا جائے گا۔ ٹی وی، ریڈیو، سوشل میڈیا وغیرہ، پلیٹ فارمز کے ذریعے آگاہی کے لیے ملک بھر میں آئی ای سی  مہم چلائی جائے گی۔

مرکزی وزیر صحت نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ڈینگو سے بچاؤ اور بیداری کے لیے 24/7 مرکزی ہیلپ لائن نمبر بنائیں اور ہنگامی صورتحال کے دوران علامات، علاج کے پروٹوکول اور مدد کے بارے میں سوالات کے لیے تعاون کریں۔ ریاستوں کو بھی اسی طرح کے ہیلپ لائن نمبروں کو شروع کرنے  کا مشورہ دیا گیا۔

جناب نڈا نے ایمس اور تمام مرکزی سرکاری اسپتالوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ڈینگو وارڈوں کو تربیت یافتہ افرادی قوت، ادویات اور دیگر لاجسٹکس سے پوری طرح لیس کریں۔ انہیں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی طبی سہولیات کو بہترین طریقے سے استعمال کرنے کے لیے ایک حوالہ جاتی نطام بنائیں۔

ڈائرکٹر جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) کے ڈاکٹر اتل گوئل نے ڈینگو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ریاستوں میں میونسپل اداروں کو حساس بنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے عمارتوں میں کولروں اور ٹینکوں کو بہتر بنانے کی تجویز بھی دی تاکہ وہ مچھروں کی افزائش سے محفوظ رہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003B0GR.jpg

ملک بھر میں ڈینگو کی روک تھام، کنٹرول اور انتظام کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں۔

  • حکومت ہند نے 2024 میں ڈینگو اور چکن گنیا کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے تیاریوں کے بارے میں ریاستوں کو حساس بنانے کے لیے 14 ایڈوائزری جاری کی ہیں۔ وقتاً فوقتاً ریاستوں کو تکنیکی رہنمائی فراہم کرنے کے لیے مختلف اعلیٰ سطحی میٹنگیں ہوتی رہی ہیں۔
  • مفت تشخیص اور بیماریوں کی نگرانی کے لیے، انتہائی نگرانی کرنے کی سہولیات سے لیس اسپتال کی تعداد 2007 میں 110 سے بڑھ کر 2024 میں 848 ہو گئی۔
  • ڈینگو کا قومی دن 16 مئی کو ملک بھر میں منایا جاتا ہے تاکہ پری مون سون سے ہی بچاؤ کی سرگرمیاں شروع کی جاسکیں۔
  • مرکزی وزیر صحت کی طرف سے 10 اگست 2023 کو کیس مینجمنٹ سے متعلق تازہ ترین قومی رہنما خطوط جاری کی گئیں۔
  • میڈیکل کالجوں اور ضلعی اسپتالوں کے ماسٹر ٹرینرز کو طبی انتظام کو بہتر بنانے اور ڈینگو کی وجہ سے ہونے والی اموات کو روکنے کے لیے، تازہ ترین رہنما خطوط پر چار قومی سطح کی تربیت میں تربیت دی گئی۔
  • بیماری کی صورت حال کا جائزہ لینے، ریاستوں کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور بیماری پر قابو پانے کے لیے تکنیکی رہنمائی فراہم کرنے کی غرض سے مرکزی ٹیمیں بھی باقاعدگی سے ریاستوں میں بھیجی جاتی ہیں۔ ریاستوں کو ڈینگو اور چکن گنیا دونوں کے لیے مناسب تشخیصی کٹس بھی فراہم کی گئی ہیں۔

صحت کے مرکزی سکریٹری جناب اپوروا چندرا؛ اضافی سیکرٹری وزارت صحت محترمہ آرادھنا پٹنائک؛ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت صحت محترمہ ایل ایس چانگسان؛ ڈی جی ایچ ایس ڈاکٹر اتل گوئل؛ جوائنٹ سکریٹری وزارت صحت محترمہ وندنا جین؛   ڈائرکٹر ایمس نئی دہلی پروفیسر ایم سرینواس؛  ڈائریکٹر لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج ڈاکٹر سریتا بیری؛  میڈیکل سپرنٹنڈنٹ صفدر جنگ ہسپتال ڈاکٹر وندنا تلوار؛ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ رام منوہر لوہیا ہسپتال ڈاکٹر اجے شکلا؛ ڈائریکٹر این سی وی بی ڈی سی وزارت صحت ڈاکٹر تنو جین اور مرکزی وزارت صحت کے دیگر سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔

 

****************

 

ش ح۔ا ع۔ م  ر

 (U: 8211)



(Release ID: 2032151) Visitor Counter : 20