پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

ایل پی جی صارفین کی بائیو میٹرک آدھار تصدیق پر پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے وضاحت جاری کی

Posted On: 09 JUL 2024 7:44PM by PIB Delhi

 ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) اسکیموں کے لیے آدھار پر مبنی توثیق فائدہ اٹھانے والوں کی درست، حقیقی وقت اور لاگت مؤثر شناخت، توثیق اور فوائد کی مقررہ فراہمی کے لیے نقل کو ختم کرنے کے قابل بناتی ہے۔

پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم یو وائی) کے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر میں بھی نئے کنکشن کے لیے درخواست دینے کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کو ایک شرط کے طور پر واضح طور پر ذکر کیا گیا ہے۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا کیمپوں کے دوران بایومیٹرک آدھار تصدیق (35 لاکھ سے زیادہ پی ایم یو وائی فائدہ اٹھانے والوں) کی بڑی تعداد کامیابی سے انجام دی گئی۔ تصدیقی سرگرمیاں ایل پی جی سیفٹی انسپکشن / کیمپوں کے ایک حصے کے طور پر کی جارہی ہیں جو فی الحال جاری ہیں۔ صارفین کی تصدیق کو مزید بڑھانے کے لیے ایم او پی این جی نے اکتوبر 2023 میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ پی ایم یو وائی اور پہل سے مستفید ہونے والوں کی بائیومیٹرک آدھار تصدیق کریں۔

او ایم سیز ایل پی جی صارفین کے لیے بائیومیٹرک آدھار تصدیق کے عمل کو پوری تندہی سے نافذ کر رہی ہیں۔ پی ایم یو وائی سے فائدہ اٹھانے والوں میں سے 55 فیصد سے زیادہ پہلے ہی اپنی بائیومیٹرک آدھار توثیق مکمل کر چکے ہیں۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جن صارفین کی بائیومیٹرک تصدیق مکمل نہیں ہوئی ہے ان کے لیے کوئی سروس یا فائدہ نہیں روکا گیا ہے۔

گھریلو ایل پی جی صارفین مندرجہ ذیل چینلز میں سے کسی کا استعمال کرتے ہوئے بائیومیٹرک آدھار تصدیق مکمل کرسکتے ہیں:

  1. ایل پی جی سلنڈر کی ترسیل کے دوران، ایل پی جی ڈلیوری اہلکاروں کو بائیومیٹرک آدھار تصدیق کرنے کے لیے کہا جاسکتا ہے۔
  2. صارفین کے پاس تصدیق کے لیے اپنی سہولت کے مطابق اپنے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر شو رومز کا دورہ کرنے کا اختیار ہے۔
  3. او ایم سیز موبائل ایپلی کیشنز فراہم کرتے ہیں جو صارفین کو آزادانہ طور پر تصدیق کے عمل کو مکمل کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ (ذیل میں لنکس دیے گئے ہیں)

آئی او سی ایل ایپ- https://play.google.com/store/apps/details?id=cx.indianoil.in

بی پی سی ایل ایپ- https://play.google.com/store/apps/details?id=com.cgt.bharatgas

ایچ پی سی ایل ایپ- https://play.google.com/store/apps/details?id=com.drivetrackplusrefuel

کسی بھی مدد کے لیے او ایم سیز کے ایل پی جی صارفین ٹول فری نمبر: 1800 2333 555 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 8189



(Release ID: 2031921) Visitor Counter : 21