وزارت خزانہ

سولہویں مالیاتی کمیشن نے مشاورتی کونسل کی تشکیل کی

Posted On: 09 JUL 2024 7:35PM by PIB Delhi

سولہویں مالیاتی کمیشن نے مندرجہ ذیل اراکین کے ساتھ ایک مشاورتی کونسل تشکیل دی ہے۔

 

  1. ڈاکٹر ڈی کے سریواستو
  2. جناب نیلکنٹھ مشرا
  • iii. ڈاکٹر پونم گپتا
  • iv. محترمہ پرنجول بھنڈاری
  1. جناب راہول باجوریا

 

ڈاکٹر پونم گپتا مشاورتی کونسل کی کنوینر ہوں گی۔

مشاورتی کونسل کا کردار اور کام درج ذیل ہوں گے:

  • کمیشن کو کسی بھی ٹرم آف ریفرنس (ٹی او آر) یا متعلقہ مضامین کے بارے میں مشورہ دینا جو شاید متعلقہ ہوں۔
  • پیپر یا ریسرچ اسٹڈیز کی تیاری میں مدد کرنا اور مالیاتی کمیشن کی طرف سے کمیشن کی گئی اسٹڈیز کی نگرانی یا جائزہ لینا، اس طرح کمیشن کی ٹی او آر میں مسائل کے بارے میں سمجھ بوجھ کو بڑھانا۔
  • مالیاتی تقسیم سے متعلق معاملات پر بہترین قومی اور بین الاقوامی طریقوں کی تلاش اور اس کی سفارشات کے معیار، رسائی اور نفاذ کو بہتر بنانے کے ذریعے کمیشن کے دائرہ کار اور سمجھ کو وسیع کرنے میں مدد کرنا۔

یہ آفس میمورنڈم نمبر 10/35/2024-Estt/SFC مورخہ 11 جون 2024 کے مطابق ہے۔

**********

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 8185



(Release ID: 2031908) Visitor Counter : 23