صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

پروفیسر (ڈاکٹر) سومیا سوامی ناتھن کو قومی تپ دق خاتمہ پروگرام کے لیے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت میں پرنسپل ایڈوائزر مقرر کیا گیا

Posted On: 09 JUL 2024 7:22PM by PIB Delhi

پروفیسر (ڈاکٹر) سومیا سوامی ناتھن کو صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت میں قومی تپ دق خاتمہ پروگرام کے لیے پرنسپل ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے۔

قومی تپ دق خاتمہ پروگرام کی پرنسپل ایڈوائزر کے طور پر، پروفیسر (ڈاکٹر) سومیا سوامیناتھن پروگرام کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے مجموعی حکمت عملی کے بارے میں تکنیکی مشورے فراہم کریں گی، بہترین نتائج کے لیے پالیسی کی ہدایات اور کورس میں ضروری اصلاحات تجویز کریں گی، اور تحقیقی حکمت عملی پر مشورہ دیں گی۔ وہ عالمی سطح پر اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل ماہرین کے گروپس کی تشکیل میں بھی معاونت کریں گی۔ اس کے علاوہ، وہ مرکزی وزارت صحت، ریاستی حکام، اور ترقیاتی شراکت داروں کو پروگرام کے اثرات کا اندازہ لگانے میں مدد کریں گی۔

پروفیسر سوامی ناتھن ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی سابق چیف سائنٹسٹ تھیں اور اس سے قبل انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکی ہیں۔

********

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 8184



(Release ID: 2031898) Visitor Counter : 34