صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ ہند نے پوری میں سالانہ رتھ یاترافیسٹول میں شرکت کی  

Posted On: 07 JUL 2024 9:09PM by PIB Delhi

ہندوستان کی صدرجمہوریہ  محترمہ دروپدی مرمو نے آج (7 جولائی 2024) کو اڈیشہ کے مقدس شہر پوری میں سالانہ رتھ یاترا فیسٹول  میں شرکت کی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، انھوں نے اپنے تجربے کے بارے میں لکھا: ‘‘جے جگن ناتھ! سالانہ رتھ یاترا فیسٹول  کے دوران ہزاروں عقیدت مندوں کے ذریعہ بھگوان بالابھدر، ماتا سبھدرا اور مہا پربھو شری جگن ناتھ جی کے تین رتھوں کو کھینچتے ہوئے دیکھنا ایک زبردست روحانی  تجربہ تھا۔ آج پوری میں، میں نے بھی اس صدیوں پرانی روحانیت سے بھرپور تقریب میں شرکت کی اور اس مقدس مقام پر جمع ہونے والے عقیدت مندوں کے ساتھ  ایسے  لمحوں کو محسوس کیا جو ہمیں خدائے بزرگ و برتر کی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں۔ مہا پربھو جگن ناتھ کی مہربانی سے پوری دنیا میں امن اور خوشحالی قائم ہو!’’

**********

(ش ح ۔ج ق ۔ع آ)

U-8145


(Release ID: 2031464) Visitor Counter : 45