صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا نے آج آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) جموں کا دورہ کیا


’’ایمس جموں نہ صرف جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے بلکہ لیہہ اور دیگر پڑوسی ریاستوں کے لئے بھی امید کی کرن ہے’’: مرکزی وزیر صحت

Posted On: 07 JUL 2024 9:21PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا نے آج جموں میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) وجے پور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت؛ ارتھ سائنسز کی وزارت؛ وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن؛ جوہری توانائی اور خلائی محکمہ، جناب جگل کشور شرما، ممبر پارلیمنٹ، لوک سبھا اور ممبر انسٹی ٹیوٹ باڈی، ایمس جموں؛ راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ جناب غلام علی کھٹانہ بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QBXL.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب نڈا نے کہا کہ ‘‘وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں نہ صرف صحت بلکہ ہر شعبے نے بے پناہ ترقی کا تجربہ کیا ہے’’۔ انہوں نے مزید کہا کہ‘‘ جناب  نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں جامع ترقی کی ایک نئی لہر پید کی ہے، جس سے ریاست کو خوشحالی اور ترقی کی طرف گامزن کیا گیا ہے’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SU7B.jpg

مرکزی وزیر صحت نے اس بات پر زور دیا کہ طبی سائنس کی مختلف شاخوں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایلوپیتھی اور آیوروید دونوں الگ الگ اہمیت اور صلاحیت  کے مالک ہیں، جو کہ صحت کی دیکھ بھال کے نتائج کو بڑھانے کے لیے ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔

ایمس جموں کے فیکلٹی، رہائشیوں، عملے اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے، جناب نڈا نے فیکلٹی کو علم، خدمت اور تحقیق کے حصول میں لگے رہنے کی ترغیب دی۔ وزیر موصوف  نے صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم میں مسلسل امتیاز اور اختراع کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ان کی لگن اور محنت کی تعریف کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032OV7.jpg

انہوں نے کہا، ‘‘ایمس جموں ایک ایسا ادارہ ہے جو لاتعداد افراد کی امنگوں اور خوابوں کی تعبیر پیش کرتا ہے۔ یہ نہ صرف جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے بلکہ لیہہ اور دیگر پڑوسی ریاستوں جیسے پنجاب اور ہماچل پردیش کے لیے بھی امید کی کرن ہے’’۔ انہوں نے لاکھوں افراد کی صحت کی بہتر رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ادارے کو ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہنر اور ٹیلنٹ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہئے اور فیکلٹی کو ایک ‘‘ایمس کلچر جو بے لوثی، لگن، قابلیت، دیانتداری، جدت اور بھروسے کا امتزاج ہے’’ کو تیار کرنے کے لیے انتھک محنت کرنا چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004KWQD.jpg

مرکزی وزیر نے دیگر معززین کے ساتھ کتابوں اور پیشہ ورانہ جرائد کی ہارڈ کاپیوں کے علاوہ ای بک، ای جرنل کے ساتھ ڈیجیٹل لائبریری سمیت مختلف سہولیات کا دورہ کیا۔ لائبریری میں نمایاں خصوصیات میں تحقیقی کام کے لیے بنائے گوشے، جدید ترین ڈیجیٹل ڈیش بورڈ، خودکار کتاب کا ایشو اور ڈپازٹ ڈیوائس اور ڈیجیٹل لائبریری کے داخلی دروازے پر آر ایف آئی ڈی سیکیورٹی گیٹ شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005HJ0O.jpg

مرکزی وزیر صحت نے جدید ترین سمارٹ بورڈز والے طالب علم کے لیے جدید لیکچر تھیٹر کا بھی دورہ کیا، جن کی نمایاں خصوصیات معززین کو دکھائی گئیں۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ایمس جموں ایمس جموں میں درس گاہ میں ٹیکنالوجی کی ترقی کو شامل کر رہا ہے۔

وزیر موصوف نے مریضوں کے لیے رجسٹریشن کاؤنٹر اور ‘‘انڈور نیویگیشن سسٹم’’ سمیت آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) کا بھی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران، مرکزی وزیر صحت نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو دستیاب عالمی معیار کی سہولیات اور خدمات کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ہنر مند ڈاکٹروں اور طبی پیشہ ور افراد کے ساتھ ایمس وجے پور خطے میں صحت کی سہولیات کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

*****

 

ش ح۔س ب ۔ رض

U:8144



(Release ID: 2031463) Visitor Counter : 31