عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے (ڈی او پی پی ڈبلیو) کی طرف سے خاندانی پنشن کی شکایات کے معیاری  ازالے پر خصوصی مہم کے بہترین طریقہ کار اور کامیابی کی کہانیاں

Posted On: 05 JUL 2024 5:27PM by PIB Delhi

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے نے اپنے 100 دن کے ایکشن پلان کے حصے کے طور پر 1 سے 31 جولائی 2024 تک خاندانی پنشن کی شکایات کے بروقت اور معیاری ازالے کے لیے ایک ماہ طویل مہم شروع کی ہے۔ مہم کا آغاز عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے عزت مآب وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے1 جولائی 2024 کو نیشنل میڈیا سینٹر، نئی دہلی میں کیا تھا۔

اس مہم نے زور پکڑا ہے اور چند اہم معاملات جن میں خاندانی پنشن کی شکایات کا ازالہ سنٹرلائزڈ پنشن شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی ای این جی آر ایم اے ایس) پر جو ایک آن لائن پورٹل ہے، کامیابی سے کیا گیا ہے، وہ  درج ذیل ہیں:

  1. بینا تمنگ کی شکایت: "ایک غیر شادی شدہ بیٹی کو 14 سال بعد بقایا جات کے ساتھ فیملی پنشن کی منظوری" -

محترمہ بینا تمنگ جو  ایس ایس بی سے تعلق رکھنے والے مرحوم  پیما تمنگ کی بیٹی ہیں، کو 2010 میں اپنے والد کی موت کے بعد بار بار کوششوں کے باوجود فیملی پنشن نہیں مل رہی تھی۔ انہوں نے 06 جون 2023 کو سی پی ای این جی آر ایم اے ایس پورٹل پر ایک شکایت درج کرائی۔ ڈی او پی پی ڈبلیو نے سرگرمی کے ساتھ ان کے کیس کی پیروی کی، جس میں متعلقہ تنظیم کے ساتھ حقیقی ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ اس کیس کو خصوصی مہم کے لیے منتخب کیا گیا اور ایس ایس بی، پی اے او اور سی پی اے او کے ساتھ سرگرم تال  میل کی وجہ سے  اسے20.92 لاکھ روپے کی بقایا رقم کی ادائیگی کے ساتھ کامیابی سے بند کر دیا گیا ہے۔

  1. محترمہ پھول متی دیوی کی شکایت: "12.5 سال بعد شریک حیات کو نظرثانی شدہ فیملی پنشن کی منظوری"-

محترمہ پھول متی دیوی نے 2011 میں اپنے شوہر کو کھو دیا تھا اور ان کے لیے خاندانی پنشن منظور کر لی گئی تھی۔ تاہم، 6ویں اور 7ویں سی پی سی کے مطابق فیملی پنشن ادا نہیں کی گئی تھی۔ اس کے لیے، انہوں نے 20 مئی2024 کو سی پی ای این جی آر ایم اے ایس پورٹل پر اپنی شکایت درج کرائی۔ اس معاملے کو  بینک کو بھجوا دیا گیا اور خصوصی مہم میں شامل کر لیا گیا۔ اس کے بعد انہیں پنشن میں نظرثانی کے ساتھ16.30 لاکھ روپے کے بقایا جات ادا کیے گیے   ہیں۔

  1. محترمہ سشیلا دیوی کی شکایت: "07 سال بعد نظرثانی شدہ پنشن کی منظوری"-

محترمہ سشیلا دیوی نے 2017 میں اپنے شوہر کو کھو دیا تھا جو وزارت ریلوے  کی طرف سے پنشن یافتہ تھے۔ اس کے بعد ان کی فیملی پنشن شروع کر دی گئی تھی جس میں 7ویں سی پی سی کے مطابق نظر ثانی نہیں کی گئی تھی۔ 01 جون2024 کو سی پی ای این جی آر ایم اے ایس پورٹل پر ایک شکایت درج کی گئی۔ ان کا کیس خصوصی مہم کے ایک حصے کے طور پر شامل کیا گیا اور اسے 8.24 لاکھ روپے کے بقایا جات کی ادائیگی کے ساتھ کامیابی کے ساتھ حل کیا گیا ہے۔

  1. محترمہ سنجیرا دیوی کی شکایت: "5 سال کے بعد بقایا جات کے ساتھ نظر ثانی شدہ پنشن کی منظوری"-

محترمہ سنجیرا دیوی،  فوج  سے تعلق  رکھنے والے مرحوم  جناب رام کرپال سنگھ کی بیوہ   ایک سپر سینئر پنشن یافتہ  ہیں۔ انہیں فیملی پنشن نہیں مل رہی تھی جیسا کہ ان  کے ای - پی پی او میں منظور کیا گیا تھا اور ساتھ ہی اضافی پنشن بھی۔ لہذا، انہوں  نے 01 مارچ2024 کو سی پی ای این جی آر ایم اے ایس پورٹل پر ایک شکایت درج کرائی جس کی متعلقہ وزارت کے ساتھ سرگرمی سے پیروی کی گئی۔ کیس کو خصوصی مہم کے ایک حصے کے طور پر شامل کیا گیا۔ اضافی پنشن سمیت 6.02 لاکھ روپے کے بقایا جات کی  ادائیگی کے ساتھ اس کا کامیابی سے ازالہ کیا گیا ہے۔

  1. محترمہ سنتوش دیوی کی شکایت: "1.5 سال کے بعد او آر او پی کے تحت بقایا جات کے ساتھ نظرثانی شدہ پنشن کی منظوری"-

محترمہ سنتوش دیوی، فوج  سے تعلق رکھنے والے مرحوم جناب کیشر سنگھ کی بیوہ  کو پی سی ڈی اے سرکلر نمبر666 مورخہ 20.01.2023 کے مطابق نظر ثانی شدہ فیملی پنشن نہیں مل رہی تھی۔ اس کے لیے انہوں نے 18 اپریل 2024 کو سی پی ای این جی آر ایم اے ایس پورٹل پر شکایت درج کرائی۔ ان  کے کیس کو خصوصی مہم میں شامل کرنے کے لیے منتخب کیا گیا اور اس کی نگرانی کی گئی اور5.1 لاکھ روپے کے بقایا جات کی ادائیگی کے ساتھ اسے  حل کر لیا گیا۔

****

ش ح۔ا ک ۔ رب

U:8093



(Release ID: 2031077) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada