مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چھتیس گڑھ کے نائب وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر جناب منوہر لال سے ملاقات کی


جناب منوہر لال نے چھتیس گڑھ میں ترقیاتی کوششوں کے لیے جامع تعاون کا یقین دلایا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 JUL 2024 4:14PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر اور بجلی کے وزیر جناب منوہر لال نے 4 جولائی کو نئی دہلی میں چھتیس گڑھ کے نائب وزیر اعلیٰ ارون ساؤ سے ملاقات کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00167RU.jpg

جناب منوہر لال اور جناب ارون ساؤ کے درمیان بات چیت چھتیس گڑھ کے شہری ترقی کے مسائل پر مرکوز تھی، جس میں بنیادی توجہ اے ایم آر یو ٹی اور اسمارٹ سٹیز مشن کے اقدامات پر تھی۔

میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر موصوف  نے یقین دلایا کہ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت چھتیس گڑھ میں ترقیاتی کوششوں کے لیے جامع تعاون فراہم کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LVHS.jpg

 

ش ح۔ا ک ۔ رب

U:8086

 


(ریلیز آئی ڈی: 2031017) وزیٹر کاؤنٹر : 68