جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے، ایس آئی جی ایچ ٹی اسکیم کے تحت، آلودگی سے پاک ہائیڈروجن کے نفاذ کے لیے اسکیم کے رہنما خطوط جاری کیے (موڈ 1 قسط-II)

Posted On: 05 JUL 2024 2:58PM by PIB Delhi

’’گرین ہائیڈروجن ٹرانزیشن (سائٹ) پروگرام کے لیے جامع  مداخلتیں - جزو II: آلودگی سے پاک ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے ترغیبی اسکیم (موڈ 1 کے تحت) - قسط-II‘‘کے نفاذ کے لیے اسکیم کے رہنما خطوط، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے ذریعے 03 جولائی 2024 کو نوٹیفائی کیے گئے ہیں۔

قسط- II کی گنجائش میں، 40000 ٹی پی اے صلاحیت کے ساتھ، آلودگی سے پاک ہائیڈروجن کی 450,000 ٹی پی اے ہوگی، جو 40000 ٹی پی اے  گنجائش بائیو ماس پر مبنی راستوں (بکٹ-II) کے لیے اور باقی ٹیکنالوجی اگنوسٹک پاتھ ویز (بکٹ-I) کے لیے مختص ہے۔ ہندوستان کی شمسی توانائی کی کارپوریشن (ایس ای سی آئی) اس قسط کے لیے بھی، عمل درآمد کرنے والی ایجنسی ہے۔ انتخاب کے لیے درخواست (آر ایف ایس)، جلد ہی ایس ای سی آئی کی طرف سے جاری کی جائے گی۔

بولی لگانے والے کی طرف سے بتائی گئی کم سے کم اوسط، ترغیب پر مبنی ہو گی۔ بکٹ-I کے تحت کم از کم بولی 10000 ٹی پی اے کی ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ بولی 90000 ٹی پی اے کی ہے۔ بکٹ-II میں بولی کی کم از کم گنجائش 500 ٹی پی اے کی ہے اور زیادہ سے زیادہ صلاحیت 4000 ٹی پی اے کی ہے۔ بولی لگانے والا، کسی بھی یا دونوں بکٹس میں بولی لگا سکتا ہے۔ اس قسط میں زیادہ سے زیادہ صلاحیت جو ایک بولی دہندہ کو الاٹ کی جا سکتی ہے، وہ 90000 ٹی پی اے ہے۔

سبز ہائیڈروجن کے قومی مشن کا آغاز  4 جنوری 2023 کو کیا گیا تھا، جس کی لاگت، مالی سال 2029-30 تک 19744 کروڑ ہے۔ یہ صاف توانائی کے ذریعے آتم  نربھر (خود کفیل) بننے کے ہندوستان کے مقصد میں حصہ رسدی کرے گا اور عالمی صاف توانائی کی منتقلی کے لیے ایک تحریک کے طور پر کام کرے گا۔ یہ مشن، معیشت کی نمایاں ڈیکاربنائزیشن کا باعث بنے گا، قدرتی ایندھن کی درآمدات پر انحصار کم کرے گا اور ہندوستان کو آلودگی سے پاک ہائیڈروجن میں ٹیکنالوجی اور مارکیٹ کی قیادت سنبھالنے کے قابل بنائے گا۔

*********************

)ش ح۔  ا ع ۔  م ر (

U.No. 8084



(Release ID: 2030973) Visitor Counter : 8