نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

پیرس جانے والے روہن بوپنّا اور سری رام بالاجی اے ٹی پی کےدو مقابلوں میں حصہ لیں گے


ایم او سی نے پیرس 2024 اولمپکس سے قبل ہندوستانی ایتھلیٹس کی تیاریوں کے لیے مدد میں اضافہ کیا

پیرس 2024 اولمپکس سمیت بین الاقوامی مقابلوں کے لیے ایتھلیٹس کو ٹو او پی ایس کے تحت مدد فراہم کی گئی

Posted On: 04 JUL 2024 3:01PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے مشن اولمپک سیل (ایم او سی)نے پیرس 2024 اولمپک کھیلوں سے قبل اے ٹی پی کے دو ٹور مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے ٹینس کھلاڑی روہن بوپنّا اور ان کے مردوں کے ڈبلز پارٹنر سری رام بالاجی کے لیے مدد کی درخواست کو منظوری دے دی ہے۔

روہن بوپنّا اور سری رام بالاجی، اپنے کوچ اور فزیو تھراپسٹ کے ساتھ، پیرس جانے سے پہلے ہیمبرگ اور اماگ میں اے ٹی پی 500 مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

ایم او سی نے شوٹروں ریتھم سنگوان، سربجوت سنگھ، وجے ویر اور انیش بھان والا کی جانب سے وولمی رینج میں اولمپک تربیتی کیمپ اور چیٹوروکس میں 2024 پیرس اولمپک کھیلوں کے دوران ذاتی کوچز یا ٹرینرز سے متعلق اخراجات میں مدد کے لیے درخواستوں کو بھی منظوری دی۔ ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس)ان کی پرواز کے اخراجات، بورڈ اور رہائش، ویزا کے اخراجات اور مقامی نقل و حمل کو کور کرے گی۔

اسکیٹ شوٹر مہیشوری چوہان اور اننت جیت سنگھ ناروکا کی درخواستوں کو ایم او سی نے بالترتیب اٹلی کے کیپوا میں ٹیرو اے وولو فالکو رینج میں اریزو میں ریکارڈو فلی پیلی  اور اینیو فالکو کے ذاتی کوچز کے ساتھ تربیت دینے میں مدد کے لیےبھی منظوری دی ہے۔

میٹنگ کے دوران ایم او سی نے اولمپک گیمز سے قبل 24 دنوں کے لیے سوئٹزرلینڈ کےسینٹ مورٹزمیں ٹریننگ کے لیے پیدل دوڑ کھلاڑی اویناش سیبلے اور پارول چوہدری کو ان کے کوچ اسکاٹ سیمنز کے ساتھ مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید منظوریوں میں خواتین کی ریلے 4400 xایم ٹیم کے لیے سازوسامان کی خریداری اور ٹیبل ٹینس کھلاڑی ہرمیت دیسائی کی جرمنی کے بیبراچ میں تربیتی معاونت سمیت استعمال کی اشیاء کی خریداری اور معاون عملے کے لیے فیس کی  مدد شامل ہے۔

ایم او سی نے پیرس اولمپکس سائیکل کے ٹاپس کور گروپ میں 400 میٹرتھوڑے فاصلے کی دوڑ میں خصوصیت رکھنے والا کھلاڑی( سپرنٹر) کرن پہل، ہائی جمپر سرویش انیل کشارے اور گولا دو رتک پھینکنے والا  کھلاڑی ابھا کھٹوا کو بھی شامل کیا ہے۔

****

ش ح۔ع ح۔ن ع

U: 8057



(Release ID: 2030716) Visitor Counter : 11