صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر بی این گنگادھر کی قومی طبی کمیشن کے چیئرپرسن کے طور پر تقرری
Posted On:
03 JUL 2024 7:50PM by PIB Delhi
کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) نے مختلف افراد کو قومی طبی کمیشن اور خود مختار بورڈز کے عہدوں پر تعینات کیا ہے۔ تقرریاں 4 سال کی مدت کے لیے ہوتی ہیں، جب تک کہ تقرری کرنے والا 70 سال کی عمر کو نہ پہنچ جائے، یا اگلے احکامات تک، جو بھی جلد ہو۔ مقرر کردہ ممبران درج ذیل ہیں:
- ڈاکٹر بی این گنگادھر، طبی تجزیہ اور درجہ بندی بورڈ کے صدر، قومی طبی کمیشن کے چیئرپرسن کے طور پر [این ایم سی ایکٹ، 2019 کے سیکشن 4 کے لحاظ سے]۔
- ڈاکٹر سنجے بہاری، سری چترا ترونل انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، تروواننت پورم کے ڈائریکٹر، بطور صدر طبی تجزیہ اور درجہ بندی بورڈ [این ایم سی ایکٹ، 2019 کے سیکشن 17(2) کے لحاظ سے]۔
- ڈاکٹر انیل ڈی کروز، اپولو ہسپتال، ممبئی کے ڈائریکٹر (علم سرطان)، پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن بورڈ کے کل وقتی رکن کے طور پر [این ایم سی ایکٹ، 2019 کے سیکشن 17(2) کے لحاظ سے]۔
کابینہ کی تقرری کمیٹی نے ٹاٹا میموریل سینٹر، ممبئی کے پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر راجندر اچیوت بدوے کو بھی 2 سال کی مدت کے لیے انڈر گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن بورڈ کا پارٹ ٹائم ممبر مقرر کیا ہے، جب تک کہ وہ 70 سال کی عمر پوری نہ کر لیں یا اگلے احکامات تک، جو بھی جلد ہو۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:8044
(Release ID: 2030541)
Visitor Counter : 59