بھاری صنعتوں کی وزارت

وزیر مملکت  بھوپتی راجو سری نواس ورما نے’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کی حمایت میں پودے لگائے

Posted On: 03 JUL 2024 1:44PM by PIB Delhi

فولاد  اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس  ورما نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی "ایک پیڑ ما ں کے نام" خصوصی مہم کے حصے کے طور پر ایک پودا لگایا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ "ماں کے نام پر ایک درخت" "ایک پیڑ ماں کے نام" مہم ہم سب کو اپنے ماحول کی دیکھ بھال کرنے کی دعوت ہے۔ یہ چھوٹا سا عمل موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے، آلودگی کو کم کرنے اور ہمارے اردگرد کو سرسبز بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔

وزیر موصوف نے ہر ایک شخص پر زور دیا کہ وہ اس مہم میں شامل ہوں اور سوشل میڈیا پر درخت لگانے کی اپنی کہانیوں کو شیئر کرکے اسے ایک بڑی تحریک کی شکل دیں۔ انہوں نے اس تقریب کے انعقاد کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی عظیم قیادت اور فولاد  و بھاری صنعتوں  کی وزارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی بات ختم کی۔

 

*****

ش  ح۔ م م ۔ ج

UNO-8021



(Release ID: 2030379) Visitor Counter : 18