وزارتِ تعلیم
تخمینی سال 2024-25 (30 جون 2024 کے بعد سے)کے لیے، این ایم ایم ایس ایس کے تحت درخواستیں (تازہ/تجدید کے لئے) جمع کرانے کے لیے نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) کا افتتاح
Posted On:
02 JUL 2024 3:53PM by PIB Delhi
ون ٹائم رجسٹریشن (او ٹی آر) ایپلی کیشن، جس میں ایک نئے سرے سے ڈیزائن کیا گیا ہوم پیج، ایک نیا موبائل ایپ، اور ایک اپ ڈیٹ کردہ ویب ورژن پیش کیا گیا ہے اور اب یہ لائیو اور عوام کے لیے قابل رسائی ہے، جس سے طلبا کو آسانی سے او ٹی آر کے لیے، قومی سطح پر اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) آن لائن رجسٹر کرنے کی اجازت ملتی ہے۔ او ٹی آر سمیت این ایس پی ایپلی کیشن، جدید ترین ٹیکنالوجیوں کا فائدہ اٹھاتی ہے اور ایک بہتر یوزر انٹرفیس پیش کرتی ہے۔ این ایس پی پورٹل اب ایک بار اندراج کے ساتھ ساتھ تازہ اور تجدیدی وظائف کے لیے درخواست کے لیے بھی کھلا ہے۔
تازہ اور تجدید کی درخواستیں جمع کرانے کے لیے، این ایس پی پر او ٹی آر درکار ہے۔ او ٹی آر ماڈیول سال طلباء کے لیے دستیاب رہے گا۔ او ٹی آر ایک منفرد 14 ہندسوں کا نمبر ہے جو آدھار/آدھار اندراج آئی ڈی( ای- آئی ڈی )کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔ این ایس پی پر اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کے لیے او ٹی آر ضروری ہے۔ او ٹی آر کی کامیابی سے تکمیل پر، ایک او ٹی آر _ آئی ڈی جاری کیا جائے گا ،جو طالب علم کی پوری تعلیمی زندگی کے لیے موزوں رہے گا۔ درخواست جمع کرانے پر، سسٹم او ٹی آر _ آئی ڈی کے مقابلے میں ایک ایپلیکیشن آئی ڈی تیار کرے گا۔ نظام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کسی بھی وقت او ٹی آر _ آئی ڈی کے خلاف ایک سے زیادہ ایپلی کیشن_ آئی ڈی فعال نہ رہے۔ این ایس پی پر 2024-25 کے لیے طلباء کی طرف سے این ایم ایم ایس ایس کے لیے تازہ/تجدید کے لئےدرخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست 2024 ہے۔
طلباء، جنہوں نے تخمینی سال 2023-24 میں این ایس پی پر درخواست دی ہے، انہیں پورٹل کے ذریعے او ٹی آر /حوالہ نمبر الاٹ کیا گیا ہے اور ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے۔ تخمینی سال 2023-24 میں این ایس پی پر اپلائی کرنے والے طلباء کے لیے او ٹی آر سے متعلق ہدایات حسب ذیل ہیں:
اے- او ٹی آر نمبر حاصل کرنے والے طلباء کے لیے ہدایات۔
- قبل ازیں این ایس پی نے سال 2023-24 میں چہرے کی تصدیق کی خدمت شروع کی تھی اور طلباء کے لیے اپنے چہرے کی تصدیق کرنا اختیاری تھا۔
- این ایس پی نے تخمینی سال 2023-24 میں چہرے کی توثیق کرنے والے طلباء کے لیے او ٹی آر نمبر تیار کیا ہے اور اسے درخواست دہندہ کو ان کے اندراج شدہ موبائل نمبر پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجا گیا ہے۔
- III. جن طلباء نے او ٹی آر نمبر حاصل کیا ہے ،وہ براہ راست این ایس پی پورٹل پر اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
- اگر طالب علم کو ایس ایم ایس کے ذریعے او ٹی آر نمبر موصول نہیں ہوا ہے، تو اسے این ایس پی پر دستیاب ’’اپنے او ٹی آر کو جانیں‘‘ کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
بی۔ حوالہ نمبر حاصل کرنے والے طلباء کے لیے ہدایات۔
- این ایس پی نے ان طلباء کو حوالہ نمبر الاٹ کیا ہے ،جنہوں نے او ٹی پی پر مبنی ای کے وائی سی مکمل کیا ہے اور تخمینی سال 2023-24 میں اپنے چہرے کی تصدیق مکمل نہیں کی ہے۔
- او ٹی آر نمبر اب این ایس پی پر چہرے کی تصدیق مکمل کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
- او ٹی آر نمبر بنانے کے لیے درج ذیل اقدامات کی ضرورت ہے:
اے۔ اینڈرائیڈ ڈیوائس پر آدھار فیس آر ڈی سروسز کو ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کریں۔
(لنک: https://play.google.com/store/apps/details?id=in.gov.uidai.facerd)
بی۔ گوگل پلے اسٹور سے این ایس پی او ٹی آر ایپ ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کریں۔
(لنک: https://play.google.com/store/apps/details?id=in.gov.scholarships.nspotr&pli=1)
سی۔ موبائل ایپ کھولنے کے بعد۔ سرخ رنگ میں نمایاں کردہ’’چہرے کی تصدیق کے ساتھ ای- کے وائی سی ‘‘ آپشن کو منتخب کریں۔
این ایس پی پورٹل پر این ایم ایم ایس ایس کے لیے تصدیق کے دو درجے ہیں: لیول-1 کی تصدیق انسٹی ٹیوٹ نوڈل آفیسر (آئی این او) اور لیول-2 کی تصدیق ضلع سطح کے نوڈل آفیسر (ڈی این او) کے ذریعے کی جاتی ہے۔ آئی این او سطح (ایل 1) کی تصدیق کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2024 ہے اور ڈی این او سطح (ایل 2) کی تصدیق کے لیے آخری تاریخ 30 ستمبر 2024 ہے۔
مرکزی شعبے کی ’نیشنل مینز -کم- میرٹ اسکالرشپ اسکیم‘ (این ایم ایم ایس ایس) کا آغاز کیا گیا تھا، جس کا مقصد معاشی طور پر کمزور طبقوں کے ہونہار طلباء کو وظائف سے نوازنا ہے ، تاکہ درجہ 8 میں ان کے ڈراپ آؤٹ کو روکا جا سکے اور انہیں ثانوی مرحلے میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کی ترغیب دی جا سکے۔ ہر سال نویں جماعت کے منتخب طلباء کو ایک لاکھ تازہ وظائف دیئے جاتے ہیں اور اس اسکیم کے تحت ریاستی حکومت، سرکاری امداد یافتہ، اور لوکل باڈی اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے، دسویں سے بارہویں جماعت میں ان کا تسلسل/ تجدید کی جاتی ہے۔ این ایم ایم ایس ایس اسکیم نیشنل اسکالرشپ پورٹل پر آن بورڈ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا ع۔ن ا۔
U-8001
(Release ID: 2030246)
Visitor Counter : 99