وزارت دفاع

حیدرآباد کے بیگم پیٹ  میں چیف آف دی ایئر اسٹاف نے ویپن سسٹم اسکول کا افتتاح کیا

Posted On: 02 JUL 2024 2:11PM by PIB Delhi

حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایئر فورس اسٹیشن میں یکم جولائی 2024 کو ہندوستانی فضائیہ کے ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، چیف آف دی ایئر اسٹاف (سی اے ایس)کے ذریعہ ویپن سسٹم اسکول (ڈبلیو ایس ایس)کے افتتاح کے ساتھ ہندوستانی فضائیہ(آئی اے ایف) کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔اس کا افتتاح2022 میں ہندوستانی فضائیہ میں(آئی اے ایف) افسران کی ایک نئی شاخ، ویپن سسٹم (ڈبلیو ایس)برانچ کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔ نئی تربیتی تنصیب عام طور پر مسلح افواج اور خاص طور پر ہندوستانی فضائیہ کے لیے ایک بہت بڑی پیش رفت ہے۔

چیف آف دی ایئر اسٹاف (سی اے ایس) کا استقبال ایئر وائس مارشل پریم کمار کرشنا سوامی نے کیا۔  جو ویپن سسٹم اسکول کے کمانڈنٹ ہیں۔یہ افتتاحی تقریب ایئر مارشل ناگیش کپور، ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ٹریننگ کمانڈ اور ہندوستانی فضائی کے دیگر سینئر افسران بشمول کمانڈنٹ، ایئر فورس اکیڈمی، کمانڈنٹ، کالج آف ایئر وارفیئر، ایئر آفس کمانڈنگ،ایئر فورس اسٹیشن حکیم پیٹ اور اسٹیشن کمانڈر، ایئر فورس اسٹیشن بیگم پیٹ کی موجودگی میں کی گئی۔

ویپن سسٹم اسکول (ڈبلیو ایس ایس) اثرپذیری پر مبنی تربیت فراہم کرے گا، جو جدید نوعیت کی ہے اور نئی تشکیل شدہ برانچ کے افسران کو ہندوستانی فضائیہ کی ضروریات کے مطابق تیار کرے گی۔ ڈبلیو ایس ایس کے افتتاح کے ساتھ، ڈبلیو ایس برانچ کے فلائٹ کیڈٹس اس انسٹی ٹیوٹ میں اپنے دوسرے سمسٹر کی تربیت سے گزریں گے۔ نئی شاخ میں چار سلسلے ہوں گے؛  جن میں سخوئی-30 ایم کے آئی اورسی-130 جے جیسے ہوائی پلیٹ فارمز میں ہتھیاروں اور نظاموں کو چلانے کے لیے فلائنگ اسٹریم؛ دور دراز سے پائلٹ ایئر کرافٹ کو چلانے کے لیے ریموٹ اسٹریم؛ مشن کمانڈرز اور آپریٹرز برائے سطح سے فضا اور سطح سے سطح ہتھیاروں کے نظام اور خلاء پر مبنی خفیہ  معلومات اور منظر کشی کو سنبھالنے کے لیےفلائنگ اسٹریم شامل ہوں گے۔

بات چیت کے دوران چیف آف دی ایئر اسٹاف(سی اے ایس) نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ویپن سسٹم (ڈبلیو ایس) برانچ کے قیام کے ساتھ، زمینی بنیاد پر اور ہتھیاروں کے نظام کے ماہر آپریٹرز ایک ہی نظام کے نیچے آجائیں گے، جس سے ہندوستانی فضائیہ(آئی اے ایف) کی جنگ لڑنے کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ انہوں نےتربیت کاروں کو مشورہ دیا کہ ایک نئی تشکیل شدہ شاخ کے علمبردار ہونے کے ناطے یہ وہ ستون ہیں، جن پر تصور شدہ تربیتی نظام کی پوری عمارت مضبوطی سے کھڑی ہوگی اور فیصلہ کن فضائی طاقت فراہم کرے گی۔ اسکول کے بانی اراکین کی تعریف کرتے ہوئے ایس اے ایس نے تمام اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اسکول کو ملک میں ہتھیاروں کے نظام کی تربیت کے لیے ایک نوڈل مرکز کے طور پر قائم کریں۔

ڈبلیو ایس برانچ کے قیام کا اعلان سی اے ایس نے 08 اکتوبر 2022 کو ایئر فورس ڈے پریڈ کی تقریبات کے دوران کیا تھا۔

****

ش ح۔ا ک۔ن ع

U:7999



(Release ID: 2030208) Visitor Counter : 17