یو پی ایس سی

یونین پبلک سروس کمیشن نے سیول سروسز پرلیمنری ایگزام 2024 کے نتائج کا اعلان کیا

Posted On: 01 JUL 2024 7:40PM by PIB Delhi

16/06/2024 کو منعقد ہوئے سیول سروسز (پریلمنری) امتحانات 2024 کے نتائج کی بنیاد پر، ذیل میں دیے گئے رول نمبرس کے حامل امیدواران نے سیول سروسز (مین) امتحانات، 2024 میں داخلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ان امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے۔ امتحان کے قواعد کے مطابق، ان تمام امیدواروں کو سول سروسز (مین) امتحان، 2024 کے لیے تفصیلی درخواست فارم -  I  (ڈی اے ایف - I)میں دوبارہ درخواست دینا ہوگی۔ ڈی اے ایف -I کو بھرنے کی تاریخیں اور اہم ہدایات اور اس کو جمع کرانے کا اعلان وقت پر کمیشن کی ویب سائٹ پر کیا جائے گا۔

امیدواروں کو یہ اطلاع بھی دی جاتی ہے کہ کم از کم لامی نمبرات اور سی ایس (پی) امتحانات 2024 کے جوابات سیول سروسز امتحانات، 2024  اور انڈین فاریسٹ سروس امتحانات 2024 کے مکمل عمل کی تکمیل کے بعد یعنی حتمی نتائج کے اعلان کے بعد ، کمیشن کی ویب سائٹ https://upsc.gov.in پر اپلوڈ کیے جائیں گے۔

یونین پبلک سروس کمیشن کا دھول پور ہاؤس، شاہجہاں روڈ، نئی دہلی میں اس کے احاطے میں امتحانی ہال کی عمارت کے قریب ایک سہولت کاؤنٹر ہے۔ امیدوار مذکورہ امتحان کے نتائج کے بارے میں کام کے تمام دنوں میں صبح 10.00 بجے سے شام 5.00 بجے کے درمیان کوئی بھی معلومات/وضاحت، ٹیلی فون نمبر  011-23385271، 011-23098543 یا 011-23381125 پر سہولت کاؤنٹر سے حاصل کر سکتے ہیں۔

مکمل نتائج کے لیے یہاں کلک کریں


**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7990



(Release ID: 2030111) Visitor Counter : 35


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Telugu