پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

گزشتہ 9برس کے دوران 12 کروڑ بیت الخلا بنائے گئے،  جس سے ہمیں کھلے میں رفع حاجت کی لعنت سے نجات حاصل ہوئی: ہردیپ ایس پوری


پچانوے(95)فیصد وارڈز سے سو (100)فیصد گھر گھر جا کر کچرا جمع کرنے کو یقینی بنا یا گیا : ہردیپ پوری

سووچتا پکھواڑہ-2024 (یکم تا15 جولائی 2024) کا افتتاح

Posted On: 01 JUL 2024 1:45PM by PIB Delhi

پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے آج یہاں شاستری بھون میں منعقدہ ایک افتتاحی تقریب کے ساتھ سووچھتا پکھواڑا-2024 کا آغاز کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001338X.jpg

اس تقریب میں  پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کی طرف سے وزارت کے تمام سینئر افسران اور عملے کے ساتھ سووچھتا عہد کی انتظامیہ نے  حصہ لیا۔ اس تقریب میں پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب سریش گوپی اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے سکریٹری جناب پنکج جین کی موجودگی بھی دیکھی گئی۔

اپنے خطاب کے دوران، جناب  ہردیپ سنگھ پوری نے بڑے سووچھ بھارت ابھیان کے ایک حصے کے طور پر سووچھتا پکھواڑا پہل کی اہمیت پر زور دیا۔ سووچھتا ابھیان کو ملک کے وزیر اعظم کی سرپرستی میں سب سے بنیادی تبدیلی کی مہم قرار دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس مہم نے ہمارے سوچنے کے انداز میں ایک مثالی تبدیلی  پیدا کی  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LLF6.jpg

وزیر موصوف نے تمام محکموں میں صفائی کے طریقوں کو فروغ دینے اور مرکزی پبلک سیکٹر انٹرپرائزز(سی پی ایس ایز) اور وزارت کے تحت منسلک دفاتر سمیت تمام شراکت داروں کی فعال شمولیت کے لیے وزارت کے عزم کو اجاگر کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب  پوری نے پچھلے سال کی سووچھتا پکھوادہ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی، جس میں صفائی کی سہولیات کی تعمیر، حفظان صحت کے بنیادی ڈھانچے کی تنصیب، اور عوامی مقامات اور دفاتر میں صفائی مہم جیسی مختلف سرگرمیاں شامل تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘پچھلے سال ہم نے یکم جولائی سے 15 جولائی 2023 کے درمیان ‘سوچھتا پکھوادہ’ کے تحت بہت سی سرگرمیاں انجام دی  تاکہ پائیدار ترقی کے ہدف 6 (ایس ڈی جی-6) کو حاصل کرنے کے لیے اپنے عزم کو ظاہر کیا جا سکے۔’’

جناب پوری نے سوچھ بھارت مشن کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے بھی کچھ گفتگو کی ، جس نے پچھلے نو برس کے دوران  ہندوستان کا نقشہ  بدل دیا ہے۔ انہوں نے دیہی اور شہری ہندوستان میں تقریباً 12 کروڑ بیت الخلاء کی تعمیر، ٹھوس فضلہ کے انتظام میں نمایاں بہتری اور صحت اور حفظان صحت کے طریقوں پر مجموعی اثرات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں ہمارا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ(ٹھوس کچرے کا بندوبست)، جو مشن کے آغاز کے وقت  کہیں دیکھا نہیں جاتا تھا ، اب متاثر کن 77 فیصد پر دکھائی دے رہا  ہے۔ انہوں نے مزید کہا ‘‘اقوام متحدہ کے مطابق، ۔  بہتر صحت اور حفظان صحت کے طریقوں کی وجہ سے، گھرانوں نے 50,000روپے تک کی بچت کی’’ ۔

وزیر موصوف  نے صفائی ستھرائی کے لیے مسلسل عہدبستگی اور شہروں کو کچرے سے پاک بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور سووچھ بھارت مشن – اربن 2.0 (ایس بی ایم- یو 2.0) کے ذریعے تمام  پرانے  کچرے کے ڈھیر والے مقامات کا خاتمہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

********

ش ح۔س ب ۔ رض

U:7974



(Release ID: 2029969) Visitor Counter : 28