بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب سربانند سونووال نے ڈبرو گڑھ ایل ایس سی اور ڈبرو گڑھ شہر میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا


جناب سونووال نے ڈبرو گڑھ شہر کو متاثر کرنے والے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا، افسران کو پشتوں کی حفاظت اور راحت رسانی کے لیے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی

جناب سونووال نے آسام کے چیف سکریٹری؛ ڈبرو گڑھ کے ڈپٹی کمشنر  کے ساتھ ڈبرو گڑھ ایل ایس سی میں سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کی کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا

Posted On: 30 JUN 2024 7:47PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج ڈبرو گڑھ لوک سبھا حلقہ میں سیلاب کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے ساتھ ساتھ ڈبرو گڑھ شہر میں بیشتر افراد کی زندگی کو متاثر کرنے والے سیلاب کا جائزہ لیا۔ ڈبرو گڑھ سے رکن پارلیمنٹ، جناب سونووال کو حکومت کی جانب سے زندگی کے راستے پر سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کی گئی مختلف کوششوں کے بارے میں بتایا گیا ۔ چونکہ موسلا دھار بارش نے تباہی مچا رکھی ہے، اس سلسلے میں مرکزی وزیر نے عہدیداروں کو فوری کارروائی اور ہنگامی اقدامات کی ہدایت دی تاکہ نقصان کو کم سے کم کرنے کی کوششوں کو یقینی بنایا جاسکے۔

جناب سونووال نے ڈبرو گڑھ شہر کے اندر سیلاب کی صورتحال کابھی جائزہ لیا ، کیونکہ آج صبح برہم پتر کی پانی سطح خطرے کے نشان سے تجاوز کر گئی۔ یہ شہر خطرناک سیلاب کی زد میں ہے اور اس سے متعدد علاقے متاثر ہو چکے ہیں۔ اس خطے میں مزید بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے، اور سیلاب کی بڑھتی ہوئی سطح  کو مدنظر رکھتے ہوئے اس امر کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ نقصان سے بچنے اور اسے کم سے کم کرنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کرے گی،  مرکزی وزیر نے  ٹی ٹرائبس ویلفیئر اینڈ لیبر ویلفیئر، حکومت آسام کے وزیر سنجے کشن سے بات چیت کی، جو کہ تنسوکیا ایل اے سی کے رکن اسمبلی ہیں۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر نے خوراک، سیول سپلائیز اور امور صارفین کے وزیر ، حکومت آسام، رنجیت کمار داس سے بھی ملاقات کی جو تنسوکیا اور ڈبروگڑھ اضلاع کے سرپرست وزیر ہیں۔ قوی امکان ہے کہ سرپرست وزیر دونوں اضلاع کی سیلاب کی صورتحال اور راحت رسانی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے آئندہ روز متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

میٹنگ کے بعد، جناب سونووال نے کہا، ’’ یہ تشویشناک بات ہے کیونکہ ڈبرو گڑھ لوک سبھا حلقہ کے کئی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال بدستور تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ مسلسل بارشوں کے امکانات کے ساتھ، ہمیں ہنگامی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو آگے بڑھانا چاہیے اور ضرورت مندوں اور متاثرہ افراد کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری رکھنی چاہئیں۔ ڈبروگڑھ شہر میں بھی شدید سیلاب آیا ہے جس نے ہم سب کو پریشان کر رکھا ہے۔ آج، ہم نے متعلقہ حکام کے ساتھ شہر میں سیلاب کی صورتحال کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے فوری بات چیت کی۔ جہاں انتظامیہ ہنگامی اقدامات کے ساتھ سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، وہیں میں نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ متاثرہ افراد کو جلد از جلد امداد اور راحت فراہم کی جائے۔ ‘‘

جناب سربانند سونووال نے ڈبرو گڑھ کے رکن اسملی پرشانت پھوکن کے علاوہ میئر، سائیکٹ پاترا؛ ڈپٹی میئر اُجوَل پھوکن؛ وارڈ کمشنر اور دیگر افسران سمیت ڈبرو گڑھ میونسپل کارپوریشن (ڈی ایم سی) کے سرکردہ افسران کے ساتھ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ حکومت آسام کے چیف سکریٹری، روی کوٹا، ضلع کمشنر بکرم کائری   بھی اس میٹنگ کے دوران موجود تھے، جس میں مرکزی وزیر نے تمام افسران کو فوری اقدامات کرنے اور متاثرین کو راحت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7959



(Release ID: 2029780) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Assamese