وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

’’یُگ یُگین میوزیم بھارت کے مالامال ورثے اور جمہوریت کی ماں کے طور پر اس کی میراث کا گواہ بن کر کھڑا رہے گا‘‘: مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت


وزارت ثقافت نے جلد ہی تیار ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے میوزیم کے لیے تبادلہ ٔ خیال پر مبنی چہار روزہ اجلاس کا اہتمام کیا

Posted On: 29 JUN 2024 5:07PM by PIB Delhi

وزارت ثقافت نے آنے والے یُگ یگین بھارت میوزیم کے لیے ایک چار روزہ بین وزارتی اسٹیک ہولڈر مشاورت اور صلاحیت سازی کی ورکشاپ کا انعقاد کیا، جو سینٹرل وسٹا ازسر نو ترقیاتی پروجیکٹ کے حصے کے طور پر نارتھ اور ساؤتھ بلاک میں تعمیر کیا جائے گا۔ یہ ورکشاپ 26 سے 29 جون 2024 تک نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد ہوئی۔ غور و خوض کے آخری دن ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت اور سکریٹری جناب گووند موہن  جیسے وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں فرانس کے سفیر ڈاکٹر تھیری ماتھو نے بھی شرکت کی۔

آنے والے یُگ یُگین بھارت (لازوال اور ابدی ہندوستان) میوزیم پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے مشاورت میں میوزیم کے ماحولیاتی نظام سے تعلق رکھنے والے نجی اور سرکاری دونوں طرح کے افراد کو شامل کیا گیا۔ صلاحیت سازی سے متعلق تبادلہ خیال کے سیشن کی سربراہی فرانس میوزیم کے ماہرین کی ایک ٹیم نے کی، جو ایک بین الاقوامی میوزیم کنسلٹنسی ہے۔

Image

IMG_5899.jpeg

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے چار روزہ صلاحیت سازی ورکشاپ کے اختتامی دن کہا کہ "یہ میوزیم ہندوستان کے شاندار ورثے اور ترقی کے اس کے غیر متزلزل جذبے کے ثبوت کے طور پر کھڑا رہے گا، کیونکہ یہ رہنمائی کے طور پر اپنے ماضی سے ترغیب حاصل کرتا ہے۔یُگ یُگین بھارت میوزیم عجائب گھر کے روایتی تجربے سے آگے بڑھے گا، جس میں شمولیت کے جذبے کو مجسم کیا جائے گا۔ یہ لوگوں کا میوزیم ہوگا، جس میں معاشرے کے بیانیے کو مرکزی حیثیت دی جائے گی– جو کہ جمہوریت کی ماں کے طور پر ہندوستان کی میراث کا ثبوت ہے۔

Image

انڈیا کا نیا قومی میوزیم نارتھ اور ساؤتھ بلاک میں سینٹرل وسٹا ازسر نو ترقیاتی پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر سامنے آنے والا ہے جو کہ نئی دہلی کے رائے سینا ہل کے قریب واقع ہندوستان کے مرکزی انتظامی علاقے کی اصلاح کرنا چاہتا ہے۔ یہ میوزیم 1,54,000 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہوگا جو اسے دنیا کا سب سے بڑا میوزیم بنائے گا۔ وزارت ثقافت کے جی ایل اے ایم (گیلریاں، لائبریریاں، آرکائیوز اور عجائب گھر) ڈویژن کے زیر اہتمام منعقدہ پہلے بین الاقوامی میوزیم ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر میوزیم کے لیے ویڈیو واک تھرو کی سب سے پہلے رونمائی وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 18.05.2023 کو کی تھی۔ جولائی 2023 میں بھارت منڈپم کے افتتاح کے دوران اس کا اعادہ کیا گیا تھا۔

IMG_5901.jpeg

میوزیم کو فرانس کے تعاون سے اڈاپٹیو ری یوز (موجودہ عمارت کو کسی دوسرے مقصد کے لیے دوبارہ استعمال کرنے کا عمل)کے ذریعے تیار کیا جائے گا، اس کی وجہ لووغ جیسے پروجیکٹوں  میں فرانس کی مہارت ہے، جس میں کبھی فرانس کی وزارت خزانہ کا دفتر بھی موجود تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کی وجہ سے فرانسیسی اس منصوبے کے شراکت دار ہیں، جنہوں نے 2020 میں دونوں حکومتوں کے درمیان منظوری نامے پر دستخط کیے جس کے تحت میوزیم اور ہیریٹیج مشترکہ آپریشن پر زور دیا گیا تھا۔

اس کے مطابق، جی ایل اے ایم ڈویژن نے صلاحیت سازی کی ورکشاپوں  کی ایک سیریز کی سربراہی کی جس کا مقصداسٹیک ہولڈرز کے درمیان صف بندی اور متحد وژن کے لیے ہم آہنگی پیدا کرناجیسے اہم مقاصد کو فروغ دینا تھا۔ پہلی ورکشاپ 14 جون کو منعقدہ ایک تبادلہ خیال پر مبنی اجلاس پر مشتمل تھی، جس میں حکومت ہند کی دیگر وزارتوں اور محکموں کو اکٹھا کیا گیا تھا۔ یہ نہ صرف بین شعبہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہے بلکہ اس امر کو بھی یقینی بناتی ہے کہ یہ پروجیکٹ ہندوستانی معاشرے کے مختلف پہلوؤں کے ساتھ ہم آہنگ رہے۔

اس کے بعد، بھارت منڈپم میں 26 سے 29 جون تک ایک چار روزہ تبادلہ خیال پر مبنی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں میوزیم ایکو نظام کے متعلقہ فریقوں یعنی سرکاری عجائب گھروں کے اعلیٰ سطحی انتظامات، نجی ماہرین جیسے کنزرویشن آرکیٹیکٹس، سینوگرافرز، نمائشی ڈیزائنرز، پبلشرز ، تحفظ پسند، ماہرین تعلیم اور متعدد دیگر ماہرین شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005QZ3L.jpg

گزشتہ چند دنوں کے دوران منعقد ہونے والے عمیق تبادلہ خیال کے سیشن اور ورکشاپوں  نے عالمی معیار کے میوزیم کے بنیادی آپریشنل عناصر کے بارے میں بیش قیمتی معلومات فراہم کی ہے۔ ان اجلاسات کے دوران اہم شعبوں جیسے کہ کلیکشن مینجمنٹ، کیوریٹوریل پریکٹس، بہترین انتظامی  طور طریقوں اور ٹیکنالوجی کے کلیدی انضمام پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ان کے توسط سے جو علم حاصل کیا گیا ہے وہ یُگ یُگین بھارت میوزیم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7933


(Release ID: 2029558) Visitor Counter : 75