سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیا کامپیکٹ یوٹیلیٹی ٹریکٹر - معمولی اور چھوٹے کسانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی میں مدد کر سکتا ہے

Posted On: 28 JUN 2024 11:28AM by PIB Delhi

چھوٹے اور پسماندہ کاشتکاروں کے لیے ایک نیا تیار کردہ کامپیکٹ، سستا اور آسانی سے چلائے جانے والا ٹریکٹر  ان کی لاگت کو کم رکھتے ہوئے زرعی پیداوار بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے۔ ایک ایم ایس ایم ای  نے کسانوں کو سپلائی کے لیے ٹریکٹروں کی بڑے پیمانے پر پیداوار کے لیے مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

 ہندوستان میں 80فیصد سے زیادہ کسان چھوٹے اورپسماندہ  ہیں ۔ ان کی ایک بڑی آبادی اب بھی بیلوں سے چلنے والی کھیتی پر منحصر ہے جس میں آپریشنل اخراجات، دیکھ بھال کے اخراجات اور ناقص منافع ایک چیلنج ہے۔ اگرچہ پاور ٹیلرز بیلوں سے چلنے والے ہل کی جگہ لے رہے ہیں، لیکن وہ چلانے کے لیے بوجھل ہیں۔ دوسری طرف ٹریکٹر چھوٹے کسانوں کے لیے موزوں نہیں ہیں اور زیادہ تر چھوٹے کسانوں کے لیے ناقابل برداشت بھی  ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JXYZ.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011SXM.jpg

ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے،سی ایس آئی آر –سینٹرل میکینکل انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایس آئی آر-سی ایم ای آرآئی)ڈی ایس ٹی کے  سیڈ(ایس ای ای ڈی )  ڈویژن کے تعاون سے، معمولی اور چھوٹے کاشتکاروں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کم ہارس پاور رینج کا ایک کامپیکٹ، سستا اور آسانی سے چلنے کے قابل ٹریکٹر تیار کیا ہے۔

انہوں نے کئی موجودہ ایس ایچ جی کے درمیان ٹیکنالوجی کو فروغ دیا ہے، اور خاص طور پر اس ٹیکنالوجی کے لیے نئے ایس ایچ جی کی تشکیل کے لیے کوششیں کی گئیں۔ سی ایس آئی آر –سی ایم ای آرآئی   بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کے لیے مقامی کمپنیوں کو لائسنس دینے پر بھی بات کر رہا ہے، تاکہ اس کے فوائد مقامی کسانوں تک پہنچ سکیں۔

ٹریکٹر کو 8 فارورڈ اور 2 ریورس ا سپیڈ کے ساتھ 9 ایچ پی ڈیزل انجن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، 6 اسپلائن  540 آرپی ایم کے ساتھ پی ٹی او ہے ۔ ٹریکٹر کا کل وزن تقریباً 450 کلوگرام ہے، جس کے اگلے اور پچھلے پہیے کے سائز بالترتیب 4.5-10 اور 6-16 ہیں۔ وہیل بیس، گراؤنڈ کلیئرنس، اور ٹرننگ ریڈیس بالترتیب 1200 ملی میٹر، 255 ملی میٹر، اور 1.75 میٹر ہیں۔

اس سے کاشت کاری کو تیز کرنے میں مدد مل سکتی ہے، بیل گاڑیوں  سے کھیتی کرنے میں لگنے والے  کئی دنوں کے مقابلے میں اسے چند گھنٹوں میں ختم کر کے یہ  کسانوں کے سرمائے اور دیکھ بھال کے اخراجات کو بھی کم کر سکتا ہے۔

لہذا، سستا کا مپیکٹ ٹریکٹر چھوٹے اور معمولی کسانوں کے لیے بیلوں سے چلنے والے ہل کی جگہ لے سکتا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کا مظاہرہ قریبی دیہاتوں اور مختلف صنعت کاروں  کے سامنے  کیا گیا۔ رانچی کی ایک ایم ایس ایم  ای  نے ٹریکٹر کی بڑے پیمانے پر پیداوار کے لیے ایک پلانٹ قائم کرکے اسے بنانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔وہ مختلف تجارتی حکومتوں  کے ٹینڈروں کے توسط سے کسانوں کو رعایتی شرح پر ترقی یافتہ سیکٹرکی سپلائی کی منصوبہ سازی کررہے ہیں ۔  

***********

(ش ح۔ ج ق۔ ع آ)

U: 7897


(Release ID: 2029252) Visitor Counter : 72