سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے آئی نے نیشنل ہائی وے پروجیکٹس کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے کلی طور پر  وقف سیل قائم کیا

Posted On: 27 JUN 2024 4:51PM by PIB Delhi

اعلیٰ ترین تعمیراتی معیارات، لاگت کی کمی اور قومی شاہراہوں کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے، این ایچ اے آئی نے نئی دہلی میں این ایچ اے آئی ہیڈکوارٹر میں ایک تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) سیل قائم کیا ہے۔ یہ سیل ماہرانہ معلومات فراہم کرے گا اور نیشنل ہائی وے کے منصوبوں کے لیے ڈی پی آر کی از اول تا آخر مانیٹرنگ کے قابل بنائے گا۔ یہ سیل ڈی پی آر کے جائزے کے طریقہ کار میں یکسانیت لانے میں مدد کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ پروجیکٹوں کے نفاذ سے پہلے معیاری ڈی پی آریز  تیار کیےجائیں اور ان کا جائزہ لیا جائے۔

نیشنل ہائی وے پروجیکٹ کے کامیاب نفاذ کے لیے ڈی پی آر ایک لازمی جزو ہے اور اس میں پروجیکٹ سے متعلق مختلف سروے، تحقیقات اور ڈیزائن شامل ہیں۔ ڈی پی آر سیل تمام ہائی وے اجزاء (ہائی وے اور ڈھانچے) کے لیے آئی آر سی مواصفات اور معیارات کے مطابق مختلف پیرامیٹرز کو حتمی شکل دینے میں مدد کرے گا۔

ڈی پی آر سیل میں تقریباً 40 پیشہ ور افراد کی ایک سرشار ٹیم ہوگی جس میں پرنسپل ڈی پی آر ماہرین اور روڈ سیفٹی، ٹریفک، لینڈ ایکوزیشن، پل، ٹنل، جیو ٹیکنیکل ماہرین، ہائی وے کے سینئر ماہرین اور جنگلات کے ماہرین اور مختلف ڈومین کے ماہرین شامل ہوں گے۔

یہ ماہرین ایسے طریقہ کار اور نگرانی کے نظام کو تیار کرنے میں مدد کریں گے جو ڈی پی آر پروجیکٹ کے لائف سائیکل کے دوران جائزہ لینے کے عمل کے یکساں نفاذ کو یقینی بنائیں گے۔ اس کے علاوہ، یہ  ٹیم بولی کے دستاویزات اور نیشنل ہائی وے کے منصوبوں سے متعلق تکنیکی نظام الاوقات کا بھی مطالعہ کرے گی اور ڈیزائن کی خصوصیات کی بنیاد پر لاگت کا تخمینہ فراہم کرے گی۔ یہ ماقبل تعمیراتی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور ہائی وے انفارمیشن ماڈل سافٹ ویئر (ایچ آئی ایم ایس) کے ساتھ پروجیکٹ کو شامل کرنے میں بھی مدد کرے گا۔ سیل کے اہلکار ڈی پی آر/ڈیزائن کنسلٹنٹس کی طرف سے دی گئی تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے سائٹ کا دورہ کریں گے اور پروجیکٹ کے لیے اہم  ڈی پی آر میں کوالٹی آؤٹ پٹ کو بڑھانے کے لیے اختراعی طریقے تجویز کریں گے۔

ڈی پی آر سیل درست رپورٹس تیار کرنے میں مدد کرے گا جس سے عالمی معیار کی قومی شاہراہوں کی ترقی ممکن ہو سکے گی اور ملک کی ترقی میں مزید مدد ملے گی۔

*******

ش ح۔ا ک ۔ رب

U:7880

 


(Release ID: 2029113) Visitor Counter : 76