وزارت دفاع

دفاعی عملے کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے ہندوستانی فوج کی ڈی5 موٹرسائیکل مہم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Posted On: 27 JUN 2024 2:35PM by PIB Delhi

دفاعی عملے کے سربراہ جنرل منوج پانڈے(سی او اے ایس)نے آج قومی جنگی یادگار، نئی دہلی سے ہندوستانی فوج کی ڈی5 موٹر سائیکل مہم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ مہم ہندوستانی فوج کی طرف سے 1999 کی کارگل جنگ میں ہندوستان کی فتح کی 25 ویں سالگرہ کی یاد میں منعقد کی جا رہی ہے۔مہم کو ہری جھنڈی دکھانے کی تقریب میں دفاعی عملے کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی،موجودہ سینئر آفیسرز، کارگل جنگ کے تجربے کار، ویر ناریاں اور سابق فوجیوں نے شرکت کی۔ہری جھنڈی دکھانے سے قبل سی او اے ایس نے  موٹر سائیکل سواروں سے بات چیت کی اور ٹیم لیڈر کو موٹر سائیکل مہم کا جھنڈا سپرد  کیا۔محترمہ ارچنا پانڈے، صدر فوجیوں کی بیویوں کی فلاح و بہبود کی تنظیم (اے ڈبلیو ڈبلیو اے)نے تقریب کے دوران ویر ناریوں کو مبارکباد دی۔

یہ ملک گیرمہم 12 جون 2024 کو ملک کے تین کونوں - مشرق میں دنجان، مغرب میں دوارکا اور جنوب میں دھنش کھوڑی سے شروع ہوئی تھی۔ آٹھ موٹر سائیکل سواروں پر مشتمل تین ٹیمیں دہلی پہنچنے سے پہلے متنوع خطوں اور مشکل راستوں سے گزریں۔ ٹیموں کو 26 جون 2024 کو دہلی کینٹ میں سابق سی او اے ایس جنرل دیپک کپور (سبکدوش)نے جھنڈا لگایا۔ جنرل دیپک کپور نے کارگل جنگ کے سابق فوجیوں کو ان کی بہادری کے لیے سراہا، مہم کی ٹیموں کی تعریف کی اور اسپانسرز کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس پرورگرام میں تقریباً 500 افراد نے پرجوش شرکت کی، جن میں موجودہ آفیسرز، کارگل جنگ کے سابق فوجیوں، ویر ناریوں اور اہل خانہ شامل تھے۔

دہلی سے آگے ٹیمیں اب دو مختلف راستوں کے ساتھ دراس کے لیے آگے بڑھی ہیں۔ ایک امبالا، امرتسر، جموں، ادھم پور اور سری نگر سے ہوتا ہوا 1,085 کلومیٹر پر محیط ہے، جبکہ دوسرا چنڈی مندر، منالی، سرچو، نیوما، تنگسے اور لیہہ سے ہوتا ہوا 1،509 کلومیٹر پر محیط ہے۔ اس مہم کا اختتام دراس کے گن ہل پر ہوگا، جو کارگل جنگ کے دوران اس کی سٹریٹجک اہمیت کی وجہ سے تاریخ میں نقش ہے۔ اپنے راستے میں، سوار کارگل جنگ کے ہیروز، سابق فوجیوں اور راستے میں رہنے والے ویر ناریوں تک پہنچ رہے ہیں، جنگی یادگاروں پر خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، بیداری بڑھا رہے ہیں اور نوجوانوں کو ہندوستانی فوج میں شامل ہونے کی ترغیب بھی دے رہے ہیں۔

اس مہم کی قیادت ریجمنٹ آف آرٹلری کر رہی ہے ،جس نے آپریشن وجے میں کامیابی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جب سوار دراس میں اپنی منزل کی طرف سفر کریں گے تو وہ اپنے ساتھ جرأت،دلیری، قربانی اور حب الوطنی کی داستانیں لے کر جائیں گے۔ یہ مہم کارگل جنگ کے سورماؤں کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین ہے، نیز یہ ہندوستانی فوج کے پائیدار جذبے کی علامت ہے۔ کارگل جنگ کے جانبازوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہیرو موٹو کارپ، ایچ پی سی ایل، اپولو ہاسپٹلس، آئی ایف ایف سی او اور بینک آف بڑودہ کی جانب سے اس تقریب کوا سپانسر کیا جا رہا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MCRally(1)12R4.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MCRalllyyy(1)43MG.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MCrally3(1)T4Z0.jpeg

 

****

ش ح۔م ع۔ن ع

U:7871



(Release ID: 2029053) Visitor Counter : 12