عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مملکت کمبوڈیا کے سول سرونٹس کے لیے پبلک پالیسی اور گورننس پر 5واں صلاحیت سازی کا پروگرام نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس، مسوری میں شروع ہوا
کمبوڈیا کی سول سروسز کی وزارت اور سینیٹ کی وزارت کے 40 سینئر افسران 2 ہفتے کے پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں
Posted On:
27 JUN 2024 11:12AM by PIB Delhi
مسوری میں واقع نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) نے آج کمبوڈیا کے سرکاری ملازمین کے لیے پبلک پالیسی اور گورننس پر 5ویں صلاحیت سازی پروگرام کا آغاز کیا۔ 2 ہفتے کا پروگرام وزارت خارجہ (ایم ای اے) کے تعاون سے 24 جون سے 5 جولائی 2024 تک منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں مملکت کمبوڈیا سے 40 سول سرونٹس شرکت کر رہے ہیں،جیسے سول سروسز کی وزارت اورسینیٹ کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری، ڈائریکٹر، ڈپٹی سکریٹری اور انڈر سکریٹری۔ یہ پروگرام پالیسی سےمتعلق مکالمے اور بہترین طور طریقوں کا اشتراک کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کرتا ہے،جس سے شرکاء کو ادارہ جاتی تبدیلی اور شہریوں کی شمولیت کے بارے میں قابل قدر بصیرت حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔
افتتاحی اجلاس کی صدارت جناب وی سری نواس، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) اور سکریٹری محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات(ڈی اے آر پی جی)حکومت ہند نے کی جنہوں نے شہریوں کو قریب لانے میں ٹیکنالوجی کے کردار پر روشنی ڈالی۔ شفافیت اور احتساب کو بہتر بناتے ہوئے حکومت کو‘‘کم سے کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی’’ کی ہندوستان کی پالیسی کا مقصد شہریوں اور حکومت کو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے قریب لانا، اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار شہریوں اور ڈیجیٹل طور پر تبدیل شدہ اداروں کی تخلیق کرنا ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس کی مثال پیش کی گئی، جو کہ ہندوستان کے اےآئی سے چلنے والا عوامی شکایات کے ازالے کا پورٹل ہے۔
جناب مام فوک،ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل،سول سروسز کی وزارت اورکمبوڈیا کے وفد کے سربراہ نے اس موقع کے لیے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تربیتی پروگرام نہ صرف صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا بلکہ دو طرفہ بات چیت کو بھی فروغ دے گا اور ہندوستان اور کمبوڈیا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کا باعث بنے گا۔
ڈاکٹر بی ایس بشٹ، ایسوسی ایٹ پروفیسر،این سی جی جی اور پروگرام کے کورس کوآرڈی نیٹر نے نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس اوراین سی جی جی کی طرف سے سالوں میں حاصل کیے گئے سنگ میل کے بارے میں تفصیلی معلومات دی۔تفصیلی پریزنٹیشن میں انہوں نے این سی جی جی کے مقاصد، سرگرمیوں، کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بات کی اور یہ کہ یہ کس طرح سے ایک سینٹر فار ایکسی لینس مرکز
کے طور پر تیار ہوا ہے۔ پہلے ہفتے میں، ٹریننگ نےمختلف موضوعات پر توجہ مرکوزکی جائے گی، بشمول پبلک پالیسی اور مینجمنٹ،جی ای ایم:سرکاری خرید میں شفافیت لانا، ہندوستانی آئینی اسکیم،ہندوستان-کمبوڈیا تعلقات،انفراسٹرکچر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ،بہتر حکمرانی کے لئے آدھار ایک وسیلہ، ہیلتھ گورننس، گورننس پر پارلیمانی ڈیوائیسز کے اثرات،مختلف ترقیاتی اسکیموں سے بہترین طورطریقے، 2023 تک ایس ڈی جی کے حصول کے لیے طریقہ کار،وکست بھارت:صنعت اور انفراسٹرکچر میں پالیسیاں اور ترقی، مالیاتی شمولیت، گورننس کی بدلتی ہوئی مثال اورقیادت اور کمیونی کیشن ، شہری حکمرانی اور پائیدار شہر،ہندوستان میں سول سروسز،خدمات کی گھر گھر فراہمی ،ای گورننس اور ڈیجیٹل پبلک سروس ڈیلیوری ،صنفی ترقی ،اور انتظامیہ میں اخلاقیات وغیرہ۔ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں دہرادون میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ اور آئی ٹی ڈی اے، گوتم بدھ نگر، اتر پردیش میں ضلعی انتظامیہ،یونین پبلک سروس کمیشن اور ہندوستانی پارلیمنٹ کے فیلڈ وزٹ شامل ہوں گے۔ یہ پروگرام پی ایم سنگھرالیہ، بدھ مندر اور تاج محل کے دوروں کے دوران ملک کی تاریخ اور ثقافت کو بھی اجاگر کرےگا۔
قابل ذکر ہے کہ این سی جی جی نے 17 ممالک یعنی بنگلہ دیش، کینیا، تنزانیہ، تیونس، سیشلز، گیمبیا، مالدیپ، سری لنکا، افغانستان، لاؤس، ویت نام، نیپال، بھوٹان، میانمار، ایتھوپیا، اریٹیریا اور کمبوڈیا کے سول سرونٹس کو تربیت دی ہے۔
این سی جی جی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ہمانشی رستوگی نے اظہار تشکرکیا۔ پروگرام کی نگرانی اور کوآرڈی نیشن ڈاکٹر بی ایس بشٹ کریں گے۔ان کے ساتھ ڈاکٹر سنجیو شرما، شریک کورس کوآرڈی نیٹر،جناب برجیش بشٹ، ٹریننگ اسسٹنٹ،این سی جی جی کی ینگ پروفیشنل اورصلاحیت سازی کی ٹیم کی ٹریننگ اسسٹنٹ محترمہ مونیشا بہوگنابھی ہوں گی۔
*****
ش ح-ف ا-م ش
U.N.-7862
(Release ID: 2028969)
Visitor Counter : 65