سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کا محکمہ منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کےخلاف  بین الاقوامی دن کے موقع پر ، آج نئی دہلی میں ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں ایک پروگرام کا اہتمام کر رہا ہے

Posted On: 26 JUN 2024 12:19PM by PIB Delhi

ہر سال 26 جون کومنشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کا محکمہ آج (26 جون 2024 کو) 15 جن پتھ، نئی دہلی کے  ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں ڈاکٹر وریندر کمار،ایچ ایم ایس جے ای، (ایس جے ای) ، ایم او ایس ایس اور محکمہ کے سینئر افسران کی موجودگی میں ایک پروگرام کا اہتمام کر رہا ہے۔

 

اس سے پہلے، وزارت نے منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی دن منانے کے لیے 20.06.2024 سے 26.06.2024 تک ہفتہ بھر کی آن لائن سرگرمیوں کا اہتمام کیا تھا۔ اس موقع پر اسی طرح دیگر سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس میں مضمون نویسی کا مقابلہ، منشیات سے پاک طرز زندگی کے لیے یوگا، مراقبہ اور ذہن سازی کو فروغ دینا،این ایم بی اے کے تحت بہترین طریقوں کی نمائش، یونیورسٹی کے طلباء کو منشیات سے پاک مہم کی قیادت کرنے کے لیے شامل کرنا، حاشیے سے رہنمائی،منشیات سے پاک بنانے میں خواتین کا کردار۔ ہندوستان وغیرہ شامل ہیں۔ ان پروگراموں کے ساتھ ساتھ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ پورے ملک میں ابھیان کو جن آندولن کے طور پر پہنچانے کو بھی یقینی بنائے گا۔

 

ملک بھر کی تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ڈی سیز/ ڈی ایم سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ  ریلیوں، ثقافتی پروگراموں، سیمیناروں، ورکشاپس کے انعقاد کے لیےمختلف پروگراموں اور تقریبات کا انعقاد کرنے کے لیے  ضروری اقدامات کریں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم سمیت میڈیا کے ذریعے وسیع تشہیر کے ساتھ  ریاستی اور ضلع سطح پر این ایم بی اے کے تحت منشیات کے استعمال نہ کرنے کا عہد کریں۔

 

مذکورہ بالااقدامات کے علاوہ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس(این آئی ایس ڈی) ، جو  اس وزارت کے زیراہتمام ایک خود مختار ادارہ ہے، 24 سے 28 جون 2024 تک مختلف سرگرمیاں شروع کر رہا ہے جس میں لائیو کوئز، بیداری پروگرام شامل ہیں تاکہ    منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ماہرین کے ساتھ  بات چیت، افراد اور متاثرہ خاندانوں کے تجربات مشترک کیے جاسکیں۔

 

اس موقع کامناسب طریقے سے استعمال کیے جانے کو  یقینی بنانے کے لیے مذکورہ وزارت کے ذریعے این ایم بی اے کے تحت 20-26 جون 2024 تک منشیات کے استعمال کے خلاف وسیع تشہیر کے ساتھ  این اے پی ڈی ڈی آر کے تحت تعاون یافتہ تمام این جی اوز/وی او ز نے بھی شپتھ، پینٹنگ مقابلہ، مضمون نویسی، شجرکاری، نکڑ ناٹک مقابلے، انڈور گیمز مقابلے، میراتھن/ واکاتھون/ سائیکل/ بائیک ریلی کا انعقاد کیاگیا۔

 

نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے)

 

اس وزارت نے حوصلہ افزا نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) شروع کیا ہے اوریہ فی الحال ملک کے تمام اضلاع میں کام کررہا ہے جس کا مقصد نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے، جس کے تحت اعلیٰ تعلیمی اداروں، یونیورسٹی کیمپس، اسکولوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ کمیونٹی تک پہنچاجاسکے اور کمیونٹی کی شمولیت اور ابھیان  میں شامل ہونے کے ساتھ اس کے تحت بیداری پیداکی جاسکے۔

 

این ایم بی اے کی کامیابیاں:

 

  • اب تک، چلائی گئی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے، 11کروڑ سے زیادہ لوگوں کونشیلے  مادہ کے استعمال کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے جن میں 3.50 کروڑ سے زیادہ نوجوان اور 2.32 کروڑسے زیادہ  خواتین شامل ہیں۔

 

  • 3.35 لاکھ سے زیادہ تعلیمی اداروں کی شرکت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ابھیان کا پیغام ملک کے بچوں اور نوجوانوں تک پہنچے۔

 

  • اس کے تعلق سے8,000سے زیادہ ماسٹر رضاکاروں (ایم ویز) کی ایک مضبوط فورس کی شناخت اور تربیت کی گئی ہے۔

 

  • ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر ابھیان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بیداری پھیلائی  جارہی ہے۔

 

  • این ایم بی اے موبائل ایپلی کیشن، این ایم بی اے کی سرگرمیوں کے اعداد وشمارکو اکٹھا کرنے اور این ایم بی اے ڈیش بورڈ پر ضلع، ریاست اور قومی سطح پر نمائندگی کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

 

  • این ایم بی اے ویب سائٹ (http://nmba.dosje.gov.in) ایک آن لائن ڈسکشن فورم، این ایم بی اے ڈیش بورڈ، ای عہد ابھیان کے بارے میں صارف/ ناظرین کو تفصیلی معلومات اور بصیرت فراہم کرتی ہے ۔

 

  • منشیات سے پاک ہونے کے قومی آن لائن عہد میں 99,595 تعلیمی اداروں کے 1.67 کروڑ سے زیادہ طلباء نے منشیات سے پاک رہنے کا عہد کیا۔

 

  • نوجوانوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ منسلک ہونے اور ان سے جڑنے کے لیے 'نشے سے آزادی- ایک قومی نوجوان اور طلباء کے باہمی تعامل پروگرام'، 'نیا بھارت، نشہ مکت بھارت'، 'این ایم بی اے کی بات چیت' جیسے پروگرام باقاعدگی سے منعقد کیے جاتے ہیں۔

 

  • اس کے تعلق سے دی آرٹ آف لیونگ، برہما کماری، سنت نیرنکاری مشن، رام چندر مشن (داجی)، اسکون اور آل ورلڈ گایتری پریوار جیسی روحانی/سماجی خدمات کی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت کے ایک اقرارنامے پر دستخط کیے گئے ہیں تاکہ این ایم بی اے کی حمایت اور بڑے پیمانے پر بیداری کی سرگرمیاں منعقد کی جاسکیں۔

 

  • فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر ہینڈل بنا کر اور ان پر روزانہ کی تازہ ترین معلومات کو مشترک کرکے ابھیان کے پیغام کو آن لائن پھیلانے کے لیے ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کا مؤثر طریقے سے استعمال کیا گیا ہے۔

 

  • اضلاع اور ماسٹر رضاکاروں کے ذریعہ بنیادی طور پر ہونے والی سرگرمیوں کے ڈیٹا کو حقیقی وقت کی بنیاد پر حاصل کرنے کے لیے ایک اینڈرائیڈ پر مبنی موبائل ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے۔یہ  ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

 

  • عوام کی آسانی کے لیے نشہ چھوڑنے کی تمام سہولیات کو جیو ٹیگ کیا گیا ہے۔

 

سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت ملک میں منشیات کی مانگ میں کمی کے لیے نوڈل وزارت ہے، جو منشیات کے استعمال کی روک تھام، مسئلے کی حد تک تشخیص، احتیاطی کارروائی، علاج اور صارفین کی بحالی، معلومات کی ترسیل کے تمام پہلوؤں کی مربوط طور پر نگرانی کرتی ہے۔

 

منشیات کے استعمال کا مضراثر  ایک ایسا مسئلہ ہے، جو ملک کے سماجی تانے بانے کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ کسی بھی چیز پر انحصار نہ صرف فرد کی صحت کو متاثر کرتا ہے بلکہ ان کے خاندان اور پورے معاشرے کو بھی متاثر کرتا ہے۔ مختلف   مادوں کا باقاعدہ استعمال فرد کے انحصار کا باعث بنتا ہے۔ کچھ مادہ کے مرکبات نیورو نفسیاتی امراض، قلبی امراض کے ساتھ ساتھ حادثات، خودکشی اور تشدد کا سبب بن سکتے ہیں لہٰذا، مادہ کے استعمال اور انحصار کو ایک نفسیاتی سماجی طبی مسئلہ کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔

 

*************

ش ح ۔ش م۔ج ا

U. No.7835



(Release ID: 2028739) Visitor Counter : 25