بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب جتن رام مانجھی ستائس جون 2024 کو ادیمی بھارت ایم ایس ایم ای دن کے پروگرام کی صدارت کریں گے

Posted On: 25 JUN 2024 6:24PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے مرکز ی وزیر جناب جتن رام مانجھی ادیمی بھارت ۔ ایم ایس ایم ای دن کے پروگرام کی صدارت کریں گے۔ بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایم ایس ایم ای) ستائس جون 2024 کو ادیمی بھارت ۔ ایم ایس ایم ای دن کا پروگرام منائے گی۔ یہ پروگرام پالیسی سازوں، بڑی کمپنیوں مالی اداروں اور بین الاقوامی برادری سمیت تمام فریقوں کو ایم ایس ایم ای کی ترقی اور پائیداری کے لئے ایم ایس ایم ای ای ایکٹ میں قانونی اصلاحات کے بارے میں تبادلہ خیال کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ مجوزہ قانونی اصلاحات کا مقصد ایم ایس ایم ای ای ایکٹ 2006 کے لاگو ہونے کے بعد سے اقتصادی اور تکنیکی منظرنامے میں آئی انقلابی تبدیلیوں کے مطابق اس قانون کو ڈھالنا ہے۔

پروگرام میں چار سیشن ہوں گے۔ ایم ایس ایم ای کے لئے قانونی چارہ جوئی کی لاگت میں کمی آئی ایم اے سی پر پریزنٹیشن  ایم ایس ای میں ثالثی کے لئے بھاشنی اے آئی سوفٹ ویئر کا استعمال اور پلنری سیشن ۔ ایم ایس ایم ای ڈی ایکٹ 2006 میں قانونی اصلاحات۔

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب جتن رام مانجھی ، ایم ایس ایم ای کے وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرند لاجے اور قانون اور انصاف کے وزیر مملکت (آزاد چارج) جناب ارجن رام میگھوال پروگرام کے شرکا اور اکابرین سے خطاب کریں گے۔ ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر اور ایم ایس ایم ای کے وزیر مملکت ایم ایس ایم ای ٹیم اقدام اور یشونی  مہم کو قوم کے لئے وقف کریں گے۔ پروگرام کے دوران ایم ایس ایم ای وزارت اور گوا، آندھرا پردیش اور مہاراشٹر کی ریاستی حکومتوں کے بیچ مفاہمت نامے کا بھی تبادلہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایچ اے سی اور بھاشنی ، این ایس آئی سی اور او این ڈی سی اور ایس آئی ڈی بی آئی اور ساتھی مالی اداروں کے درمیان مفاہمت ناموں کا تبادلہ ہوگا۔ ادیمی بھارت کے موقع پر وزارت ایم ایس ایم ای کے ایک فعال پائیدار ایکو سسٹم کےفروغ کی جانب اپنے اجتماعی عہد کا اعادہ کرتی ہے۔

******

 

 

U.No:7819

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2028624) Visitor Counter : 57