وزارت دفاع
ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف ،مینٹیننس کمانڈ کا 13بی آر ڈی ، پالم کا دورہ
Posted On:
25 JUN 2024 1:13PM by PIB Delhi
ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف ،مینٹیننس کمانڈایئر مارشل وجے کمار گرگ نے 23 سے 24 جون2024 تک پالم کے بیس ریپیئر ڈپو کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ محترمہ ریتو گرگ، صدر ایئر فورس فیملی ویلفیئر ایسوسی ایشن (ریجنل)، ایم سی بھی تھیں۔ ایئر کموڈور ہرش بہل،ایئر آفیسر کمانڈنگ، بیس ریپیئر ڈپو، پالم اور ونگ کمانڈر (محترمہ) رینا بہل (ریٹائرڈ)، صدراے ایف ایف ڈبلیو اے (لوکل) نے ایئر مارشل کا استقبال کیا۔ان کی آمد پر بیس ریپیر ڈپو، پالم کے ایئر واریئرس نے انہیں ایک رسمی گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اپنے دورے کے دوران ائیر مارشل کو ڈپو کے اہم شعبوں کے بارے میں تفصیلات بتائی گئیں جس میں امن اور جنگ کے وقت کے کردار کے حصول کے لیے کیے گئے اقدامات کے ساتھ ساتھ جاری منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ ڈپو کے عملے سے خطاب کے دوران، ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف نے بہترین کارکردگی کے حوالے سے ڈپو کے عزم کو سراہا اورآئی اے ایف کی آپریشنل تیاری کے لیے مؤثر طریقے سے تعاون کرنے پر اہلکاروں کی تعریف کی۔
انہوں نے ایئر فورس اسکول، پنچوٹی کا بھی دورہ کیا جسے اے وائی 24-2023کے لیے اس کے زمرے میں بہترین اسکول کا اعزاز دیا گیا تھا۔ اس کے بعد ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف اور صدراے ایف ایف ڈبلیو اے (علاقائی) نے نئے قائم شدہ’امید نکیتن‘ کا دورہ کیا، جو ڈپو اور قریبی علاقوں کے معذور بچوں کو علاج فراہم کرنے کے لیے ڈپو کا ایک منفرد ادارہ ہے۔
اپنے دورے کے دوران، محترمہ ریتو گرگ نے فلاحی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کی اور ڈپو سنگینیز کے ساتھ بات چیت کی۔ انہیں خاندانوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ڈپو کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔ انہوں نے اے ایف ایف ڈبلیو اے (لوکل) کے ذریعے چلائے جانے والے اہم اداروں کا بھی دورہ کیا۔
***********
ش ح ۔ ف ا - م ش
U. No.7798
(Release ID: 2028461)
Visitor Counter : 85