وزیراعظم کا دفتر

اٹھارویں لوک سبھا کے آغاز  پر وزیر اعظم کے بیان کا متن

Posted On: 24 JUN 2024 11:44AM by PIB Delhi

ساتھیو!

آج کا دن پارلیمانی جمہوریت میں ایک شاندار دن ہے، یہ عظمت کا دن ہے۔ آزادی کے بعد پہلی بار حلف برداری کی یہ تقریب نئی پارلیمنٹ میں ہو رہی ہے۔ ابھی تک یہ تقریب  پرانے ایوان میں منعقد ہوا کرتی تھی۔ اس اہم دن پر، میں تمام نو منتخب  ارکان  پارلیمنٹ کو  تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں، انہیں مبارکباد دیتا ہوں اور ان کے لیے نیک خواہشات  کا اظہار کرتا ہوں۔

پارلیمنٹ کا یہ قیام ہندوستان کے عام آدمی کے سنکلپوں کو پورا کرنے کے لیے ہے۔ نئی امنگ ، نئے جوش کے ساتھ نئی رفتار،  نئی بلندیوں کو حاصل کرنے کا یہ بہت اہم موقع ہے۔ شریشٹھ بھارت  کی تعمیر کا  وکست  بھارت  2047 تک کا ہدف ،  یہ سبھی  خواب لے کر کے ،  یہ سبھی  سنکلپ  لے کر  کے  آج اٹھارویں  لو ک  سبھا کا اجلاس  شروع ہورہا ہے ۔یہ ہر ہندوستانی کے لیے فخر کی بات ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا الیکشن بہت ہی شاندار طریقے سے، بہت  ہی بہترین انداز میں  اختتام پذیر ہوا ۔یہ 140 کروڑ ہم وطنوں کے لیے فخر کی بات ہے۔ 65 کروڑ سے زیادہ ووٹروں نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ یہ الیکشن اس لیے بھی بہت اہم ہو گیا ہے کہ آزادی کے بعد دوسری بار ملک کے عوام نے مسلسل تیسری بار کسی حکومت کو خدمت کرنے کا موقع دیا ہے۔ اور یہ موقع 60 سال بعد آیا ہے، یہ اپنے آپ میں ایک بہت ہی قابل فخر واقعہ ہے۔

ساتھیو،

جب ملک کے عوام تیسری مدت کے لیے بھی ایک حکومت کو پسند کیا ہے، مطلب اس کی نیت  پر مہر لگائی ہے، اس کی پالیسیوں  پر مہر لگائی ہے۔ عوامی بہبود کے تئیں اس  کی لگن پر مہرلگائی ہے، اور میں اس کے لیے ہم وطنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ وہ روایت ہے جسے ہم نے گزشتہ 10برسوں  میں مسلسل قائم کرنے کی کوشش کی ہے، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت چلانے کے لیے اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن ملک چلانے کے لیے اتفاق رائے بہت ضروری ہے اور اسی لیے ہماری یہ مسلسل کوشش رہے گی کہ ہم سب کی رضامندی کے ساتھ سب کو ساتھ لے کر اور 140 کروڑ ہم وطنوں کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرتے ہوئے مادر وطن کی خدمت کریں۔

ہم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، سب کو ساتھ لے کرآئین کی حدود میں رہتے ہوئے فیصلوں کی رفتار تیز کرنا چاہتے ہیں۔ 18ویں لوک سبھا میں ہمارے لیے خوشی کی بات ہے کہ نوجوان ممبران پارلیمنٹ کی تعداد اچھی ہے اور جب ہم 18 کی بات  کرتے ہیں، تو وہ لوگ جو ہندوستان کی روایات کو جانتے ہیں، جو ہندوستان کے ثقافتی ورثے سے واقف ہیں، وہ جانتے ہیں کہ یہاں 18 کے نمبر کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ گیتا کے بھی 18 ابواب ہیں- ہمیں وہاں سے عمل، فرض اور ہمدردی کا پیغام ملتا ہے۔ ہمارے یہاں پرانوں اور اُپ - پرانوں کی تعداد بھی 18 ہے۔ 18 کا  بنیادی نمبر 9 ہے اور 9 مکمل ہونے کی گارنٹی  دیتا ہے۔ 9 وہ عدد ہے جو تکمیل  کی علامت ہے۔ ہمیں ووٹ کا حق 18 سال کی عمر میں ملتا ہے۔18ویں لوک سبھا، ہندوستان کے امرت کال کی ، اس لوک سبھا  کا قیام ، وہ بھی  ایک اچھی علامت ہے۔

ساتھیو!

ہم آج 24 جون کو مل رہے ہیں۔ کل 25 جون ہے، جو لوگ اس ملک کے آئین کے وقار کے لیے وقف ہیں، جو لوگ  ہندوستان کی جمہوری اقدار   پر یقین رکھتے ہیں، ان کے لیے 25 جون ایک ناقابل فراموش دن ہے۔ کل، 25 جون، ہندوستان کی جمہوریت پر سیاہ دھبا لگا تھا اس کے  50 سال  ہورہے ہیں ۔ہندوستان کی نئی نسل اس بات کو  کبھی نہیں بھولے گی کہ ہندوستان کے آئین کو مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا تھا۔ آئین کی دھجیاں اُڑادی گئی تھیں، ملک کو جیل میں تبدیل کر دیا گیاتھا، جمہوریت کو پوری  طرح سے کچل دیا گیا تھا  ، ایمرجنسی کے  یہ  50 سال اس سنکلپ  کے   ہیں کہ ہم اپنے آئین کی حفاظت کرتے ہوئے فخر کے ساتھ ہندوستان کی جمہوریت اور جمہوری روایات کی حفاظت کریں گے، ہم  اہل وطن یہ عہدکریں  گے کہ ہندوستان میں پھر  کبھی کوئی ایسا کرنے کی ہمت نہیں کرے گا ،جو 50 سال پہلے کی گئی تھی اور جمہوریت پر سیاہ دھبہ لگا دیا گیا تھا۔ ہم عہد کریں گے ،متحرک جمہوریت کا ، ہم عہد کریں  گے ، ہندوستان  کے آئین کی طرف سے  دی گئی ہدایت کے مطابق  عام لوگوں کے خوابوں کو پورا کرنے کا۔

ساتھیو،

ملک کے عوام نے ہمیں تیسری بار  موقع دیا ہے، یہ بہت بڑی فتح ہے، بہت  ہی شاندار  فتح ہے۔ اورتب ہماری ذمہ داری بھی تین گنا بڑھ جاتی ہے۔ اور اسی لیے  میں آج  اہل وطن کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ نے ہمیں جو تیسری بار  موقع دیا ہے، دو بار حکومت چلانے کا تجربہ ہمارے ساتھ ہے۔ میں  اہل وطن کو  آج یقین دلاتا ہوں کہ ہماری تیسری مدت کار  میں ہم پہلے سے تین گنا زیادہ محنت کریں گے۔ ہم نتائج کو بھی تین گنا  لاکرکے   رہیں گے۔اور اس عزم کے ساتھ ہم اس نئی ذمہ داری  کو لے کر کے آگے بڑھ رہے ہیں۔

محترم، ملک کو تمام اراکین پارلیمنٹ سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ میں تمام اراکین پارلیمنٹ سے گزارش کروں گا کہ اس موقع کو عوامی مفاد اور عوامی خدمت کے لیے استعمال کریں اور عوامی مفاد میں ہر ممکن اقدام کریں۔ ملک کے عوام اپوزیشن سے اچھے اقدامات کی توقع رکھتے ہیں۔ اب تک جو مایوسی ملی ہے،شاید اس 18ویں لوک سبھا میں اپوزیشن ملک کے عام شہریوں  کی اپوزیشن کے ناطے  ان کے رول کی  توقع کرتا ہے ، جمہوریت  کے وقار کو برقرار رکھنے کی توقع  کرتا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ  اپوزیشن  ا س پر کھری  اترے   گی ۔

ساتھیو،

ایوان میں ایک عام آدمی  کی توقع رہتی ہے  ڈبیٹ  کی ، ڈیلیجنس ۔ لوگوں  کو یہ امید نہیں  ہے کہ نخرے ہوتے رہیں ، ڈرامہ ہوتا رہے، ڈسٹربنس ہوتا رہے۔ لوگ سبسٹینس  چاہتے ہیں ،سلوگن نہیں چاہتے ہیں ۔ملک کو ایک اچھے اپوزیشن کی ضرورت ہے، ذمہ دار اپوزیشن کی ضرورت ہے اور مجھے پختہ یقین ہے کہ اس  18 ویں لوک سبھا  میں  ہمارے جو   ممبران  پارلیمنٹ  جیت کر آئے ہیں ، وہ عام آدمی کی ان توقعات کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

ساتھیو،

یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ترقی یافتہ ہندوستان کے اپنے عزم کو پورا کریں، ہم مل کر اس ذمہ داری کو پورا کریں گے، ہم عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کریں گے۔ 25 کروڑ شہریوں کا غربت سے باہر  نکلنا  ایک نیا اعتماد پیدا کرتا ہےکہ ہم بہت جلد ہندوستان کو غربت سے آزاد کرنے میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اور یہ بنی نوع انسان کی بہت بڑی خدمت ہوگی۔ ہمارے ملک کے عوام، 140 کروڑ شہری، محنت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ ہم انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں۔اسی ایک تصور ، اور ہمارا  ایہ ایوان جو ایک سنکلپ  کا ایوان بنے گا۔ ہماری 18 ویں   لوک سبھا سنکلپوں  سے بھری ہوئی ہو، تاکہ   عام آدمی کے خواب پورے ہوں۔

ساتھیو،

میں پھر ایک بار خاص طورسے نئے ممبران پارلیمنٹ کو  بہت  بہت  مبارکباد پیش کرتا ہوں، سبھی  ممبران پارلیمنٹ کا خیرمقدم  کرتا ہوں اور بہت  سی توقعات کے ساتھ، آئیے ہم سب مل کر ملک کے عوام  نے جو نئی ذمہ داری سونپی ہے، اس کو بخوبی نبھائیں،  پوری لگن  سے نبھائیں ، آپ کا بہت بہت شکریہ ساتھیو۔

*********

U.No:7771

ش ح۔ف ا- رم



(Release ID: 2028206) Visitor Counter : 25