صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی

Posted On: 22 JUN 2024 6:25PM by PIB Delhi

 عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم عزت مآب شیخ حسینہ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

وزیراعظم شیخ حسینہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب کے چند روز بعد ان سے دوبارہ مل کر بہت خوش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ باقاعدہ ملاقاتیں دوستی اور تعاون کے پائیدار جذبے کی عکاس ہیں، جن کا آغاز 1971 کی بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کے سفر سے ہوا تھا۔

صدر جمہوریہ نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کی قیادت میں بنگلہ دیش نے نمایاں اقتصادی ترقی کی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش مختلف شعبوں میں اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور نئے شعبوں میں بھی داخل ہو رہے ہیں۔ انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس سے بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات کے مستقبل کا خاکہ تیار ہوگا۔

گرم جوش اور خوشگوار بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعلقات، ترقیاتی شراکت داری، دفاعی تعاون، توانائی کے تحفظ اور رابطہ کاری سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

9 جون 2024 کو نئی حکومت کی تشکیل کے بعد یہ بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 7751


(Release ID: 2027978)