وزارت خزانہ

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے مرکزی بجٹ 25-2024 کے لئے ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں(قانون سازیہ کے ساتھ ) کے وزرا مالیات کے ساتھ بجٹ سے پہلے کے صلاح مشورے کی صدارت کی

Posted On: 22 JUN 2024 3:18PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج نئی دہلی میں ریاستوں اور قانون سازیہ والے مرکزی انتظام والے علاقوں کے وزرا مالیات کے ساتھ بجٹ سے پہلے کے صلاح مشورے کی سربراہی کی ہے۔

میٹنگ میں مالیات کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری ، گوا ، میگھالیہ ، میزورم ، ناگالینڈ اور سکم کے وزرا اعلیٰ ، بہار ، مدھیہ پردیش ، اڑیسہ ، راجستھان اور تلنگانہ کے نائب وزرا اعلیٰ ریاستی وزرا مالیات اور ریاستوں اور قانون سازیہ والے مرکزی انتظام والے علاقوں کے وزرا اور دیگر اعلیٰ افسران شامل تھے۔

وزارت خزانہ میں سکریٹری نے میٹنگ کے تمام شرکاء  کا خیر مقدم کیا۔ زیادہ تر وزراء نے ریاستوں کو کیپٹل انویسٹمنٹ کے لئے خصوصی امداد کی حکومت ہند کی اسکیم کو سراہا اور اس میں مزید بہتری لانے کے لئے تجاویز پیش کیں۔ شرکا نے مرکزی وزیر خزانہ کو مرکزی بجٹ 25-2024 کے لئے متعدد قابل قدر تجاویز دیں جن میں بعض ریاستوں کی اپنی مخصوص درخواستیں بھی شامل ہیں۔

مرکزی وزیر خزانہ نے ریاستوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے ملنے والی مدد اور تعاون کا ذکر کیا جس کے تحت بروقت ٹیکس کی ترسیل ، فائنانس کمیشن گرانٹس اور جی ایس ٹی معاوضے کے بقاجات کی ادائیگی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ کیپٹل انویسٹمنٹ کے لئے ریاستوں کے لئے خصوصی امداد کی اسکیم کے بارے میں محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ جبکہ زیادہ تر قرضے انٹائیڈ ہیں لیکن ان کا ایک حصہ ریاستوں کے ذریعہ شہریوں کی بہبود پر مبنی اصلاحات کے لئے مشروط ہے۔ انھوں نے ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ مطلوبہ اہلیت ثابت کرکے ان قرضوں سے فائدہ اٹھائیں۔

مرکزی وزیر خزانہ نے تمام شرکا ء کا ان کی رائے اور معلومات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انھیں یقین دلایا کہ مرکزی حکومت 25-2024 کا بجٹ تیار کرتے وقت ان کو دھیان میں رکھے گی۔

******

U.No:7743

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2027942) Visitor Counter : 23