امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے گجرات کے احمد آباد میں 36 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے 30 اسمارٹ اسکولوں کا افتتاح کیا
یہ اسکول ،وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے وژن پر مبنی ہیں
یہ 30 اسمارٹ اسکول، 10 ہزار سے زائد بچوں کو نئی تعلیمی پالیسی کا براہ راست فائدہ دیں گے، ان کی زندگیوں میں تعلیم کے چراغ روشن کریں گے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوگا اور اس کے جادو کو دنیا میں پھیلانے کا کام کیا ہے
وزیر اعظم مودی نے یوگا کے ذریعے دنیا کے تمام انسانوں کی فلاح و بہبود کی راہ ہموار کی
لوک سبھا انتخابات کے بعد، مرکزی وزیر داخلہ اور گاندھی نگر کے رکن پارلیمنٹ کا پہلا پروگرام، سماج کے غریب طبقے کے بچوں کی بہتری کے لیے وقف تھا
Posted On:
21 JUN 2024 8:35PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے احمد آباد میں، 30 اسمارٹ اسکولوں کا ای-افتتاح کیا۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل سمیت کئی معززین موجود تھے۔
جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ احمد آباد میونسپل اسکول بورڈ نے ،وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے لائی گئی نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے تحت، 36 کروڑ روپے کی لاگت سے 30 اسمارٹ اسکول تیار کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے 9 اسمارٹ اسکول گھٹلودیا اسمبلی حلقہ میں، 10 ویجل پور اسمبلی حلقہ میں، 4 نارائن پورہ میں اور 7 اسمارٹ اسکول سابرمتی میں ہیں، جن کا آج افتتاح کیا گیا ہے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ ان 30 اسمارٹ اسکولوں کے افتتاح سے 10 ہزار سے زیادہ بچے، براہ راست این ای پی سے مستفید ہوں گے اور ان کی زندگیوں میں علم اور تعلیم کا چراغ روشن ہوگا۔
جناب شاہ نے کہا کہ گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ کے کل 69 اسکولوں میں سے 59 اسمارٹ اسکول بن چکے ہیں اور باقی اسکولوں کو جلد ہی اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان اسمارٹ اسکولوں کے نصاب میں مہارت کی فروغ ، ووکیشنل تربیت ، ڈیجیٹل طور پر تفویض اختیارات کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ریاضی کی مشق، سائنس لیبارٹریز، فیوچر کلاس روم، 3 -ڈی تعلیمی چارٹس، 3-ڈی پینٹنگ اور ہندوستانی ثقافت کے بہت سے دوسرے پہلوؤں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ آج وہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد، وزیر داخلہ اور گاندھی نگر کے نئے رکن پارلیمنٹ کے طور پر پہلی مرتبہ گجرات آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں اپنے دورے کے دوران ان کا پہلا پروگرام معاشرے کے دبے کچلے اور غریب طبقے کے بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وہ گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ کے لوگوں کے ہمیشہ مقروض رہیں گے کہ انہوں نے بطور رکن پارلیمنٹ ان کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ سالوں تک وہ گاندھی نگر کو سب سے ترقی یافتہ پارلیمانی حلقہ بنانے کے لئے پرعزم رہیں گے اور ہر میدان میں نمو اور ترقی کو یقینی بنائیں گے۔
جناب امت شاہ نے یاددہانی کرائی کہ 10 سال پہلے 2014 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) میں تجویز پیش کی تھی کہ 21 جون کو بین الاقوامی یوگا دن کے طور پر منایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اس تجویز کی دنیا کے تقریباً 170 ممالک نے حمایت کی اور پچھلے 10 سالوں سے، ہر سال 21 جون کو پوری دنیا یوگا کا دن مناتی ہے، جو ہمارے صوفی اور سنتوں کا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کروڑوں لوگوں نے یوگا کو اپنے طرز زندگی کا ایک حصہ بنایا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے یہاں صوفی سنتوں نے یوگا کے ذریعے مراقبہ، آسنوں اور پرانایام کی ٹھوس سرگرمیوں کے ذریعے کسی شخص کے جسم، ذہن اور روح کو پرماتما سے جوڑنے کا سائنسی طریقہ دکھایا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یوگا ہی ہمارے دماغ کے اندر بے پناہ طاقتوں کے سمندر میں غوطہ لگانے کا واحد ذریعہ ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پوری دنیا میں یوگا اور اس کی قوتوں کا پرچار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری زمین پر جہاں بھی 21 جون کو سورج طلوع ہوتا ہے، وہاں رہنے والے لوگ یوگا کے ذریعے اپنے ذہن، جسم اور روح کے انضمام کو حاصل کرنے کا کام شروع کرتے ہیں۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ بین الاقوامی یوگا کے دن کے موقع پر ہمیں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کرنا چاہئے کہ انہوں نے یوگا کے ذریعے پوری دنیا کی فلاح و بہبود کی راہ ہموار کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گجرات سرکار نے بھی یوگا کو فروغ دینے کے لیے بہت سی کوششیں کی ہیں اور بہت سے کام کیے ہیں، جیسے کہ بورڈ بنانا، اسے تعلیمی نصاب میں جگہ دینا وغیرہ۔
************
ش ح ۔ ا ع ۔ م ص
(U: 7731)
(Release ID: 2027887)
Visitor Counter : 57