بجلی کی وزارت

حکومتِ ہند كی جانب سے راجستھان اور کرناٹک سے فی ریاست 4.5 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی والی بجلی نکالنے کے لیے 13,595 کروڑ کی نئی ٹرانسمیشن اسکیموں کو منظوری

Posted On: 22 JUN 2024 10:43AM by PIB Delhi

حکومتِ ہند نے راجستھان اور کرناٹک سے 9 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی والی بجلی نکالنے کے لیے نئی انٹر اسٹیٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آئی ایس ٹی ایس) اسکیموں کو منظوری دی ہے۔ یہ اسکیمیں محصول پر مبنی مسابقتی بولی(ٹی بی سی بی) موڈ کے ذریعے عمل میں لائی جائیں گی۔یہ اسکیمیں 2030 تک 500 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی والی بجلی كی صلاحیت کا حصہ ہیں جن میں سے 200 گیگا واٹ پہلے ہی منسلك ہے۔

2۔منظور شدہ اسکیموں کا خلاصہ حسب ذیل ہے:

i ۔ راجستھان قابل تجدید توانائی زون (آر ای زیڈ) کی بجلی نکالنے کی اسکیم كے تحت راجستھان سے 4.5 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی والی بجلی بجلی نکالی جائے گی۔ اس میں فتح گڑھ کمپلیکس سے 1 گیگا واٹ، باڑمیر کمپلیکس سے 2.5 گیگا واٹ اور ناگور (مرٹا) کمپلیکس سے 1 گیگا واٹ بجلیاں شامل ہیں۔ یہ بجلیاں مین پوری ریجن، فتح پور اور اتر پردیش کے اورائی کو منتقل کی جائیں گی۔ اسکیم کی تکمیل کی مدت دو سال ہے۔ اسکیم کی لاگت تقریباً 12,241 کروڑ روپے ہے۔

ii ۔کرناٹک کی نظام کو مضبوط بنانے کی اسکیم كے تحت کوپل علاقے اور گدگ کے علاقے سے 4.5 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی والی بجلی بجلی نکالے جائے گی۔ یہ اسکیم جون 2027 تک مکمل ہو جائے گی۔ اسکیم کی لاگت تقریباً 1,354 کروڑ روپے ہے۔

*****

ش ح۔رف۔س ا

U.No:7728



(Release ID: 2027854) Visitor Counter : 29