سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان بھر میں دیویانگجن کی طرف سے بڑے پیمانے پر یوگا پرفارمنس

Posted On: 21 JUN 2024 6:26PM by PIB Delhi

یوگا كے 10ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر ملک بھر میں معذورین (دیویانگجن)نے اجتماعی یوگا پروگراموں کے ذریعے صحت مند رہنے کا عہد کیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے "سب کے لیے یوگاوژن کے مطابق 10,000 معذورین نے پورے ہندوستان میں مختلف مقامات پر یوگا کیا۔

مختلف قسم كی معذوری سے دوچار لوگوں بشمول بصارت و سماعت کی کمزوری، حركتی ناتوانی،شعوری اور نمو كی معذوری، آٹزم، دماغی فالج اور تھیلی سیمیا كے متاثرین نے بڑے پیمانے پر یوگا کے پروگراموں میں حصہ لیا جس كا اہتمام معذورین كو بااختیار بنانے کے محکمے نے كی اتھا۔ ان تقریبات کو ملک بھر میں 30 مختلف مقامات پر قومی اداروں، جامع علاقائی مراکز (سی آر سیز)، ایلیمكو، اور این ڈی ایف ڈی سی کے ساتھ مربوط کیا گیا۔

سکندرآباد میں یوگا کیمپ میں ریاست بھر کی تقریباً 30 غیر سرکاری تنظیموں کے 1200 سے زیادہ معذور افراد نے شرکت کی۔ چنئی میں متعدد معذور لوگوں کو بااختیار بنانے کے قومی ادارے نے خصوصی اسکولوں میں شمولیتی یوگا کے موضوع کے تحت ایک روزہ یوگا پروگراموں کی ایک سیریز کا اہتمام کیا۔

پنڈت دین دیال اپادھیائے قومی ادارہ برائے جسمانی معذوری نے نئی دہلی کے ماڈرن اسکول میں معذور بچوں کے لیے ایک جامع یوگا کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما بطور مہمان خصوصی اور جناب راجیش اگروال، محکمہ کے سکریٹری نے معزز مہمانان کے طور پر شركت كی۔

یوگا کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر جناب بی ایل۔ ورما نے كہا کہ یوگا کی روایت ہمارے قدیم باباؤں کی میراث ہے۔ یوگا صرف ایک صحت مند جسم کے لیے ایک مشق نہیں ہے بلکہ ایک منظم طرز زندگی کو برقرار رکھنے کا ایک طاقتور ذریعہ بھی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہماری یوگا کی روایت کو بین الاقوامی سطح پر پہچان ملی ہے جس کے نتیجے میں 21 جون کو بین الاقوامی یوگا دن منایا جاتا ہے۔ آج دنیا بھر میں 150 سے زیادہ ممالک بین الاقوامی یوگا دن منا رہے ہیں۔ جناب بی ایل ورما نے اپنے معذور بھائیوں، بہنوں اور بچوں کے ساتھ یوگا کرنے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوگا نہ صرف جسمانی اور سماجی صحت کے لیے بلکہ معاشرے کے ہر طبقے کو متحد کرنے کے لیے بھی اہم ہے۔

محکمہ کے سکریٹری جناب راجیش اگروال نے بین الاقوامی یوگا دن پر سبھی کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر معذور لوگوں کو بااختیار بنانے کے محکمے کے تحت تمام قومی ادارے اور کمپوزٹ ریجنل سینٹرز یوگا کیمپس کا انعقاد کر رہے ہیں جس میں معذور لوگوں کی پرجوش شرکت نہایت خوشی کا باعث ہے۔

کلکتہ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار لوکوموٹر ڈس ایبلٹیز نے معذور لوگوں طلباء اور عملے کے لیے یوگا ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا۔ سوامی وویکانند نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن ٹریننگ اینڈ ریسرچ  نے بھی یوگا پروگرام کا انعقاد کیا۔

بصارت سے محروم لوگوں کو بااختیار بنانے کے قومی ادارے نے بھی یوگا ایونٹ کا انعقاد کیا جس میں 500 افراد نے شرکت کی۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کہا کہ آج پورے ملک میں ایک ساتھ یوگا کی مشق کی جا رہی ہے۔ محکمہ کے تمام قومی اداروں اور جامع علاقائی مراکز نے یوگا کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ویبینار کا انعقاد کیا۔ ڈاکٹر کمار نے كہا  کہ دہلی سے کیرالہ اور گجرات سے مغربی بنگال تک 17 ریاستوں کے معذورین نے یوگا میں حصہ لیا۔

علاوہ ازیں ناگپور، بھوپال، تریپورہ، بالانگیر میں محکمہ کے جامع علاقائی مراکز ، نوئیڈا، نوی ممبئی، کولکتہ اور سی آر سی ویلور میں این آئی ای پی آئی ڈی كے علاقائی مراکز نے مختلف مقامات پر یوگا کیمپس کا انعقاد کیا۔

*****

U.No:7707

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2027782)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil