وزارت اطلاعات ونشریات
مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے نئی دہلی میں واقع لودھی گارڈن میں منعقدہ بین الاقوامی یوم یوگ تقریبات کی قیادت کی
Posted On:
21 JUN 2024 6:38PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج نئی دہلی کے لودھی گارڈن میں 10ویں بین الاقوامی یوم یوگ (آئی وائی ڈی) تقریبات کی قیادت کی۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے یوگا سیشن میں حصہ لیا اور ہر ایک کو جسمانی تندرستی، ذہنی سکون اور روحانی نشوونما کے لیے یوگا کی طاقت کو اپنانے کی ترغیب فراہم کی۔ وزیر نے یوگا کی اس ہندوستانی مشق کو عالمی سطح پر لے جانے کا سہرا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو دیا۔ یوگا سے ازحد دلچسپی رکھنے والے افراد آج عالمی صحت میں مثبت تبدیلی میں اپنا تعاون دے رہے ہیں۔ اس تقریب میں وزارت برائے اطلاعات و نشریات کے سکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے تمل ناڈو میں نیل گری پارلیمانی حلقے کے تحت پریانکن پلایم علاقے میں واقع راما کرشن مشن ودیالیہ میں منعقدہ ایک پروگرام میں حصہ لیا۔ ان کے ساتھ راماکرشن مشن ودیالیہ کمپنی کے سکریٹری، سوامی کرشٹھ نند مہاراج بھی تھے۔
پریس انفارمیشن بیورو نے نیشنل میڈیا سینٹر میں یوم یوگ تقریبات کا اہتمام کیا۔ اس کی قیادت پرنسپل ڈائرکٹر جنرل محترمہ شیفالی شرن نے کی۔ اس موقع پر تنظیم کے سینئر افسران اور عملہ اراکین نے یوگا کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:7713
(Release ID: 2027748)
Visitor Counter : 47